23/03/2025
قلم کی طاقت سے ہی بدلوں گا تجھے اے حاکم وقت
میں اپنے الفاظ سے تیرے ظلم کو پھانسی دوں گا
نوجوان صحافی انس نواز کو 19 مارچ رات 1:30 بجے گھر(لیک ویو لائنز سوسائٹی، اسلام آباد) سے مسلحہ نامعلوم افراد نے حراست میں لیا، نامعلوم افراد سے ان کی شناخت کے بارے پوچھا تو کہا تھانے آ جائیں، دن کو بارا کہو تھانے پتہ کیا تو ایس ایچ او صاحب نے کہا مجھے کچھ علم نہیں، سارا دن پریشانی اور تشویش میں گزرا، بہت لوگوں کو کالز کیں، رہنمائی لی، لیکن کچھ پتہ نہیں چلا، 20 مارچ کو دن 11 بجے ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کر کے 4 دن کا ریمانڈ لے کر تحویل کا بتا دیا، اب 24 مارچ بروز سوموار مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے گا،
ایف آئی آر سے پتہ چلا کہ انس نواز کو کسی بڑے عہددار کی فیملی کو جاری کیئے گئے ڈپلومیٹک پاسپورٹ سے متعلق سوال کرنے پر اٹھایا گیا، بجائے جواب دینے کے نوجوان صحافی کو غائب کر دیا گیا۔ اور اس پر پیکا ایکٹ کی دفعات لگا کر ناحق اور جھوٹا کیس بنا دیا گیا،
سوشل میڈیا پر پروپگینڈا کیا جا رہا جو سراسر جھوٹ ہے، اور انس نواز کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
چمن میں تلخ نوائی مری گوارا کر
کہ زہر بھی کبھی کرتا ہے کارِ تریاقی
عزیز تر ہے متاعِ امیر و سُلطاں سے
وہ شعر جس میں ہو بجلی کا سوز و بَرّا
30/10/2024
Time may fade the pictures, but not the moments❤️ PU memories❤️
11/02/2024
اقتدار کی بھوک اخلاق بھلا دیتی ہے۔ایسی جیت پر جشن منانے والے لوگ پتہ نہیں کسے بے وقوف بنا رہے ہیں۔ وہ اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار رہے ہیں۔دغا تو اب وہ لوگ کر رہے ہیں جو ایسی جیت پر انہیں مبارکباد دینے جا رہے ہیں اور حیران ان سرداروں پر ہوں جو ایسی مبارک پر جھوم رہے ہیں اور جشن منا رہے ہیں۔اقتدار کے بھوکے لوگوں کو جو اقتدار کے ڈھیلے پاجامے پہنائے جا رہے ہیں جب ہواؤں کا رخ بدلے گا تو سب سے پہلے انہی کے پاجامے اتارے جائیں گے۔کیونکہ اقتدار کے ڈھیلے پجامے پہنانے والا خوب جانتا ہے کہ کس کی کمر کتنا مضبوط ہے۔ کسی بھی سیاستدان کا ووٹ بینک ہی فیصلہ کرتا ہے کہ اس کی کمر کتنا مضبوط ہے۔ بڑا دل کریں اپنی ہار کو قبول کریں اور خود کو بے وقوف نہ بنائیں۔ جس طرح کی جیت نوازی جا رہی ہے یہ بات تو طے ہے کہ وہ عوام کے منتخب نمائندے نہیں رہے۔عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے کس طرح عوام کی نمائندگی کر سکتے ہیں؟ یہ سوال ہر کسی کے دماغ میں چل رہا ہے.
09/02/2024
پوچھنا یہ تھا کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں جن لوگوں کو اج جیت نوازی جا رہی ہے وہ دل ہی دل میں شرمندہ بھی ہے یا نہیں؟ اور حیرانی ان لوگوں پر ہے جو ایسی جیت پر انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔یقینا یہ لوگ اب عوامی نمائندے نہیں بلکہ کسی کی کٹھ پتلی بن کر اسمبلیوں میں جائیں گے۔ ایسی جیت سے ہار اچھی۔
30/01/2024
One day seminar.
Combating online hate: fostering digital harmony and empathy.
Let's combate online hate and cultivate digital harmony together.
Limited seat available (must apply)
Main Theme of seminar:
1- How to deal with online hate/ Trolling on social media.
2- How to use social media as earning source
Who can apply?
Both girls and boys
Separate seminar for girls and boys
Age: 17 to 26 years
Preferably people from choti zareen and nearby areas.
Time and Date:
For girls: 2nd February, Friday ( 1:30 to 4 pm)
For boys: 3rd February, Saturday ( 2:30 to 5 pm)
Venue:
Tahir model high school choti zareen.
Apply through this link:
https://forms.gle/Cv2xTYGDubdtV2Br9
Contact:
0331-0178001
Nouman Anjum
Lecturer (Ghazi University)
25/05/2023
پنجاب یونیورسٹی میں انڈر گریجویٹ پروگرام کے داخلہ شروع ہیں. جس کے لیے پنجاب یونیورسٹی اپنا ٹیسٹ لے گی. پنجاب یونیورسٹی داخلہ امتہان کے لیے online اندراج کی اخری تاریخ 9 جون 2023 ھے.
Please feel comfortable to ask any question.
12/05/2023
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی دو ھفتے کے لیے ضمانت منطور کر لی.
11/05/2023
جہالت گہری نیند کی طرح ہوتی ہے. جگانے والے پر غصہ آتا ہے.