Secretary HUD & PHED South Punjab

Secretary HUD & PHED South Punjab

Compartir

Government Official

Photos from Secretary HUD & PHED South Punjab's post 06/10/2023

شہر کو سر سبز و شاداب بنانا اور سیوریج مسائل کا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔درختوں کی شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے انکار ممکن نہیں جنوبی پنجاب میں سیوریج نظام کی بہتری کے لیئے ہنگامی اقدامات کیئے جائیں گے۔
ان خیا لات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ طارق محمود بخاری نے زکریا پارک میں درخت لگانے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان،ڈائریکٹر ایڈمن محمد اختر منڈھیرا پی ایچ اے کے ڈائریکٹرز موجود تھے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس پر شجر کاری نا گزیر ہے۔آلودگی کے خاتمے کے لیئے درختوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔شہر کو سر سبز و شاداب بنانا اور سیوریج کے نظام کو بہتر کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔جنوبی پنجاب کے دور افتتادہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائیں گے۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے کہا ہے کہ شہر کی گرین بیلٹس اور پارکوں پر شجرکاری جاری ہے۔پودوں کو پانی کی مناسب فراہمی کا عمل بھی جاری ہے پانی کی فراہمی کے لیئے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔گل داؤدی کی نمائش کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے پودہ لگایا اور ملکی سلامتی کے لیئے دعا کی۔

Photos from Secretary HUD & PHED South Punjab's post 16/09/2023

ہاوئسنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے شاہ شمس پارک میں واسا کی سیوریج کے پانی بارے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کا نوٹس لے لیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہاوئسنگ رانا اخلاق کی زیر صدارت اجلاس میں ڈائریکٹر ہارٹی کلچر سعد قریشی اور ڈائریکٹر ورکس واسا عارف عباس نے شرکت کی۔ اس موقع پر رانا اخالاق نے واسا کو شاہ شمس پارک سے سیوریج کے پانی کے فوری نکاس اور مستقل بنیادوں پر سیوریج کے مسئلہ کے حل کے احکامات جاری کر دیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارک میں سیوریج کے پانی اور دیگر مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ شہر کے سب سے بڑے پارک میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ دو ہفتے کے اند ر مسئلہ حل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ آئندہ ایسی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ واسا ہنگامی بنیادوں پر سیوریج نکاسی اور مسئلہ کو فوری حل کرے۔

Photos from Secretary HUD & PHED South Punjab's post 24/08/2023

سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم کا رحیم یار خان کا دورہ،سیوریج، ٹف ٹائلز اور ڈسپوزل سٹیشن سکیمز کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کر دیں۔ ایکسیئن رحیم یار خان نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو بریفنگ دی۔ ترقیاتی منصوبوں پر 80سے90فیصد ترقیاتی کا م مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ منصوبوں میں معیاری میٹیریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ منصوبوں کی تکمیل سے بڑے پیمانے پر آبادی مستفید ہو گی۔ پائپ کی تنصیب کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ صاف پانی اور سیوریج ترجیحات میں شامل ہے

Photos from Secretary HUD & PHED South Punjab's post 14/07/2023

Visit of secretary HUD&PHED( S.P) Kaiser saleem at Muzaffar gar of projects const. of sewerage system for recep tayyib erdigan hospital M.garh(expansion project) & urban water supply M.garh.
A.A 254 m part2
Exp 156m
Physical 62%
Urban Water supply
A.A 576 m
Exp 382m
Physical progress 84%
Both mega schemes were visited alongwith SE PHE D.G.khan shoaib Fayaz,Qaiser Shabir XEN PHED M.garh, SDO & concrned contractors. The ariation tank, setting tank,chlorine contact tank & filter press building with O.H water tank were under construction for mechanical treatment. The SE PHE briefed that 62 % work has been completed,15 Million allocation for current year, machinery is arranged at site. The authority directed that complete the work within current year & hand over the scheme to administration of Tayyab Erdogan. There shall be zero tolerance on quality and quantity of work. All standered specification shoud be adopted during construction work, gestation period should not be extended.
The chair also visited zone4 of U/w/s m.garh.He directed that strenous effort& special effort should bemade to hand over the scheme to municipal corporation M.garh to liason with D.C & comissioner.

Photos from Secretary HUD & PHED South Punjab's post 12/07/2023

سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم کا خانیوال کا دورہ، میاں چنوں میں جاری پی ایچ ای کی 295ملین کی جاری ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کر دیں۔
اس موقع پر ایکسئین مہر نذر اور ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال بھی موجود تھے۔ قیصر سلیم نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ کام کے معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔تمام اسکیموں کو مقررہ مدت میں بہتر انداز سے مکمل کیا جائے۔اعلیٰ کوالٹی میٹیریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں چنوں کی 20سے زائد یونین کونسلز اس منصوبے سے مستفید ہوں گی۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے سکیموں پر بریفنگ لی اور معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری کام پر ٹھیکیدار کو ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ سیوریج اور صاف پانی کی اسکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر جلد مکمل کرائیں گے۔ جنوبی پنجاب کے دور افتادہ مقامات پر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔

Photos from Secretary HUD & PHED South Punjab's post 05/07/2023

سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم اور ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے بی زیڈ یو چوک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ اور ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا تھا۔ کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے پر عزم ہیں۔مثبت اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Photos from Secretary HUD & PHED South Punjab's post 14/06/2023

سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم کا ڈی جی خان کا دورہ،سخی سرور،کوہ سلیمان اور فورٹ منرو میں جاری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیگر ڈویلپمنٹ سکیموں کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔اس موقع پر متعلقہ اداروں کے سرابراہان اور ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال بھی موجود تھے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے سخی سرور میں 39.709ملین سے جاری واٹر سپلائی کی سکیم،فورٹ منرو میں 250ملین سے جاری روڈ کی بحالی کی سکیم،87ملین سے جاری پی ایچ ای کی سکیم کا معائنہ کیا اور جلد مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کو شفاف انداز سے مکمل کیا جائے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔سکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔جنوبی پنجاب کے دورہ افتتادہ مقامات پر صاف پانی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔

Photos from Secretary HUD & PHED South Punjab's post 29/05/2023

سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم کا خانیوال کا دورہ،سرائے سدھو میں 53ملین کی لاگت جاری سیوریج سکیم کا معائنہ اور بریفنگ لی۔جمپنگ مشینری،بجلی ٹرانسمیشن اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کر دیئے ہیں۔اس موقع پر ایکسیئن،ایس پی خانیوال اور ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال بھی موجود تھے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے سکیم کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ پائب اور دیگر اشیاء کے معیار کو لیبارٹری سے چیک کروایا جائے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔41مرلہ پر جاری سکیم کی چار دیواری کو بھی منصوبے میں شامل کیا جائے تاکہ سیکورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں کو مناسب انداز سے جاری ہے اگلے سال سکیم کو مکمل کر لیا جائے گا سیوریج سکیم سے بڑے پیمانے پر آبادی مفید ہوگی۔

Photos from Secretary HUD & PHED South Punjab's post 26/05/2023

سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم کا بہاولپور کا دورہ،مختلف منصوبوں کا جائزہ اور بریفنگ لی۔ڈی جی بی ڈی اے بہاولپور ایس سی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ڈپٹی سیکرٹری زائد اقبال بھی موجود تھے۔بی ڈی اے کی 300ملین اور پی ایچ ای کی 500ملین کی سکیم کا جائزہ لیا منصوبوں کو جون تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری۔پی ایچ اے بہاولپور کو گرین بیلٹس کی تعداد میں اضافہ کرنے کی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔اس موقع پر قیصر سلیم نے کہا کہ شہر کی کوبصورتی میں اضافے کے لیئے پی ایچ اے بہاولپور ہنگامی اقدامات کریں۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر کو مزید خوبصورت بنانے کے لیئے منصوبہ بندی کریں۔اُنھوں نے مزید کہا کہ بی ڈی اے کی زیر انتظام سڑکوں کو کیا جائے گا۔جس کے لیئے بی ڈی اے کو منصوبہ بندی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔فاٹا اور بی ڈی اے کو ریکوری کے لیئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایات جای کع دیں گئیں ہیں۔شہر کی خوبصورتی و تعمیر و ترقی کے لیئے ہنگامی اقدامات کیئے جائے گے۔

16/05/2023

سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم کا ملتان شہر میں جاری آٹھ شاہراہوں پر جاری ترقیاتی منصوبوں پر انٹرویو

Photos from Secretary HUD & PHED South Punjab's post 13/05/2023

سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم کی ہدایات پر آٹھ شاہراؤں پر جاری ترقیاتی کاموں بارے جائزہ اجلاس۔ جائزہ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ رانا اخلاق نے کی۔ واسا، ایم سی اورہائی وے کی آٹھ شاہراؤں پر جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ لی اور ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری و فوکل پرسن رانا اخلاق نے کہا کہ منصوبوں پر سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ کام کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے مکمل کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔رانا اخلاق نے منصوبوں پر سستی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کام میں کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ٹارگٹ دے دیاگیا ہے۔ روزانہ اور ہفتہ وارپراگریس رپورٹ دی جائے۔ آفیسران منصوبوں کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ واسا، ایم سی اور ہائی وے کے تمام منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

¿Quieres que tu empresa sea el Servicios Gubernamentales mas cotizado en Santiago?

Haga clic aquí para reclamar su Entrada Patrocinada.

Localización

Teléfono

Página web

Dirección

1-N/A Quid E Azam Road, Near Mall Plaza Multan Cantt
Santiago

Horario de Apertura

Lunes 09:00 - 05:00
Martes 09:00 - 05:00
Miércoles 09:00 - 05:00
Jueves 09:00 - 05:00
Viernes 09:00 - 05:00