31/05/2026
خراج تحسین برائے سینیٹیشن سٹاف TMA چکیسر
(چیئرمین کوزہ حجرہ مشہود احمد)
Official page of TMA chakesar district shangla
31/05/2026
خراج تحسین برائے سینیٹیشن سٹاف TMA چکیسر
(چیئرمین کوزہ حجرہ مشہود احمد)
"عیدالاضحیٰ کے موقع پر خصوصی صفائی مہم: تفصیلی نیوز رپورٹ"
"عیدالاضحیٰ کے موقع پر خصوصی صفائی مہم: تفصیلی نیوز رپورٹ"
خصوصی ویڈیو رپورٹ: جوار علی زین
30/05/2026
30/05/2026
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چکیسر کی جانب سے مسافروں کے لیے ٹھنڈے مشروبات کا خصوصی انتظام
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے اختتام پر عید منانے کے لیے اپنے آبائی علاقوں سے آنے والے شہری اب دوبارہ اپنے کاروبار اور روزگار کے سلسلے میں روانہ ہو رہے ہیں۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چکیسر کی جانب سے جنرل بس سٹینڈ چکیسر اور جنرل بس سٹینڈ کروڑہ میں مسافروں کے لیے ٹھنڈے مشروبات کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسی کے تحت کیے گئے اس اقدام کا مقصد مسافروں کو بہتر سہولت فراہم کرنا اور سفر کے دوران انہیں ریفریشمنٹ کی سہولت مہیا کرنا ہے۔ تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
اور یہ اقدام چار پانج دن بتعاون GBS منیجر چکیسر اور کروڑہ جاری رہیگی۔
30/05/2026
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے اختتام پر عید منانے کے لیے اپنے آبائی علاقوں کو آنے والے شہری اب دوبارہ اپنے کاروبار اور روزگار کے سلسلے میں واپس روانہ ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چکیسر کی جانب سے عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سپیشل جنرل بس سٹینڈ چکیسر اور جنرل بس سٹینڈ کروڑہ سمیت مختلف بازاروں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی اور منظم آپریشن جاری ہے۔
صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسی کے تحت جاری اس مہم میں عملہ دن رات مصروف عمل ہے تاکہ مسافروں اور شہریوں کو صاف، شفاف اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ بازاروں، بس اڈوں اور اہم عوامی مقامات پر صفائی کے تسلسل کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ آمد و رفت کے دوران کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
29/05/2026
صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے عوام دوست اقدامات
عیدالاضحیٰ اسپیشل صفائی مہم کے تحت تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چکیسر کی جانب سے چکیسر بازار اور جنرل بس سٹینڈ میں فائنل صفائی آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ سنٹیشن سٹاف نے بھرے ہوئے ٹرالی صفائی، کچرا اور گندگی مکمل طور پر اٹھا کر مختلف مقامات کی صفائی کو یقینی بنایا۔
مزید برآں رات گئے تک کلیکشن پوائنٹس اور اطراف کے علاقوں کا معائنہ جاری رکھا گیا تاکہ کسی بھی مقام پر آلائش یا گندگی باقی نہ رہے اور عوام کو صاف، ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے
29/05/2026
بہت شکریہ!
عزت مند اور اعلیٰ ظرف کی یہی پہچان ہوتی ہے کہ وہ دوسروں کی محنت اور خدمت کو سراہتے ہیں۔ آپ کی جانب سے دی گئی داد اور حوصلہ افزائی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چکیسر کےلیے اعزاز اور نئی توانائی کا باعث ہے۔ ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم آئندہ بھی تحصیل چکیسر اور عوام کی خدمت سرکاری ڈیوٹی سے بڑھ کر، خلوصِ دل، جذبۂ خدمت اور ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی مٹی اور اپنے لوگوں کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔