Youth Wings Pakistan

Youth Wings Pakistan

Partager

جھپٹنا،پلٹنا،پلٹ کر جھپٹنا
لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ۔ Its ours priority to take care of the law

08/03/2024

ہر سال 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن خواتین کی سماجی، معاشی، ثقافتی اور سیاسی کامیابیوں کو منانے کے لئے منایا جاتا ہے۔ آخر 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن کیوں منایا جاتا ہے؟ خواتین کے عالمی دن کو ایک صدی سے زیادہ عرصے سے منایا جاتا ہے۔ اس کی پہلی جھلک 1909 میں دیکھی گئی جب امریکہ کی سوشلسٹ پارٹی نے 15 ہزار خواتین نے نیویارک شہر میں طویل کام کے اوقات، کم تنخواہ اور ووٹنگ کے حقوق کے فقدان کے خلاف مظاہرہ کیا۔

1910 میں، کوپن ہیگن میں محنت کش خواتین کی بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔ اسی جگہ پر اس خیال کی تجویز جرمنی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے لئے خواتین کے دفتر کی رہنما، کلارا زیٹکن نے پیش کی تھی۔ 1913 اور 1914 کے درمیان روس میں خواتین نے اپنا پہلا یوم خواتین 23 فروری کو منایا۔ بعد ازاں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 8 مارچ کو عالمی سطح پر منایا جانا چاہیے۔ تب سے اب تک ہر سال تمام ممالک میں 8 مارچ کا دن بطور خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
اسلام نے خواتین کو اتنے حقوق دیے ہیں جو شاید ہی دنیا کے کسی اور مذہب میں دیے گئے ہوں۔ مرد و عورت کے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں اجر کا استحقاق برابر قرار پایا۔ ان دونوں میں سے جو کوئی بھی کوئی عمل کرے گا، اسے پوری اور برابر جزا ملے گی۔ ارشاد ربانی ہے : ”ان کے رب نے ان کی التجا کو قبول کر لیا (اور فرمایا) کہ میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کے عمل کو ضائع نہیں کروں گا، چاہے وہ مرد ہو یا عورت۔ تم سب ایک دوسرے میں سے ہی ہو۔“ (القرآن، آل عمران، 3 : 195 )
معاشرے میں عورت کی عزت و احترام کو یقینی بنانے کے لیے اس کے حق عصمت کا تحفظ ضروری ہے۔ اسلام نے عورت کو حق عصمت عطا کیا اور مردوں کو بھی پابند کیا کہ وہ اس کے حق عصمت کی حفاظت کریں:

” (اے رسول مکرم! ) مومنوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں۔ یہ ان کے لیے پاکیزگی کا موجب ہے۔ اللہ اس سے واقف ہے، جو کچھ وہ کرتے ہیں o“ (القرآن، النور، 24 : 30 ) اور پھر اسی طرح ارشاد فرمایا ”اور (اے رسول مکرم! ) مومنہ عورتوں سے کہہ دو کہ (مردوں کے سامنے آنے پر) وہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اور اپنی زینت و آرائش کی نمائش نہ کریں سوائے جسم کے اس حصہ کو جو اس میں کھلا ہی رہتا ہے۔“ (القرآن، النور، 24 : 31 )۔
مگر انتہائی افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ آج کے پاکستان کے اسلامی معاشرے میں کیا کچھ ہو رہا ہے؟ ادھر دو گروپ بنے ہوئے ہیں ۔ ایک عورت مارچ کے نام سے جانا جاتا ہے اور ایک حیا مارچ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے دونوں گروہ ایک دوسرے کو برا کہنے میں مصروف عمل ہیں، کبھی سڑکوں پر ایک دوسرے کے خلاف نظر آتے ہیں اور کبھی میڈیا چینلز پر گالم گلوچ کرتے نظر آتے ہیں ، رہی سہی کسر سوشل میڈیا پر پوری ہو جاتی ہے اور حقیقی طور پر خدا اور اسلام نے جو بنیادی اور مساوی حقوق خواتین کو دیے ہیں ، وہ سب کچھ نظر انداز کر دیے گئے ہیں۔

یہ دونوں گروہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں۔ مرد عورت کو گالی دیتا ہے اور عورت مرد کو وحشی تصور کرتی ہے ۔ کوئی بھی اپنے گریبان میں نہیں دیکھتا۔ ایک مشہور پنجابی بول کا مفہوم ہے کہ پانی کو گندا کہنے سے پہلے اپنے ہاتھ کی میل کو دیکھ لینا چاہیے۔ اگر مرد اور عورت ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں اور اگر کوئی ایک کچھ غلط کرتا ہے تو صبر یا درگزر کر کے آگے چلنے کی کوشش کی جائے تو ایک بہترین معاشرہ بن سکتا ہے۔

آئیں ہم مرد اس بار خواتین کے عالمی دن پر اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اس معاشرے میں رہنے والی تمام خواتین کو سماجی، معاشی، ثقافتی اور سیاسی طور پر مردوں کے شانہ بشانہ مقام دینے کے لیے جدوجہد کریں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ ایک مثالی معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔

06/03/2024

آج کی تحریر صوابی کے نام ہے۔
صوابی خیبر پختون خواہ کا ایک ضلع اور تحصیل ہے۔یہ 1988 تک ضلع مردان کا حصہ تھا۔بعد میں یہ ضلع مردان سے علاحدہ ہو گیا۔اب یہ ضلع پانچ تحصیلوں پر مشتمل ہیں۔تحصیل صوابی، تحصیل رزر، تحصیل لاھور ، تحصیل ٹوپی ،قبائلی علاقہ گدون بھی شامگ ہیں۔اس علاقے نے جنگ آزادی میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ اس مٹی نے بڑے جرار نامور اور بڑے عالم و فاضل پیدا کی پیر مولانا دوست محمد بارکزئی صوابی خاص ادارے اسلامیہ کالج کی بنیاد میں شامل تھے۔اس کے علاوہ صوابی کی موجودہ تاریخ کرنل شیر خان شہید کے ذکر کے بغیر نا مکمل ہے۔ضلع صوابی مُلکی سطح پر ایک زرخیز زمین ہے۔ جو گنے ، مکئی اور تمباکو کی فصل کیلئے بہت زیادہ مشہور ہے۔ آزادی سے پہلے یہاں چینی اور تمباکو کے کارخانے موجود تھے۔ پورے صوبہ خیبر پختونخوا میں چینی اور تمباکو کے کارخانوں کا انحصار اس ضلع کی پیداوار پر ہے۔ ضلع کا بیشتر حصہ دیہی نوعیت کا ہے۔ لیکن حکومت کی گدون آمازئی کا صنعتی علاقہ بھی علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ حال ہی میں غلام اسحق خان انسٹیٹیوٹ ٹوپی کے قیام نے علاقے کی ترقی کو مزید چار چاند لگا دیئے ہیں۔
أمن ۔۔۔خوشحالی۔۔۔۔۔ ترقی

05/03/2024

د صوابئ خاغلی نورالا آمین یوسفزیئ صيب د
مورنی ژبی په افادیت خبری کویی.

03/03/2024

تنظیم نوجوان عالم بانڈہ ویڈیوں پیغام۔
Na 22,Pk 60, union council madi baba Alam shah kaly.

Vous voulez que votre entreprise soit Service Du Gouvernement la plus cotée à Democratic Republic of the ?

Cliquez ici pour réclamer votre Listage Commercial.

Téléphone

Adresse


Democratic Republic Of The