05/04/2026
"یو اے ای کے 3.5 ارب ڈالر قرضے کی واپسی کا سلسلہ اسی مہینے شروع ہوجائے گا،450 ملین ڈالر گیارہ اپریل (اسی ماہ) واپس کرنا پڑے گا، پھر 2 ارب ڈالر 16 یا 17 اپریل کو اور پھر 23 اپریل کو پاکستان مزید ایک ارب ڈالر واپس کرسکتا ہے۔ 450 ملین ڈالر 1996 میں ایک سال کیلئے لیا گیا تھا۔ یواے ای نے جنوری میں ہی پاکستان کو قرض واپسی کیلئے کہہ دیا تھا اور مزید 2 ماہ کیلئے اس میں توسیع کردی تھی
