دہ پشتون خطے دہ نوجوانانو غلط فہیمی
پشتونخوا پارٹی نہ وہ ۔ یو پروجیکٹ وو
بزبان سترمشر مرحوم ۔ بسم اللہ خان کاکڑ
Hameed mansoori
I am political and social worker. central cabinet organizational memeber of
Jamat e islami pakistan (Balochistan) , Ex provincial condidate of BP 20 .
02/06/2026
قوم پرستی اور لسانیت بلوچستان کی
تباہی اور پسماندگی کی اصل جڑ
بلوچستان کے غیور اور شعور رکھنے والے بلوچ اور پشتون بھائیو! اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ہوش کے ناخن لیں۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ حق، سچ اور عدل و انصاف کی بات کی ہے، جبکہ اس کے برعکس، بلوچ اور پشتون قوم پرستوں نے ہمیشہ اس دھرتی کو لسانیت، صوبائیت اور تعصب کی بنیاد پر تقسیم در تقسیم کیا ہے۔
آج بلوچستان میں جو بدامنی، پسماندگی، غربت اور بے روزگاری کا راج ہے، اس کی اصل جڑ یہی قوم پرستی ہے۔ خواہ وہ قوم پرستی کے نام پر اسمبلیوں میں بیٹھے سیاستدان ہوں یا پہاڑوں پر بندوق اٹھائے جنگجو ان سب کا ایجنڈا ایک ہی ہے۔ بلوچستان میں جتنی بھی بدامنی اور خون ریزی پھیلی ہے، وہ سب اسی نفرت، تعصب اور لسانیت کی سیاست کا شاخسانہ ہے۔
موقع پرست اور ضمیر فروش قیادت
حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان کے تمام قوم پرست طبقے بھتہ خوری، بدامنی اور اقتدار کی ہوس میں اندھے ہو چکے ہیں۔ ان کرپٹ، ضمیر فروش اور پیٹ پرست ٹولوں کی وجہ سے آج بلوچستان کے عوام دنیا سے سو سال پیچھے رہ گئے ہیں۔ یہ خطہ آفت زدہ ہو چکا ہے اور یہاں کا عام انسان غریب سے غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ یہ لیڈران قوم پرست نہیں، بلکہ
موقع پرست اور اقتدار پرست ہیں
تعصب، نفرت اور انا کے پجاری ہیں
جائیدادیں بنانے والے سرمایہ دار ہیں
بلوچستان کے غیرت مند عوام سے اپیل ان دھوکے بازوں اور لٹیروں کے جھوٹے نعروں میں ہرگز نہ آئیں! یہ آپ کے حقوق کی جنگ نہیں، بلکہ اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
اسلامی اخوت اور یکجہتی ہی نجات کا راستہ ہے
ہم سب سے پہلے مسلمان ہیں۔ اسلام ہمیں رنگ، نسل، زبان اور جغرافیہ کے بتوں کو توڑنے کا درس دیتا ہے۔
اللہ کے رسول ﷺ نے لسانیت اور عصبیت کو مردہ قرار دیا ہے۔ لہٰذا، ان نفرت انگیز اور تعصب پر مبنی باتوں سے خود کو دور رکھیں۔
بلوچستان کے طول و عرض میں جہاں جہاں پشتون، بلوچ یا دیگر اقوام آباد ہیں، وہ سب آپس میں بھائی بھائی ہیں۔
ہمیں لسانی تفریق کو مٹا کر اپنے وطن کی آبادی، خوشحالی، امن و امان اور ترقی میں اپنا حقیقی کردار ادا کرنا ہوگا۔
جماعت اسلامی آپ کو اسی اسلامی بھائی چارے اور حقیقی یکجہتی کی دعوت دیتی ہے، جہاں سب کے حقوق محفوظ ہیں۔
آئیے! نفرتوں کو دفن کریں اور اسلام کے پرچم تلے متحد ہو کر بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں۔
مولانا عبدالحمید منصوری
نائب امیر، جماعت اسلامی کوئٹہ
31/05/2026
آج تقریب نکاح (کوزدن) کی دلی مبارکباد
اللہ تعالیٰ آپ دونوں کے اس پاکیزہ بندھن کو بابرکت فرمائے۔
آج میرے لیے انتہائی مسرت اور فخر کا دن ہے کہ میرے دو لائق بھتیجے انجنئیر ظفر اللہ اور جاوید اقبال نکاح کے مقدس رشتے میں منسلک ہو گئے ہیں۔
میرے لیے یہ دونوں بیٹوں کی طرح عزیز ہیں۔
زندگی کے اس نئے اور خوبصورت سفر کے آغاز پر میں اپنے دونوں بچوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لیے دعا گو ہوں
انجنئیر ظفر اللہ اللہ پاک آپ کے اس رشتے کو لازوال محبت خوشیوں اور باہمی احترام سے منور فرمائے۔
جاوید اقبال۔ باری تعالیٰ آپ کی ازدواجی زندگی کو سچے سکون برکت اور کامیابیوں کا گہوارہ بنائے۔
ربِ ذوالجلال سے دعا ہے کہ وہ دونوں جوڑیوں کو سلامت رکھے ان کا گھر ہمیشہ ہنستا مسکراتا رہے اور انہیں دین و دنیا کی تمام بھلائیاں نصیب ہوں۔ (آمین)
27/05/2026
لاضحیٰ مبارک
EID UL ADHA MUBARAK
اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کے اہل خانہ کو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں نصیب فرمائے، آپ کی عبادات قبول فرمائے اور آپ کو ہمیشہ صحت، کامیابیوں اور اپنی رحمتوں سے نوازے۔ آمین
مولانا عبدالحمید منصوری
نائب امیر جماعت اسلامی کوئٹہ
26/05/2026
اب سیاست، خدمتِ خلق کی سیاست ہوگی۔
اب سیاست، تعلیم و شعور کی سیاست ہوگی۔
اب سیاست، تعمیر و ترقی کی سیاست ہوگی۔
اب مقابلہ نعروں کا نہیں، کردار کا ہوگا۔
میدان سجے گا تو خدمت، دیانت اور عوامی فلاح کے ایجنڈے پر سجے گا۔
فرسودہ نعروں، جھوٹے وعدوں اور وقتی جذبات کی سیاست اب دم توڑ چکی۔
اب عوام بیدار ہیں، اور فیصلہ بھی خدمت، تعلیم اور تعمیر کے حق میں ہوگا
مولانا عبدالحمید منصوری
نائب امیر جماعت اسلامی کوئٹہ
الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اور رضاکاروں کے ہمراہ سول ہسپتال میں گزشتہ روز ہونے والےچمن پھاٹک بم دھماکے کے زخمیوں میں کھانا اور پانی تقسیم کیا۔
اس موقع پر عبدالمجید سربازئی صدر الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان، ڈاکٹر محمد بلال رہنما جماعت اسلامی کوئٹہ اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
25/05/2026
الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اور رضاکاروں کے ہمراہ سول ہسپتال میں گزشتہ روز ہونے والےچمن پھاٹک بم دھماکے کے زخمیوں میں کھانا اور پانی تقسیم کیا۔
اس موقع پر عبدالمجید سربازئی صدر الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان، ڈاکٹر محمد بلال رہنما جماعت اسلامی کوئٹہ اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
اس بندے نے حافظ نعیم الرحمن
اور
جماعت اسلامی کی بارے میں
کیا کہا ؟
خود سنیے۔
امیرِ جماعت اسلامی پاکستان اور امیرِ جماعت اسلامی بلوچستان کے اعزاز میں کامیاب پروگراموں کے انعقاد پر ژوب و لورالائی کے جماعت اسلامی کے ذمہ داران، اراکین اور کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Klicken Sie hier, um Ihren Gesponserten Eintrag zu erhalten.
Lage
Kategorie
Webseite
Adresse
Alfalah House Algalani Road Quetta
Berlin
87500
