تکلیف نالہ مت کر اے درد دل کہ ہوں گے
رنجیدہ راہ چلتے آزردہ ہم نشیں بھی
میر.,.
Adaab-e-sukhan
Información de contacto, mapa y direcciones, formulario de contacto, horario de apertura, servicios, puntuaciones, fotos, videos y anuncios de Adaab-e-sukhan, Biblioteca, Valence.
الله الله ، یہ تاثیر فغاں شب ہجر ،
خیر مقدم مرے نالوں کا قیامت نے کیا ،
جگر مراد آبادی .،.
قیس و فرہاد ہوں یا سرمد و منصور ، جگر
ہم نے بے مایہ نہ دیکھا کسی دیوانے کو
،
جگر مراد آبادی .،.
تیرے آنے کی دھوم ہے دل میں ،
حسرتوں کا ہجوم ہے دل میں ،
میر علی ،
ڈھونڈتے پھرتے ہیں اک عالم میں شیدائی تجھے ،
لگ گئی کس کی نظر اے حسن زیبائی تجھے ،
داغ دہلوی .،.
اے صدمہ فراق نہ کر ہم سے چھیڑ چھاڑ
تُو کس کا ناز ہے کہ تُجھے بھی اٹھائیں ہم
داغ دہلوی
رہروِ جادہِ عرفانِ حقیقت، ہشیار !
منزلِ زہد بھی ہے سرحدِ عرفاں کے قریب
نَحنُ اَقرَب پہ ہے ایمان تو, لیکن بالغیب
کاش میں دیکھ بھی لوں تجھ کو رگِ جاں کے قریب
راز چاندپوری
کثرتِ غم سے دل لگا رُکنے
حضرتِ دل میں آج دنگل ہے
مر گیا کوہکن اسی غم میں
آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل ہے
میر تقی میرؔ
رہیے مشتاق جلوہ دیدار ،
ہم نے مانا نظر نہیں آتا ،
داغ دہلوی .،.
ایک غزل میر کی پڑھتا ہے پڑوسی میرا
ایک نمی سی میری دیوار میں آ جاتی ہے ۔
میر تقی میر.
ہم ہیں آوارہ سُو بسُو لوگو
جیسے جنگل میں رنگ و بُو لوگو
ساعتِ چند کے مُسافر سے
کوئی دم اور گفتگو لوگو
تھے تمہاری طرح کبھی ہم لوگ
گھر ہمارے بھی تھے کبھو لوگو
"
ابن انشاء
نہ بندھے تشنگی ذوق کے مضموں ، غالب ،
گرچہ دل کھول کے دریا کو بھی ساحل باندھا ،
غالب .،.
Haga clic aquí para reclamar su Entrada Patrocinada.
