13/12/2025
سوال تھا کہ جنت میں کس مذہب کے لوگ داخل کیے جائیں گے؟ یہودی، عیسائی یا پھر مسلمان؟
اس سوال کے جواب کے لیے تینوں مذاہب کے علما کو مدعو کیا مسلمانوں کی طرف سے بڑے عالم امام محمد
عیسائیوں کی طرف سے ایک بڑے پادری
اور یہودیوں کی طرف سے ایک بڑے ربی کو بلا کر ان کے سامنے یہی سوال رکھا گیا
جنت میں کون جائے گا؟
یہودی، عیسائی یا پھر مسلمان؟
مسلمانوں کی طرف سے امام محمد عبده نے کھڑے ہو کر ایسا مدلل جواب دیا کہ محفل میں بیٹھے تمام ناقدین کے ساتھ عیسائی پادری اور یہودی ربی اپنا سا منہ لے کر رہ گئے اور بغیر کوئی جواب دیے خاموشی سے اٹھ کر چلے گئے۔
آپ کا جواب مختصر، جامع، معقولیت سے بھرپور، ادب و احترام کے ساتھ رواداری کی عمدہ مثال اور حکمت و دانائی کا مرقع تھا۔ ان کے جواب نے سارے مسلمانوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی اور یہ بحث ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئی۔
آپ نے فرمایا۔
اگر یہودی جنت میں جاتے ہیں تو ہم بھی ان کے ساتھ جنت میں جائیں گے کیونکہ ہم ان کے نبی حضرت موسیٰ علیہ السلام پر ایمان رکھتے ہیں، اور انہیں اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنے بندوں کی ہدایت کے لیے نبی بنا کر بھیجا۔
اگر عیسائی جنت میں گئے تو ہم بھی ان کے ساتھ ہی جنت میں جائیں گے کیونکہ ہم حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر بھی ایمان رکھتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے انہیں بھی اپنی مخلوق کی رہنمائی اور ہدایت کے لیے نبی بنا کر بھیجا۔
لیکن اگر مسلمان جنت میں گئے تو ہم صرف اللہ کی رحمت کے ساتھ اکیلے ہی جنت میں جائیں گے۔
ہمارے ساتھ کوئی یہودی اور عیسائی نہیں جائے گا، کیونکہ انہوں نے ہمارے نبی اکرم حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہیں مانا اور نہ ہی ان پر ایمان لائے ہیں۔
07/03/2025
*`انمول تجاویز:`📋*
✅ کسی دوست کو قرض دینے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ آپ دونوں کو کھو سکتے ہیں۔
✅ اپنی یادداشت پر بھروسہ نہ کریں، تمام معاملات کاغذ پر تحریر کر لیا کریں ۔
✅ اور جب آپ گھر خریدنا یا تعمیر کرنا چاہتے ہیں تو 3 اہم چیزیں یاد رکھیں؛ لوکیشن، لوکیشن، لوکیشن۔
✅ اور کسی کو اس کی مزدوری اس کا کام ختم ہونے سے پہلے نہ دو۔
✅ اپنے جیون ساتھی کا انتخاب احتیاط سے کریں کیونکہ وہ آپ کی 90 فیصد خوشی یا ناخوشی کا ذمہ دار ہے۔
✅ اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا دن اچھا گزرے تو دیر سے نہ سوئیں۔
✅ اور جب آپ کسی دوست کی کار ادھار لیں تو اسے واپس کرنے سے پہلے تیل کی ٹینکی بھر لیں (اور بہتر ہے کہ آپ ادھار لینے کی عادت نہ بنائیں)۔
✅ اور موبائل فون کو اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات برباد نہ کرنے دیں، جیسا کہ یہ فون آپ کی سہولت کے لیے بنایا گیا تھا نہ کہ اس کے لیے جو آپ کو کال یا میسج کرتا ہے۔
✅ اور جب آپ کی والدہ کہتی ہیں کہ آپ کو ایسا کرنے پر پچھتاوا ہو گا، تو آپ اکثر پچھتائیں گے۔
✅ اور بہادر بنو، اور اگر تم بہادر نہیں ہو تو بہادر بننے کا دکھاوا کرو ،کوئی بھی فرق محسوس نہیں کرے گا۔
✅ اور جب آپ کو کوئی اچھی کتاب نظر آئے تو اسے خرید لیں بھلے آپ نے وہ پہلے سے پڑھ رکھی ہو یا نہ ۔
✅ اس شخص کے ساتھ پارٹنرشپ نہ کریں جو تین بار ناکام ہوچکا ہو ۔
✅ آپ کے بچے جب سولہ سال کی عمر میں پہنچ جائیں تو انکے فارغ وقت میں انہیں کام کرنے کی ترغیب دیں۔ لیکن اگر اس سے پہلے بھی ممکن ہو تو زیادہ بہتر ہے ۔
✅ اگر آپ کوئی چیز دو بار سے زیادہ ادھار لیتے ہیں تو بہتر ہے اسے خرید لیں۔
✅ اور مشکوک جگہوں سے دور رہیں، برے واقعات صرف وہاں ہوتے ہیں۔
✅ اور جو اپنا پیسہ صحیح خرچ کرنے میں ناکام رہتا ہے وہ اپنی زندگی کی ہر چیز میں ناکام ہے۔
✅ اور جب کوئی آپ سے سوال کرے تو اس کا جواب نہ دینا ہو تو ، مسکرا کر کہیں: آپ یہ بات کیوں جاننا چاہتے ہیں؟
✅ اور تین چیزیں جو آپ کو کبھی نہیں کھونی چاہئیں: برداشت، خود اعتمادی، اور گاڑی کی چابیاں۔
✅ اور یہ توقع نہ رکھیں کہ آپ کی بدحالی میں آپ کے بچے آپ کی نصیحتیں سنیں گے۔
✅ اور اپنی بیوی کے بہترین دوست بنیں۔
✅ اور کبھی یہ نہ کہنا کہ میرے پاس زیادہ وقت نہیں ہے، تمام عظیم لوگوں کے پاس 24 گھنٹے تھے اور اس میں اضافہ نہیں ہوا۔
✅ اور اپنے بستر کے قریب ہمیشہ ایک پنسل اور سفید کاغذ رکھا کریں، کچھ سنہری خیالات آپ کے دماغ پر بنا بتائے دستک دیتے ہیں اور اگر آپ انہیں بروقت نہیں لکھتے تو ان سے محروم رہ جائیں گے۔
✅ تعریف ہر کسی کو پسند ہے، لہٰذا اس میں کوتاہی نہ کریں، مگر منافقت سے بچو!
✅ اور جب آپ اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہیں تو انہیں موقع دیں کہ وہ کھیل ہی کھیل میں آپ سے جیت سکیں۔
✅ اپنے بچوں کے سامنے بیوی کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں، چاہے کوئی بھی مسئلہ ہو۔
✅ اور جب آپ کسی کمرے یا میٹنگ میں داخل ہوں تو اس طرح داخل ہوں جیسے آپ اس جگہ کے مالک ہوں.. اس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنے آپ پر اعتماد ہے۔
✅ انکار کرنا سیکھو، لیکن اس کی عادت نہ ڈالو۔
✅ اور جب سب شرم سے خاموش ہو جائیں تو کھڑے ہو کر اپنی خوبصورت رائے کا اظہار کریں۔
✅ اپنے ناقدین کو جواب دینے میں وقت ضائع نہ کریں۔
✅ اور اپنے مالی معاملات پر ان لوگوں سے بات نہ کریں جن کے پاس آپ سے بہت زیادہ یا پھر بہت کم ہے۔
✅ اور جب آپ کسی ریستوران میں مہمان ہوں تو اپنے میزبان کی طلب کردہ سے زیادہ مہنگی چیز نہ مانگیں۔
✅ آخر میں اپنے آپ پر رحم کریں اور بانجھ بحثوں سے دور رہ کر اپنی صحت کو محفوظ رکھیں۔
*عربی بلاگ کا اردو ترجمہ*
24/04/2022
جہاں ٹکے ٹکے کا ممبر 30 30 کروڑ میں بکتا ھے وھاں اسد مجید 300 کروڑ میں بک سکتا تھا مگرقوم کے ھیرو اسد مجید نے ضمیر کا سودا نہیں کیا
14/04/2022
ایک مخصوص برادری کے مرحوم بادشاہ کے پاس دس جنگلی کتے تھے۔ اس نے ان کو اذیت دینے اور اپنے کسی خادم کو غلطی کرنے پر ان کتوں کے سامنے ڈالتا تھا ۔ نوکروں میں سے ایک نے غلط رائے دی اور بادشاہ کو بالکل پسند نہ آیا۔ چنانچہ اس نے حکم دیا کہ نوکر کو کتوں کے سامنے پھینک دیا جائے۔
نوکر نے کہا، ''میں نے دس سال تک تمہاری خدمت کی، اور تم میرے ساتھ ایسا کرتے ہو؟ براہ کرم مجھے ان کتوں کے سامنے پھینکنے سے پہلے دس دن دیں! بادشاہ راضی ہو گیا۔
ان دس دنوں میں نوکر کتوں کی دیکھ بھال کرنے والے محافظ کے پاس گیا اور اس سے کہا کہ وہ اگلے دس دنوں تک کتوں کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔ گارڈ حیران تھا لیکن اس پر راضی ہو گیا اور نوکر کتوں کو کھانا کھلانا، ان کے لیے صفائی ستھرائی، نہلانے اور ان کے لیے ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے لگا۔
جب دس دن پورے ہوئے تو بادشاہ نے حکم دیا کہ اس نوکر کو اس کی سزا کے لیے کتوں کے پاس پھینک دیا جائے۔ جب اسے اندر پھینکا گیا تو سب یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ آوارہ کتے صرف بندے کے پاؤں چاٹتے رہیں!
بادشاہ جو کچھ دیکھ رہا تھا اس پر حیران ہو کر بولا۔
’’میرے کتوں کو کیا ہوا ہے؟‘‘
نوکر نے جواب دیا، "میں نے کتوں کی صرف دس دن خدمت کی، اور وہ میری خدمت نہیں بھولے، اور میں نے پورے دس سال تمہاری خدمت کی اور تم میری پہلی غلطی پر سب بھول گئے!"
بادشاہ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور نوکر کو آزاد کرنے کا حکم دیا۔
یہ پوسٹ ان تمام لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے جو کسی کی ایک غلطی کی وجہ سے انکی ساری اچھائی بھول جاتے ہیں... کیا انسان کتوں سے گئے گزرے ہیں...
ایک غلطی کہ وجہ سے ان ساری اچھائیوں کو کبھی بھی یکطرف نہ کریں. کیوں کہ انسان کتوں سے بہتر ہے بدتر نہیں.
06/01/2022
آج سے ٹھیک سو سال پہلے برطانوی رائٹر نے اپنی ڈائری میں لکھا کہ دوبارہ جب کیلنڈر پر اکیس کا ہندسہ آئے گا تو یقینا نا آپ ہونگے نا میں ہونگا"
پھر مزید لکھا کاش عمر اتنا لحاظ رکھ لے کہ میں دوبارہ یہ ہندسہ دیکھ سکوں" ان لوگوں کو دیکھ سکوں جو 2021 میں ہونگے" اس زمانے کو دیکھ سکوں"جو 2021 میں دوراں ہو گا" مگر میں جانتا ہوں یہ ممکن نہیں ہے" تب ہماری قبریں تک گمنام ہوچکی ہونگی"
ساحر لدھیانوی جب بستر مرگ پر تھے،،، تو بند انکھوں اپنے ڈاکٹر سے کہا " ڈاکٹر کپور میں جینا چاہتا ہوں" زندگی نے بیشک غم دئے ہیں" مگر دنیا خوبصورت جگہ ہے" یہاں یاروں کی محفلیں ہیں" یہاں زندگی کا شور ہے" میں جینا چاہتا ہوں ڈاکٹر کپور"
21 کا ہندسہ جب سو سال بعد دوبارہ آئے گا" تو دوستوں یقینا ہم میں سے کوئی بھی نہیں ہو گا""" ہماری قبریں قبرستان کے گنجان حصے میں ہونگی" کچھ دہنسی ہوئی، کچھ دبی ہوئی"
لہذا کوشش کریں "کہ یہ مختصر سا قیام خوشگوار گزر جائے" کوئی روح، کوئی جسم، ایسا نہ ہو جو زخم ساتھ لیجائے" اور ان زخموں کا الزام ہمارے سر ہو" کہیں زبان سے تو کہیں ہاتھ سے"copy post
06/01/2022
To Admins This
💐 ایک ایڈمن💐🕴
کیا کبھی آپ نے سوچا ہے ،،،
کسی بھی گروپ کا ایڈمن کن کن مشکلات سے گزرتا ہے ؟🤦♀️🙅🏻♂️💁♂️🙆🏻♂️🙅♀️
ہر روز نا چاہتے ہوئے بھی ممبرز کی باتیں سنتا ہے۔ سب گروپ ممبرز اسکے پاس اپنی شکایتیں لیکر جاتے ہیں وہ سب کی سنتا ہے۔ انکو بلاک کرتا ہے انکی لمبی لمبی تحریرں پڑھتا ہے اور پھر کمنٹ کرتا ہے ۔ جانتے ہیں یہ کتنا مشکل کام ہے ممبرز کے سامنے تو کوئی لمبی تحریر آجائے تو اسے بنا پڑھے ہی رائیٹر کانام دیکھ کر لائیک کردیتے ہیں مگر ایڈمن ایک ایک لفظ پڑھتا ہے پھر فیصلہ لیتا ہے کہ وہ تحریر آپکے سامنے پیش کی جائے یا نہیں۔
مسٹر ایڈمن یہ دیکھیں، مس اڈمن یہ دیکھیں
مسٹر ایڈمن یہ کیا ہے، مس اڈمن یہ کیا ہے
مسٹر ایڈمن کیا آپ سو رہے ہیں ۔ کسی نے لکھ دیا اس گروپ کا ایڈمن کون ہے؟
کوئی ایڈمن کی چاپلوسی میں لگا رہتا ہے۔ تو کوئی بلاوجہ کی دشمنی پال لیتا ہے
کسی نے ایڈمن کو اپنی برتھ ڈے وش کرنے کا کہہ دیا تو
کسی نے اپنے کاکے کی تصویر بھیج دی
کوئی اپنا تازہ کلام لے آیا
کوئی ایڈمن سے ناراض ہے کہ میری شاہکار تحریر پر تم نے کمنٹ نہیں کیا🤳
کوئی ایڈمن کو مینشن کر کے کسی کی شکایتیں لگا رہا ہے۔کسی نے اپنا کمنٹ ڈیلیٹ کیے جانے پر دھرنا دے دیا تو کوئی کسی ممبرز کی بدتمیزی پر ایڈمن کو آوازیں دے رہا ہے ۔ کسی نے اپنے کمنٹ کا جواب نا دینے پر ایڈمن سے کُٹی کر دی ۔۔” بس یہ میرا آخری کمنٹ ہے آیندہ کوئی کمنٹ نہیں کرونگا ۔ جاؤ میں نہی بولتا / بولتی۔”💆♀️
اور ایڈمن بیچارہ ہانپتا کانپتا کبھی ادھر کبھی اُدھر بھاگتا رہتا ہے💁♀️🏃♂️
کبھی کسی نے نہی سوچا کہ ایڈمن کا سوشل میڈیا خاص کر فیس بک کی دنیا میں کتنا اہم کردار ہے ۔ ایڈمن فیس بک کا انجن ہے، اسکا دماغ ہے جو فیس بک کو چلا رہا ہے ۔ ہر چیز کو مینج رکھتا ہے
بے حساب واہیات اور بکواسیات ہوتیں ہیں جنہیں وہ ممبرز تک آنے سے پہلے ہی ڈیلیٹ کردیتا ہے۔ وہ سب ممبرز سے پیار کرتا انکی عزت کرتا ہے ۔ سب اپنی اپنی شکائتیں اور ضرورتیں ایڈمن کے پاس لیکر اسی طرح جاتے ہیں جیسے اپنی بے بے کے پاس جاتے ہیں 🤷🏻♀️🙇🏼♀️😜😜
پھر بھی ممبرز اگر راضی نا ہوں تو مسکین معصوم اڈمن کیا کرے 🤔 😂🤷🏻♀️😜
وہ فیس بک پر “اماں ڈے ،ابا ڈے “آزادی ڈے “خیر ہر ڈے مناتا ہے مگر کبھی ایڈمن ڈے نہیں منایا گیا😌😌
Copy post
29/12/2021
🧨 نفس🧨
مولانا روم ایک سپیرے کی داستان بیان فرماتے ہیں۔۔
وہ سانپوں کی تلاش میں جنگلوں اور بیابانوں میں برفباری کے بعد سانپوں کی تلاش میں نکلا ۔۔
ایک جگہ اسے سے بہت بڑا مردہ اژدھا نظر آیا تو اس کے دل نے سوچا کہ اس کو کسی طرح شہر لے جاؤں اور اس پر ٹکٹ لگا دوں تو بہت پیسے کماؤں گا ۔۔
تو پھر وہ بڑی مشکل اور تکلیف سے اس کو کھینچ کر شہر لے آیا
لوگوں نے جب سنا تو شہر کا شہر امڈ آیا ۔ اژدھا جو اصل میں مردہ نہیں تھا برفباری میں ٹھنڈک کی وجہ سے اس کا جسم سن ہوگیا تھا ہجوم کی گرمی نے اور سورج کی حرارت میں اسے پھر سے ٹھیک کر دیا اور اس نے حرکت کرنا شروع کر دی
ہجوم نے جب یہ دیکھا تو تو بھاگ کھڑے ہوئے جس کا جدھر منہ ہوا دور پڑا ۔
سپیرا۔۔ جو اژدھے کے پاس کھڑا تھا ۔۔۔۔۔
اس نے جیسے ہی بھاگنے کی کوشش کی تو اژدھے نے منہ کھولا اور سپیرے کو نگل لیا ، قریب ہی ایک بڑی عمارت میں بل کھا کر یوں زور لگایا کہ سپرے کی ہڈیاں بھی سرمہ بن گئیں
مولانا روم یہ واقعہ سنا کے یوں فرماتے ہیں کہ
"ہمارا نفس بھی ایک اژدھے ہی کی طرح ہے اسے کبھی مردہ تصور نہیں کرنا وسائل نہ ہونے کی بنا پر یہ ٹھٹھرا ہوا نظر آتا ہے"
اللہ کریم کی اطاعت سے بغاوت اور دنیا پرستی وہ دو حرارتیں ہیں جو اسے متحرک کردیتی ہیں۔
اسلئے استغفار کیا کریں اور اللہ سے نفس کی قید سے بچنے کی دعا کیا کریں۔
01/11/2021
وائسرائے ہند مولانا ابو الکلام آزاد سے ملاقات کرنے انکے گھر آتا ہے،اور اسکے ساتھ ترجمان بھی آتا ہے ،جو انگریزی کا ترجمہ کر کے مولانا آزاد کو سناتا ہے ،اور مولانا کی گفتگو کا ترجمہ کر کے اسکو سناتا ہے ،ہوا کچھ یوں کہ ترجمان انگریزی کا ترجمہ کچھ درست نہ کر سکا جس پر مولانا آزاد نے اس سے کہا یہ اسطرح نہیں ،اسطرح ہے ۔
گفتگو کے اختتام پر وائسرائے ہند نے مولانا سے فرمایا آپکو انگریزی آتی ہے تو انگریزی میں گفتگو کیوں نہیں کی ؟
مولانا آزاد نے بڑا عجیب جواب دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فرمایا آپ پانچ سو میل دور سے آکر اپنی زبان نہیں چھوڑتے ،میں اپنے ہہ گھر میں کیسے اپنی زبان چھوڑ دوں ۔
یہ اقتباس ان لوگوں کے لئیے سبق ہے جو انگریزی کے دو لفظ سیکھ کر بہت فخر محسوس کرتے ہیںcopy post
26/10/2021
پہلے وہ ٹاس جیتیں گے ،پھر تمھیں بیٹنگ کی دعوت دیں گے اور پھر وہی کریں گے جو ھمارے ساتھ کیا
😄
24/10/2021
Congrats tO. All Pakistan. Ak. Our. Surprise…. To inDia. … ham jeetae.Rahnagar. Our tUm diakte rahu yae..✌️✌️✌️🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
17/10/2021
DEAR LADIES......PLEASE. Stop seeking cheap attention and Publicity from social media by posting photos wearing skimpy dresses.. With your b***s hanging out of your blouse and showing your booty..Yes of course You will get a thousand likes from men..and of course men will ask you for a date just because they just want to use you.... Butt the truth is that a real man can NEVER marry a skimpy dressed woman like you who has no shame. Remember.. The way you dress up talks volumes about you!!!
Remember anything that is precious and valuable is always hidden and covered like Gold!!!!
Love your body.. Treasure your body...showing your nakedness to the world will only make you LOSE YOUR VALUE!!! BITTWR TRUTH but I don't care even if you crucify me..
Love you all nice friends ....copy post