24/01/2026
شبِ برات آنے سے پہلے
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Adil choudhary, Karachi.
24/01/2026
شبِ برات آنے سے پہلے
I gained 7,800 followers, created 500 posts and received 229 reactions in the past 90 days! Thank you all for your continued support. I could not have done it without you. 🙏🤗🎉
07/01/2026
آکسیجن گیس کا بڑا سلنڈر تقریباً 10 سے 25 ہزار روپے کا ہے
جبکہ میرا رب 24 گھنٹے یہ آکسیجن فری مہیا کرتا ہے
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ
07/01/2026
سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ سماہنی و ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی اور ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ادریس چوہدری نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی حالیہ طویل اور جامع پریس بریفنگ کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے اور اس میں کسی قسم کی ابہام یا کمزوری کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جس وضاحت، دلائل اور حقائق کے ساتھ ریاستی مؤقف پیش کیا وہ نہ صرف بروقت تھا بلکہ قوم کے جذبات اور احساسات کی حقیقی ترجمانی بھی کرتا ہے۔
ادریس چوہدری نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا یہ واضح بیان کہ دہشت گرد خوارج ہیں اور ان کا دینِ اسلام سے کوئی تعلق نہیں، ایک دو ٹوک اور اصولی مؤقف ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ اسلام ایک امن پسند دین ہے جو انسانیت، رواداری، عدل اور احترامِ آدمیت کا درس دیتا ہے، جبکہ دہشت گردی، قتل و غارت اور بے گناہوں کی جان لینا اسلام کی بنیادی تعلیمات کے سراسر منافی ہے۔ دہشت گرد عناصر اسلام کے نام پر جو گھناؤنے جرائم کر رہے ہیں وہ نہ صرف دین کی بدنامی کا باعث ہیں بلکہ قومی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ حقائق پر مبنی تھی جس میں دہشت گردی کے پس منظر، اس کے محرکات، ریاستی حکمتِ عملی اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو انتہائی وضاحت کے ساتھ قوم کے سامنے رکھا گیا۔ یہ بریفنگ ان تمام پروپیگنڈوں کا منہ توڑ جواب ہے جو دشمن قوتیں اور ان کے سہولت کار پھیلا رہے ہیں۔ قوم کو یہ جاننے کا حق ہے کہ ریاست کن چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ادریس چوہدری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف واضح اور غیر مبہم مؤقف اپنایا ہے۔ ہماری قیادت نے ملک و قوم کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور ہم آج بھی ریاستی اداروں، بالخصوص پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پوری قوم سیاسی، لسانی اور علاقائی اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فوج یا سیکیورٹی اداروں کی نہیں بلکہ ہر پاکستانی کی جنگ ہے۔ ہمیں اپنے شہداء کے خون کا احترام کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔
آخر میں ادریس چوہدری نے کہا کہ ہم ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ میں پیش کیے گئے تمام نکات کی مکمل تائید کرتے ہیں اور پاک فوج کے ہر اس اقدام کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے جو ملک کی سلامتی، خودمختاری اور امن کے لیے اٹھایا جائے گا۔ پاکستان ان شاء اللہ ایک مضبوط، پرامن اور محفوظ ریاست بن کر ابھرے گا۔
DG ISPR
06/01/2026
05/01/2026
ایک لاکھ فٹ بلندی سے مسجد نبوی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مدینہ منورہ کا نظارہ
الھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید
الھم بارک علٰی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید
05/01/2026
سماہنی
سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ سماہنی و ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی ادریس چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے حقِ خودارادیت اور آزادی کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے ہمیشہ ریاست جموں و کشمیر کو ایک ناقابلِ تقسیم وحدت کے طور پر تسلیم کیا ہے اور کسی بھی صورت اپنے اصولی مؤقف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
یومِ حقِ خودارادیت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی ادریس چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی ظلم، جبر اور تشدد کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود اپنے مؤقف سے کبھی انحراف نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ انہیں دبایا تو جا سکتا ہے مگر جھکایا نہیں جا سکتا۔
ادریس چوہدری نے کہا کہ بھارتی افواج انسانی حقوق کی پامالیوں کی تمام حدیں عبور کر چکی ہیں، اس کے باوجود کشمیری عوام ثابت قدمی، حوصلے اور جرات کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Idrees Choudhary
Pakistan Peoples Party - PPP
Pakistan People’s Party UK - Information Cell
28/12/2025
Beautiful cabin crew🌿🌿
Scarlett Johansson🌹🌹🍂
26/12/2025
Benazir Bhutto’s Enduring Legacy: Idrees Chaudhary Pays Tribute to a Beacon of Democracy on Her 18th Death Anniversary
On the 18th death anniversary of Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto, one of the most iconic political leaders in Pakistan’s history, former candidate for the Azad Jammu and Kashmir Legislative Assembly from Samahni, ticket holder of the Pakistan Peoples Party (PPP), and central leader and member of the Central Executive Committee of PPP Azad Kashmir, Idrees Chaudhary,
Benazir Bhutto’s Enduring Legacy: Idrees Chaudhary Pays Tribute to a Beacon of Democracy on Her 18th Death Anniversary Idrees Chaudhary said that Benazir Bhutto’s politics revolved around the common people.