نیو ٹنگی گلہ فقیرا آباد کے مرحوم شفیع صاحب کی زوجہ محترمہ، رضوان صاحب و ڈرائیور عثمان کی والدہ محترمہ اور جبران صاحب کی چچی محترمہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
مرحومہ ایک نہایت نیک سیرت اور بااخلاق خاتون تھیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
🤲 مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست۔
Ikhlaq Ahmed Latif Official
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ikhlaq Ahmed Latif Official, Social service, Dubai.
"Human rights activist | Anti-violence | Believer in peace and equal rights | Islamic values | Video creator | Voice of the poor | Promoting the beauty of Kashmir and the world | Admin at Ikhlaq News Urdu"
نماز جنازہ معروف صاحب
قلعاں منشاء آباد (گلی والے) کے رہائشی، فاروق صاحب کے بھائی، شہباز صاحب کے والد محترم، مدنی الیکٹرونکس نیو ٹنگی والے شہزاد صاحب اور عدیل جنرل سٹور والے سردار محمد عاشق صاحب کے بہنوئی معروف صاحب کی نماز جنازہ ادا کردی
ان کی وفات کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ اور افسردہ ہوا۔ مرحوم معروف صاحب نہایت خوش اخلاق، باکردار، ہمدرد اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ ان کا حسنِ اخلاق، لوگوں کے ساتھ محبت بھرا رویہ اور خلوص ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ایسے لوگ اپنے کردار اور اچھے اعمال کی وجہ سے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
میں مرحوم کے تمام اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور بالخصوص سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔
یہ دنیا فانی ہے اور زندگی انتہائی مختصر۔ ہمیں اپنے معاملات درست کرنے، دلوں سے شکوے شکایات ختم کرنے اور محبت و اخوت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، کیونکہ کوئی نہیں جانتا کہ زندگی کی کس گلی میں شام ہو جائے۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کے صدقے مرحوم معروف صاحب کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
🤲 فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی اپیلاللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین۔
05/06/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
نیو ٹنگی فقیرا آباد کے مرحوم شفیع صاحب کی زوجہ محترمہ، رضوان صاحب و عثمان کی والدہ محترمہ اور جبران صاحب کی چچی محترمہ آج وفات پا گئی ہیں۔
مرحومہ ایک نہایت نیک سیرت اور بااخلاق خاتون تھیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
نمازِ جنازہ: آج شام 04:00 بجے بمقام پڑی موہڑیاں ادا کی جائے گی۔
🤲 مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست۔
05/06/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ حیات صاحب آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام 5:30 بجے بمقام لوئر جہانگی جنجھانہ ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
تمام دوست احباب، عزیز و اقارب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور نمازِ جنازہ میں شرکت کی درخواست ہے۔
اللّٰہ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔
05/06/2026
قلعاں منشاء آباد (گلی والے) کے رہائشی، فاروق صاحب کے بھائی، شہباز صاحب کے والد محترم، مدنی الیکٹرونکس نیو ٹنگی والے شہزاد صاحب اور عدیل جنرل سٹور والے سردار محمد عاشق صاحب کے بہنوئی معروف صاحب آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
ان کی وفات کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ اور افسردہ ہوا۔ مرحوم معروف صاحب نہایت خوش اخلاق، باکردار، ہمدرد اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ ان کا حسنِ اخلاق، لوگوں کے ساتھ محبت بھرا رویہ اور خلوص ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ایسے لوگ اپنے کردار اور اچھے اعمال کی وجہ سے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
میں مرحوم کے تمام اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور بالخصوص سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔
یہ دنیا فانی ہے اور زندگی انتہائی مختصر۔ ہمیں اپنے معاملات درست کرنے، دلوں سے شکوے شکایات ختم کرنے اور محبت و اخوت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، کیونکہ کوئی نہیں جانتا کہ زندگی کی کس گلی میں شام ہو جائے۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کے صدقے مرحوم معروف صاحب کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
🤲 فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی اپیلاللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین۔
04/06/2026
والد محترم: محبت، قربانی اور شفقت کا دوسرا نام
اللہ تعالیٰ والدین کو اولاد کے لیے ایک عظیم نعمت بنا کر بھیجتا ہے۔ ان میں والد محترم وہ ہستی ہیں جو اپنی پوری زندگی اولاد کی خوشیوں، کامیابیوں اور بہتر مستقبل کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔ وہ ایک مضبوط سایہ دار درخت کی مانند ہوتے ہیں جو خود دھوپ اور مشکلات برداشت کرتا ہے لیکن اپنی اولاد کو ہر تکلیف سے بچانے کی کوشش کرتا ہے۔
والد اپنی اولاد کی پیدائش کے ساتھ ہی اس کی ضروریات پوری کرنے کی فکر میں لگ جاتا ہے۔ وہ دن رات محنت کرتا ہے، گرمی ہو یا سردی، آرام ہو یا تھکن، ہر حال میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتا ہے۔ اپنی خواہشات، آرام اور خوشیوں کو قربان کر کے اولاد کے خواب پورے کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ والد اپنی ضروریات کو پسِ پشت ڈال دیتا ہے تاکہ اس کے بچوں کی تعلیم، صحت اور مستقبل بہتر ہو سکے۔
والد صرف رزق کمانے والا ہی نہیں بلکہ ایک بہترین رہنما بھی ہوتا ہے۔ وہ اپنی اولاد کو اچھے اخلاق، سچائی، دیانت داری اور محنت کا درس دیتا ہے۔ زندگی کے نشیب و فراز میں وہ اپنی اولاد کا سہارا بنتا ہے اور انہیں مشکلات کا مقابلہ کرنا سکھاتا ہے۔ جب اولاد کسی پریشانی میں مبتلا ہوتی ہے تو والد خاموشی سے اس کی فکر کرتا ہے اور ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ اس کے بچوں کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔
والد کی محبت اکثر الفاظ میں ظاہر نہیں ہوتی، لیکن اس کی ہر محنت، ہر دعا اور ہر قربانی میں اس کی بے پناہ محبت جھلکتی ہے۔ وہ اپنی اولاد کی کامیابی پر فخر محسوس کرتا ہے اور ان کی خوشی میں اپنی خوشی تلاش کرتا ہے۔ اولاد کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کر وہ اپنی تمام تھکن بھول جاتا ہے۔
بلاشبہ والد ایک عظیم نعمت اور اللہ تعالیٰ کی رحمت ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے والد محترم کی عزت کریں، ان کی خدمت کریں، ان کی باتوں کا احترام کریں اور ان کے لیے ہمیشہ دعا گو رہیں۔
اللہ پاک ہمارے والدین بالخصوص والد محترم کا سایہ ہم پر ہمیشہ قائم و دائم رکھے، ان کی عمر، صحت اور عزت میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔
04/06/2026
انا للہ و انا الیہ راجعون
مرشد آباد نیریاں شریف کی ممتاز سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیت، سابق ڈپٹی سیکرٹری کشمیر کونسل، سردار محمد ازراق خان صاحب کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے مناظر
مرحوم ایک نہایت بااخلاق، خوش مزاج، مخلص اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت، سماجی فلاح و بہبود اور علاقائی ترقی کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی شرافت، بردباری، معاملہ فہمی اور لوگوں کے ساتھ محبت و خلوص ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ وہ نہ صرف ایک کامیاب سیاسی و سماجی رہنما تھے بلکہ ایک بہترین انسان بھی تھے، جن کی شخصیت احترام، محبت اور اعتماد کی علامت تھی۔
03 جون 2024 کو ہائی سکول گراؤنڈ مرشد آباد میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مرحوم عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے تھے۔ نماز جنازہ کی امامت مرکزی سجادہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریف حضرت علامہ پیر محمد فضل ربانی زاہدی صاحب نے فرمائی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
مرحوم کی عوامی، سماجی اور انسانی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
ٹنگی گلہ، تحصیل تراڑ کھل میں صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ 🌧️
موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ پہاڑوں اور وادیوں کا حسین منظر دل موہ لینے والا ہے۔
پردیس میں مقیم اپنے تمام بھائیوں کے لیے اپنے گاؤں کی یہ خوبصورت جھلک پیشِ خدمت ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور جلد اپنے وطن کی مٹی سے ملائے۔ ❤️
04/06/2026
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
منجو ماں، تحصیل تراڑ کھل
مرحوم صادق صاحب کی بہو، مرحوم اصغر صاحب کی زوجۂ محترمہ، راشد حفیظ صاحب اور حفیظ صاحب کی چچی محترمہ آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ مرحومہ کافی عرصہ سے علیل تھیں اور صبر و استقامت کے ساتھ بیماری کا سامنا کرتی رہیں۔
مرحومہ ایک نہایت نیک سیرت، بااخلاق، ملنسار اور باوقار خاتون تھیں۔ انہوں نے اپنی زندگی محبت، خلوص، ایثار اور خاندان کی خدمت میں گزاری۔ ان کا حسنِ اخلاق، نرم گفتاری اور لوگوں کے ساتھ شفقت بھرا رویہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وفات سے خاندان اور علاقے میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جسے مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔
نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے منجو ماں میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، آنے والی تمام منازل آسان فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
عید کے دوسرے روز نیو ٹنگی گلہ کی تاجر برادری نے آزاد کشمیر کے دلکش اور صحت افزا مقامات گنگا چوٹی اور چکار کا یادگار دورہ کیا۔ اس سفر میں سردار بابر ضمیر، راشد قدیر، عاشق صاحب، عمران خان صاحب اور دیگر دوستوں نے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ کھانے پکانے کا بھی بھرپور اہتمام کیا۔
سرسبز پہاڑ، ٹھنڈی ہوائیں، بادلوں سے باتیں کرتی چوٹیاں اور جنت نظیر کشمیر کے حسین مناظر دل موہ لینے والے تھے۔ کشمیر واقعی قدرت کا ایک ایسا شاہکار ہے جس کی خوبصورتی الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔
اگر یہ ویڈیو پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے اور مزید خوبصورت مقامات کی سیر کے لیے مجھے فالو کرنا نہ بھولیے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
