26/10/2026
ترکیہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی اپنے مرحوم والد کی قبر پر حاضری کی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک حیرت انگیز اور غیر متوقع واقعہ پیش آیا ہے۔
ویڈیو کے مطابق، نوجوان نے اپنے والد کی قبر کے پاس کھڑے ہو کر دل کی گہرائیوں سے التجا کی کہ "ابو! اگر آپ میرا یہاں آنا دیکھ رہے ہیں، تو مجھے کوئی پرندہ یا بلی بھیج کر اس کا اشارہ دیں"۔
ابھی اس بات کو چند لمحے ہی گزرے تھے کہ وہاں اچانک ایک پرندہ نمودار ہوا پھر فورن ایک بلی نمودار ہو گئی، جسے دیکھ کر نوجوان حیران رہ گیا۔
نوجوان نے اس پورے سحر انگیز اور جذباتی منظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا، جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔