Altaf Hussain Zaroori Hai

Altaf Hussain Zaroori Hai

Share

MQM is the 2nd largest political party of Sindh Province and 3rd largest of Pakistan. MQM stands for the middle class and down trodden people of Pakistan.

THE IDEOLOGY OF MUTTAHIDA QUAMI MOVEMENT (MQM)

Muttahida Quami Movement (MQM) believes in Realism and Practical-ism. Acceptance of reality with an open heart is Realism, a concept based upon the philosophy of its Founder and Leader Mr. Altaf Hussain. Based on Realism positive achievement made through ideologically supported pragmatic programs is called Practical-ism. The short history of Pakistan

What is freedom? 11/08/2025

10 august 2025

What is freedom? آزادی کیا ہوتی ہے؟ فکری نشست نمبر 295 10 اگست 2025What is freedom? Study Circle No. 295 August 10, 2025

11/06/2025

‏اے پی ایم ایس او کے 47ویں یوم تاسیس پر بانی تحریک الطاف حسین کا پیغام
‏………………………………
‏ ⁦‪ ‬⁩

‏11جون ایک عزم کا نام ہے ۔
‏11جون ایک شجاعت کا نام ہے ۔
‏11جون ایک سچائی کا نام ہے ۔
‏11جون ایک حقانیت کا نام ہے ۔
‏11جون ایک عزم وحوصلے کا نام ہے ۔
‏11جون ایک بہادری کا نام ہے ۔
‏11جون قربانی کا نام ہے ۔
‏11جون کمزوروں پر ظلم ڈھانے والوں کے خلاف برسرپیکارہونےکا نام ہے ۔
‏11جون محروم ومظلوم قوم کے اجتماعی حقوق کےلئے اپنےآپ کوقربان کرنے کا نام ہے ۔
‏11جون قوم کی ایک ایک ماں، بہن،بیٹی کی عزت کرنے کا نام ہے ۔
‏11جون اپنے بزرگوں اوراساتذہ کااحترام کرنے کا نام ہے۔
‏11جون سب سے بڑھ کر اپنی تحریک، اپنے نظریہ اوراپنے کاذ سے وفاداری کا نام ہے ۔

‏میں APMSO کے 47ویں یوم تاسیس پرقوم کی ایک ایک ماں، ایک ایک بہن ، ایک ایک بیٹی، ایک ایک بزرگ، ایک ایک نوجوان، ایک ایک بچے اورخاص طورپر اے پی ایم ایس او کے کارکنوں سمیت تحریک کے تمام کارکنوں کودل کی گہرائیوں سے یوم تاسیس کی مبارکبادپیش کرتاہوں۔
‏میں رابطہ کمیٹی کے ایک ایک رکن اور اوورسیز یونٹوں کے تمام کارکنوں اور سب سے بڑھ کرپاکستان میں تمام ترنامساعد حالات اورمصائب ومشکلات کے باوجود تحریک کاکام کرنے والے اپنے گمنام اورثابت قدم کارکنوں کی دل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتا ہوں۔
‏میں تحریک کے تمام اسیرساتھیوں اورلاپتہ ساتھیوں کویوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتاہوں جوبرسوں سے قیدوبند کی اذیتیں اورمصیبتیں برداشت کررہے ہیں اورپھر بھی ثابت قدم ہیں۔
‏میں آج کے دن تحریک کے تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں اوردعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ میرے شہیدساتھیوں کے مقدس لہو اور ثابت قدم ساتھیوں کی قربانیوں کے صدقے ہماری تحریک کوکامیابی سے ہمکنارفرمائے۔

‏الطاف حسین
‏(APMSO کے 47ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنوں کے اجلاس سے خطاب)
‏11جون 2025

25/03/2025

ہاں ہاں الطاف حسین ضروری ہے

22/02/2025
16/02/2025

‏عوام وکارکنان سے ایم کیو ایم کے بانی و قائد الطاف حسین کی اپیل :
‏MQM کے نظریے اور فکروفلسفہ کے فروغ کےلئےٹوکن کے طورپر محض ایک روپیہ دیں۔
‏ اس عوامی مہم کو” آئی سپورٹ ایم کیوایم “ (I Support MQM) کانام دیاگیا ہے
‏…………………………………………
‏⁦‪ ‬⁩

‏ایم کیوایم کے جتنے بھی کارکنا ن اورہمدرد ہیں، وہ چاہے پاکستان کے کسی بھی خطے میں رہتے ہوں ،کسی بھی شہر، گاؤں یا دیہات میں رہتے ہوں، وہ مہاجرہوں یاغیر مہاجر ہوں، وہ کسی بھی قومیت سے تعلق رکھتے ہوں، کسی بھی مسلک ،فقہ، عقیدے یامذہب کے ماننے والے ہوں لیکن اگروہ MQM کے نظریے اورفکروفلسفہ سے متفق ہوں اور ایم کیوایم کی تحریک میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہوں تومیری ان سب سے پرزور اپیل ہے کہ وہ ایم کیوایم کے نظریے اور فکروفلسفہ کے فروغ کے لئے ٹوکن کے طورپرتحریک کو محض ایک روپیہ دیں۔اس عوامی مہم کو” آئی سپورٹ ایم کیوایم “ (I Support MQM) کا نام دیاگیا ہے۔
‏ ” آئی سپورٹ ایم کیوایم “ مہم کامقصد کارکنان وعوام میں احساسِ شراکت کوبیدار کرنا، محروم عوام کے حقوق کے پیغام کوعام کرنااوراس عوامی جدوجہد کومنظم انداز میں آگے بڑھانا ہے۔
‏ایم کیوایم سے ہمدردی رکھنے والے جولوگ بھی اس عوامی مہم میں حصہ ڈالناچاہتے ہیں وہ اپنے اپنے علاقے میں رہنے والے ایم کیوایم کے کسی بھی وفاپرست کارکن کوایک روپیہ جمع کراسکتے ہیں۔ اگرکسی گھرمیں رہنے والے افراد ایک سے زائد ہیں تووہ اپنی فیملی یاخاندان کے افراد کی تعداد کے مطابق فی کس کے حساب سے اتنے روپے اس مہم میں جمع کراسکتے ہیں۔
‏اسی طرح اگر کسی کارکن کے گھروالے بھی تحریک کی فلاسفی اورنظریے کے ماننے والے ہوں تووہ کارکن انہیں بھی اس مہم میں شریک کرسکتاہے اورفی کس ایک روپے کے حساب سے اپنے گھر والوں اور خاندان کے ہم خیال افراد سے بھی ایک روپے کی ٹوکن رقم جمع کرسکتاہے۔ کارکنان اس رقم کواپنے اپنے علاقوں کے متعلقہ ذمہ داروں کے پاس جمع کرائیں گے ۔
‏میری تحریک کے کارکنوں اور تمام شعبہء ہائے زندگی اورتمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے عوام ماؤں، بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں اوربچوں سے پرزور اپیل ہے کہ وہ '' آئی سپورٹ ایم کیوایم '' مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اس عوامی جدوجہد کی کامیابی کےلئے ضروری ہے کہ ہم متحد ہوکر اس جدوجہد کوآگے بڑھائیں اورٹوکن کے طورپر محض ایک روپے کی شکل میں اس عوامی جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالیں اوراسے کامیاب بنائیں۔

‏الطاف حسین
‏15فروری 2025ئ

Want your business to be the top-listed Government Service in London?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

London