Revelations with Altaf Hussain

Revelations with Altaf Hussain

Share

Founder & Leader of Muttahida Quami Movement (MQM) Mr. Altaf Hussain’s Official Facebook Channel

This privacy policy sets out how RevelationswithAltafHussain uses and protects any information that you give when you use this page. RevelationswithAltafHussain is committed to ensuring that your privacy is protected. Should we ask you to provide certain information by which you can be identified when using this page, then you can be assured that it will only be used in accordance with this privac

31/05/2026

Study Circle No 411 (31 May 2026)

31/05/2026

خطے میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں، پاکستان کی جیوپولیٹکل سچویشن خطرے میں ہے.

ملک میں سیاسی بے چینی کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ فیلڈمارشل عاصم منیر سے اپیل۔
فکری نشست نمبر 410
30 مئی 2026

Rapid changes are taking place in the region, Pakistan's geopolitical situation is in danger. There is a need to remove political unrest in the country. Appeal to Field Marshal Asim Munir.
Study Circle No. 410
30 May 2026

30/05/2026

جب تک فلسطین کی آزاد اورخودمختار ریاست قائم نہیں ہوجاتی، اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہ کیا جائے۔ الطاف حسین
‏۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
‏فیلڈ مارشل عاصم منیر، موجودہ حکومت اورتمام ارباب اختیار سے امید کرتا ہوں کہ وہ عوام کے احساسات و جذبات، خواہشات اور امنگوں کااحترام کریں گے
‏۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

‏امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جوصبح شام اپنے بیانات بدلتے رہتے ہیں، جوصدرمنتخب ہونے سے قبل یوکرین جنگ بند کرنے اور فلسطین کامسئلہ حل کرانے کے اپنے اعلان پرعمل نہیں کراسکے تھے، انہوں نے پہلے سے موجود تنازعات کوحل کرانے کے بجائے ایک نیامحاذ کھول دیا اور اسرائیل کے ساتھ ملکر ایران پر چڑھائی کردی،جب تمام تربمباری اورشدید حملوں کے باوجود ایران کوفتح نہ کیاجاسکااوراس پر قبضہ نہ کیا جاسکا تو امریکہ کوبالآخر ایران سے مذاکرات کی میز پربیٹھنا پڑا۔مذاکرات کے دوران بھی امریکہ کی جانب سے ایران کودھمکیاں اورڈکٹیشن دی گئیں لیکن ایران کی حکومت اورعوام نے ان دھمکیوں اور ڈکٹیشن کوتسلیم نہیں کیا توصدرٹرمپ نے ان مذاکرات کے دوران ایک نیا تنازعہ کھڑاکردیا ہے اورپیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے نام سے ”ابراہم اکارڈ“ پیش کردیا ہے اور29مئی کووائٹ ہاؤس میں اپنی کابینہ کے ساتھ اجلاس کے موقع پر صدرٹرمپ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایران، سعودی عرب، قطر، اومان اور پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک سے کہا ہے کہ وہ ”ابراہم اکارڈ“ میں لازماً شامل ہوں۔ صدر ٹرمپ کایہ بھی کہناہے کہ ہم جو فارمولاپیش کررہے ہیں اس کومانا جائے، سعودی عرب، قطر، اومان اورپاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک ہماری بات ماننے کے پابند ہیں۔اس ابراہم اکارڈ کی جو شقیں اب سامنے آرہی ہیں ان کے تحت اسرائیل سے سفارتی، تجارتی اورہرقسم کے تعلقات قائم کرنے ہوں گے۔یعنی ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے والے تمام اسلامی ممالک کواسرائیل کولازمی تسلیم کرناہوگا۔
‏اسرائیل کوتواقوام متحدہ 1949ء میں ایک آزاد ریاست تسلیم کرچکی ہے اورکئی ممالک اسرائیل کوتسلیم بھی کرچکے ہیں لیکن فلسطین کی ریاست کوآج تک تسلیم نہیں کیا گیاہے، اصولی طورپرہوناتویہ چاہیے تھا کہ فلسطین کوایک آزاداورخودمختار ریاست کے طورپرتسلیم کیا جاتا لیکن اس کے بجائے اسلامی ممالک پر دباؤ ڈالاجارہا ہے کہ اسرائیل کوباقاعدہ تسلیم کریں اور ابراہم اکارڈ میں لازمی شامل ہوں۔دوسر ی طرف آبنائے ہرمز کے لئے ایران کے ساتھ ملکر کام کرنے پر اب صدرٹرمپ کی جانب سے اومان کوبھی تباہ کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔
‏میں عوام سے سوال کرتا ہوں کہ جب تک فلسطین کی آزاد اور خودمختار ریاست قائم نہیں ہوجاتی، تب تک کیاپاکستان کواسرائیل کوتسلیم کرنا چاہیے؟ میں نے پول میں عوام کے سامنے جوسوال رکھاتھااس میں 96.12 فیصد حاضرین نےاس کے حق میں ووٹ دیا ہے کہ جب تک فلسطین کی آزاد اور خودمختارریاست قائم نہیں ہوجاتی اس وقت تک پاکستا ن کواسرائیل کوکسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کرناچاہیے جبکہ 3.88 فیصد یعنی 4 فیصد سے بھی کم لوگوں نے رائے دی ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کوتسلیم کرلینا چاہیے۔
‏موجودہ حکومت اوراسٹیبلشمنٹ اگر پاکستان میں عوامی سطح پر بھی یہ پول کرالیں تویہی نتیجہ آئے گا۔میں مسلح افواج کے سربراہ فیلڈمارشل عاصم منیر صاحب سے کہتا ہوں کہ آج کے پول میں عوام نے موجودہ حکومت اورتمام ارباب اختیارکویہ واضح پیغام دیدیا ہے کہ جب تک فلسطین کی آزاد اورخودمختار ریاست قائم نہیں ہوجاتی اور اقوام متحدہ اسے ایک آزاد اور خودمختار ریاست کی حیثیت سے تسلیم نہیں کرتی اس وقت تک کسی بھی صورت میں اسرائیل کو تسلیم نہ کیاجائے۔ میں فیلڈمارشل عاصم منیر،موجودہ حکومت اور تمام ارباب اختیار سے امید کرتاہوں کہ وہ عوام کے اس فیصلے کوتسلیم کریں گے اور عوام کے اس مینڈیٹ، ان کے احساسات و جذبات، خواہشات اورامنگوں کااحترام کرتے ہوئے اسرائیل کوتسلیم نہیں کریں گے۔
‏میں پول میں حصہ لینے والوں کاشکریہ ادا کرتاہوں اوراللہ تعالیٰ سے دعا بھی کرتا ہوں کہ گزشتہ 78برسوں میں فلسطینیوں کابہت خون بہہ چکاہے، اب کوئی ایساراستہ بنادے کہ فلسطین کی آزاد اورخودمختار ریاست کا قیام عمل میں آجائے اور مظلوم فلسطینیوں کواس ظلم وجبر سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات حاصل ہوجائے۔

‏الطاف حسین
‏ٹک ٹاک پر 409 ویں فکری نشست سے خطاب
‏29 مئی 2026ء

30/05/2026

‏‼️فلسطین کی آزاد اور خودمختار ریاست کے قیام تک پاکستان کواسرائیل کوتسلیم نہیں کرنا چاہیے۔ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی جانب سے کرائے گئے پول میں 96 فیصد سے زائد عوام کی رائے‼️
‏۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

‏اسرائیل کوتسلیم کرنے یانہ کرنے کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی جانب سے ٹک ٹاک پر کرائے گئے پول میں 96 فیصد سے زائد عوام نے رائے دی ہےکہ فلسطین کی آزاد اور خودمختار ریاست کے قیام تک پاکستان کواسرائیل کوتسلیم نہیں کرناچاہیے۔
‏بانی وقائدجناب الطاف حسین نے جمعے کو ٹک ٹاک پر اپنی 409 ویں نشست میں امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران سے معاہدے اورمشرق وسطیٰ میں امن کے لئے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کو ابراہم اکارڈ میں لازماً شامل ہونے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شرط رکھنے کے معاملے پر انتہائی اہم خطاب کیا۔ اس فکری نشست میں انہو ں نے عوام سے رائے لینے کے لئے ایک پول بھی کرایااوراس میں عوام کے سامنے یہ سوال رکھاگیاکہ آیا،
‏ ”جب تک فلسطین آزاد ریاست نہیں بنتا، تب تک کیا پاکستان کو اسرائیل کوتسلیم کرنا چاہیے؟“
‏اس پول پر 96.12 فیصد حاضرین نے”نہیں“ میں ووٹ ڈالاجبکہ 3.88 فیصد حاضرین نے”ہاں“ میں رائے دی۔
‏پول میں ووٹنگ کے بعد جناب الطاف حسین نے پول کا نتیجہ بھی عوام کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے نتیجہ دکھاتے ہوئے بتایا کہ جولوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جب تک فلسطین کی آزاد اورخودمختار ریاست قائم نہیں ہوجاتی اس وقت تک پاکستان کو اسرائیل کوکسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کرناچاہیے۔ ان کاتناسب 96.12 فیصد ہے۔ جبکہ 3.88 فیصد یعنی 4 فیصد سے بھی کم لوگوں نے رائے دی ہے کہ ہاں، فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کوتسلیم کرلیناچاہیے۔
‏ جناب الطاف حسین نے مسلح افواج کے سربراہ فیلڈمارشل عاصم منیر کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے پول میں عوام نے فیصلہ سنادیا ہے کہ جب تک فلسطین کی آزاد اورخودمختار ریاست قائم نہیں ہوجاتی اور اسے ایک آزاد اورخودمختار ریاست کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی رکنیت نہیں مل جاتی اس وقت تک پاکستان کوکسی بھی صورت میں اسرائیل کوتسلیم نہیں کرنا چاہیے۔
‏اس موقع پر فکری نشست کے شرکاء نے بھی فرداًفرداًاپنے جذبات کااظہارکیا اوراس انتہائی اہم معاملے پر پول کرانے اورعوام سے ان کی رائے لینے پر جناب الطا ف حسین کومبارکباد پیش کی۔

Field Marshal Asim Munir Sahib. The Pakistani nation is not ready to recognize Israel. 30/05/2026

*اہم اعلان اہم اعلان اہم اعلان*
🟥🟥🟥🟩🟩⬜⬜⬜
📢📢📢📢📢📢📢📢📢
*فلسطین کی آزاد اور خودمختار ریاست کے قیام تک پاکستان کواسرائیل کوتسلیم نہیں کرنا چاہیے۔ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی جانب سے کرائے گئے پول میں 96 فیصد سے زائد عوام کی رائے.*
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
*قائد تحریک الطاف حسین بھائی*
کا 29 مئی 2026 کو *Tiktok* پر ہونے والا خطاب
اسٹیڈی سرکل نمبر *409*
*بانی و قائد تحریک جناب *الطاف حسین بھائی* کے
*Tiktok YouTube Facebook*
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
کے اکاؤنٹ پر اپلوڈ ہو چکا ہے آپ ساتھیوں سے گزارش ہے کہ اس خطاب کو دیکھنے کیلیے درجہ ذیل لنک پر کلک کریں اور اس میسج کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں
⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
*Youtube*

https://youtu.be/Mp50k0_Uni0?si=DPv_GaiobEEG_ZcD

*Facebook*
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=986574310864920&id=100085370809139

**Tiktok Part 1*

Check out this TikTok I posted! https://www.tiktok.com/t/ZTBrqDTsN/

*Tiktok Part 2*
Check out this TikTok I posted! https://www.tiktok.com/t/ZTBrq4r31/

*TikTok Part 3*
Check out this TikTok I posted! https://www.tiktok.com/t/ZTBrqBL8T/

*TikTok Part 4*
Check out this TikTok I posted! https://www.tiktok.com/t/ZTBrqUcrW/

*مرکزی شعبہ اطلاعات*
*ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن*

Field Marshal Asim Munir Sahib. The Pakistani nation is not ready to recognize Israel. مسئلہ فلسطین کے حل سے پہلے پاکستانی قوم کسی صورت بھی اسرائیل کو تسل...

30/05/2026

مسئلہ فلسطین کے حل سے پہلے پاکستانی قوم کسی صورت بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔
فکری نشست نمبر 409
29 مئی 2026۔
The Pakistani nation is not ready to recognize Israel under any circumstances before the Palestinian issue is resolved.
Study Circle No. 409
29 May 2026.

27/05/2026

میں تمام عوام کوعیدالاضحی کی مبارکباد پیش کرتاہوں اور فیلڈمارشل عاصم منیر سے کہتاہوں کہ جیل کے تالے کھول دیں، عمران خان، PTI کے اسیررہنماؤں اور MQM کےلاپتہ کارکنوں اور جیلوں میں جھوٹے مقدمات میں اسیر کارکنوں کو رہا کریں MQM اورPTI کی سیاسی سرگرمیوں پرعائد پابندی ختم کریں۔
فکری نشست نمبر 408
26 مئی 2026
I congratulate all the people on Eid-ul-Adha and ask Field Marshal Asim Munir to open the prison locks, release Imran Khan, PTI's imprisoned leaders and MQM's missing workers and workers imprisoned in false cases in jails, and lift the ban on MQM and PTI's political activities.
Study Circle No. 408.
26 May 2026

27/05/2026

میں تمام وفاپرست کارکنوں اور عوام کو عیدالاضحٰی کی مبارکبادپیش کرتاہوں اوران سے کہتا ہوں کہ وہ عیدالاضحٰی کے موقع پر جب قربانی کریں تو گوشت کی تقسیم میں شہیدوں کے لواحقین، لاپتہ اوراسیر ساتھیوں کے اہل کوضرور یادرکھیں، اورقربانی کے جانوروں کی کھالیں فروخت کرکے اس کی رقم وفا فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹ میں جمع کرادیں یا متعلقہ ساتھیوں کویہ رقم پہنچادیں تاکہ مستحقین کی مدد کی جاسکے۔
الطاف حسین

26/05/2026

‏فیلڈ مارشل عاصم منیر خدارا آپ اپنے ملک میں بھی مفاہمت اورمصالحت کا راستہ اختیار کریں۔
کوئی بھی قوم خوشی سے ہتھیار نہیں اٹھاتی۔ بلوچستان کی داستان غم اور تاریخ
فکری نشست نمبر407
25 مئی 2026
Field Marshal Asim Munir Khudara, you should also adopt the path of understanding and reconciliation in your country. No nation takes up arms willingly. The story of grief and history of Balochistan.
Study Circle No 407.
25 May 2026.

Want your business to be the top-listed Government Service in London?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

London