جنوبی وزیرستان لوئر سرکی کوٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ڈی او وانا زخمی اور اس کا بھائی محمد اسلم شہید ہو گیا۔
دختر میڈیا/Dukhtar Media
Journalist||Blogger||Vlogger||Writer||Social Worker||Social Activist||Chairperson RMDF||Chairperson DCSW SWTD||
www.rmdfpk.org
16/04/2026
آپ سب بہنوں اور خواتین کی محبت، خلوص اور دعاؤں نے دل کو چھو لیا۔ کراچی میں جنوبی وزیرستان، پنیالہ اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والی جن بہنوں نے آکر مجھ سے ملاقات کی، میرے کام کو سراہا اور مجھے اپنی آواز اور اپنا حوصلہ سمجھا، میں دل کی گہرائیوں سے ان سب کی مشکور ہوں۔
آپ کے وہ الفاظ بار بار دل میں گونجتے رہے کہ “اگر ہم خود نہ کر سکیں تو بھی آپ ہم سب کے لیے کھڑی ہیں، اور ہم آپ میں خود کو دیکھتے ہیں۔” یہ الفاظ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ ہماری بہنیں اور بیٹیاں نہ صرف میرے کام کو پسند کرتی ہیں بلکہ میرے لیے دل سے دعائیں بھی کرتی ہیں۔ یہی دعائیں اور محبت میرا حوصلہ ہیں، یہی وہ روشنی ہے جو سفر کو آسان بناتی ہے۔
مختصر دورے اور مصروف شیڈول کی وجہ سے ان بہت سی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں سے ملاقات نہ ہو سکی جو ملنا چاہتی تھیں۔ اس بات کا مجھے دل سے افسوس ہے۔ ان سب سے معذرت خواہ ہوں۔ ان شاء اللہ اگر زندگی نے مہلت دی تو ضرور ملاقات ہوگی۔ کیونکہ رشتے صرف ملاقاتوں سے نہیں بنتے، خلوص، دعا اور احساس سے بھی جڑے رہتے ہیں۔
سب کی محبتوں، دعاؤں اور اعتماد کا دل سے شکریہ۔رضیہ محسود
16/04/2026
کراچی کے مختصر دورے کے دوران جنوبی وزیرستان اپر سے تعلق رکھنے والے معزز، انسان دوست اور باوقار شخصیت عبداللہ خان کی بے حد مشکور ہوں، جنہوں نے نہ صرف ہماری بھرپور خدمت کی بلکہ ہر قدم پر ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے۔
ہم جیسے فقیر مزاج لوگوں کی جس محبت، خلوص اور حوصلہ افزائی کے ساتھ انہوں نے قدر کی، وہ میرے لیے ہمیشہ یادگار رہے گی۔
مجھے یہ جان کر خوشی ہوتی ہے کہ اگر ایک طرف ہم اپنی محنت، جدوجہد اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، تو دوسری طرف ایسے باوقار، باشعور اور قدردان لوگ بھی موجود ہیں جو نہ صرف اچھے کام کو سراہتے ہیں بلکہ اس کا حوصلہ بھی بڑھاتے ہیں۔
رضیہ محسود
ورلڈ لیول پر آج پاکستان کا نام عزت، اعتماد اور وقار کے ساتھ لیا جا رہا ہے، اور یہ پوری قوم کے لیے فخر اور خوشی کی بات ہے۔ پاکستان کا نام دنیا میں بلند ہونا واقعی ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔
15/04/2026
کراچی کی مصروف اور تیز رفتار زندگی میں کچھ ملاقاتیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو دل میں ہمیشہ کے لیے جگہ بنا لیتی ہیں۔ میرے مختصر دورۂ کراچی کے دوران جنوبی وزیرستان اپر سے تعلق رکھنے والی دو نہایت معزز اور باوقار شخصیات، ڈاکٹر عرفان محسود اور ڈاکٹر رضوان محسود نے جس محبت، خلوص اور اپنائیت کا مظاہرہ کیا، وہ میرے لیے باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر میرے کراچی آنے کی اطلاع ملتے ہی فوراً رابطہ کیا، نہ صرف ملاقات کی بلکہ میرے کام کو سراہتے ہوئے بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ ان کے الفاظ، اعتماد اور ساتھ دینے کے وعدے نے میرے حوصلے کو مزید مضبوط کیا۔ ایسے لوگ واقعی معاشرے کا خوبصورت چہرہ ہوتے ہیں، جو دوسروں کی محنت کو محسوس کرتے ہیں اور خاموشی سے ان کا ہاتھ تھام لیتے ہیں۔
میں ان کی محبت، خدمت گزاری، خلوص اور حوصلہ افزائی پر دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں۔ اللہ تعالیٰ انہیں سلامت رکھے اور ہمیشہ کامیابیاں عطا فرمائے۔
رضیہ محسود
11/04/2026
https://youtu.be/6wndwUZYazw?si=sCyQzQxFKaKmRhmb
خواتین کو درپیش مسائل — خاموشی کب تک Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.
ڈیزل کی فی لیٹر 135روپے جبکہ پٹرول کی قیمت 12روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Dubai
00000
