Justice TV

Justice TV

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Justice TV, London.

24/03/2026
13/10/2025

امریکہ کی تعریفیں اور ہماری تاریخ — سبق جو ہمیں نہیں بھولنا چاہئے

حال ہی میں امریکی صدر اور دیگر اعلیٰ حکام پاکستان کے آرمی چیف کی کھل کر تعریفیں کر رہے ہیں، مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ تعریفیں کسی مستقل تعلق کی علامت ہیں؟
تاریخ گواہ ہے کہ امریکہ کی تعریفیں ہمیشہ وقتی مفاد کے تابع رہی ہیں۔ جب تک پاکستان امریکی پالیسیوں کے لیے کارآمد رہا، تب تک تعلقات مضبوط دکھائے گئے، لیکن جیسے ہی مفادات بدلے، تعریفیں تنقید میں بدل گئیں۔

تاریخی پس منظر — جب امریکہ نے تعریف کی، پھر لاتعلقی اختیار کی

یوب خان (1958–1969)

امریکہ نے پاکستان کو سرد جنگ کا فرنٹ لائن اتحادی بنایا، بھاری فوجی امداد دی، مگر 1965 کی جنگ کے بعد ہاتھ کھینچ لیا۔

یحییٰ خان (1969–1971)

چین سے امریکی روابط میں پاکستان کو ذریعہ بنایا، مگر مشرقی پاکستان کے بحران میں مکمل خاموشی اختیار کی۔

ضیاءالحق (1977–1988)

افغان جہاد کے دوران پاکستان کو “ہیرو” کہا گیا، مگر سوویت انخلا کے بعد 1989 میں پریسلر ترمیم کے تحت پابندیاں لگا دیں۔

پرویز مشرف (1999–2008)

9/11 کے بعد پاکستان “فرنٹ لائن اتحادی” قرار پایا، اربوں ڈالر کی امداد ملی، مگر جیسے ہی امریکہ نے افغانستان سے واپسی کا فیصلہ کیا، اعتماد ختم اور دباؤ بڑھا۔

بعد از مشرف دور (2008–2022)

ریمنڈ ڈیوس، ایبٹ آباد آپریشن، اور افغانستان پالیسی کے اختلافات نے تعلقات کو کمزور کیا۔ امداد میں کمی اور بی اعتمادی عروج پر رہی۔

آج کی صورتحال — تعریفوں کے پیچھے مفاد

اب جب امریکہ چین کے اثر کو کم کرنے اور "اس ر ئےل" کو تسلیم کرانے کے لیے دوبارہ پاکستان سے تعلقات بہتر بنا رہا ہے، تعریفیں پھر سننے میں آرہی ہیں۔
لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ تعریفیں محبت نہیں بلکہ مفادات کی سیاست ہیں۔ ماضی میں ہر بار یہی ہوا کہ تعریفوں کے بعد دباؤ، شرائط، اور بالآخر لاتعلقی۔

سبق ہمارے لیے:

امریکہ کبھی مستقل دوست نہیں رہا — وہ صرف اپنے مفاد کا ساتھی ہے۔
پاکستان کو اپنی پالیسی ہمیشہ خودمختاری، عزت اور عوامی مفاد پر رکھنی چاہیے۔
وقتی تعریفوں کے جال میں نہ پھنسیں؛ اصل عزت تب ملتی ہے جب قوم اپنے فیصلے خود کرے۔

قومیں تعریفوں سے نہیں، اپنے اصولوں سے بڑی بنتی ہیں.

22/06/2025

امریکے نے حملہ کر کے ایران کو دنیا کی دسویں ایٹمی قوت بننے کا قانونی حق دے دیا اور ہم امریکہ کو مایوس نہیں کریں گے ، ہم بہت جلد دنیا کو ایٹمی سرپرائز دینے جا رہے ہیں ۔ ایران کا دھماکہ خیز اعلان

20/06/2025

ایرانی میزائل حملے سے اسرائیل کے ایک رہائشی علاقے میں تباہی پھیل گئی۔ زمین میں گڑھے، ٹوٹی عمارتیں اور تباہ شدہ گاڑیاں خوفناک منظر پیش کر رہی ہیں۔۔

19/06/2025

بنکرز میں چھپیں یا اسرائیل چھوڑ دیں، ایران کا واضح اعلان

19/06/2025

ya Allah khyr 🤲

17/06/2025

‏اسرائیل سے زیادہ آسان ٹارگٹ ہمارے لیے مشرق وسطی میں امریکی اڈےہیں۔ دو سےچار منٹ میں ہمارے میزائل امریکی اڈے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکہ حملہ کرنے سے پہلے 50 ہزار تابوت تیار کرلے۔
ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں ایران کی قومی سلامتی کے ڈپٹی چئیرمین کا بیان
_ترکیہ اُردو_

17/06/2025

حکومت کی حوصلہ شکنی کے باوجود تیس ہزار کے قریب اسرائیلی سمندر کے راستے سائپرس بھاگ گئے ہیں۔ ابھی ان کی ٹرانسپورٹ منسٹر کا بیان آیا ہے کہ مستقبل قریب میں اسرائیلی شہریوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دیں گے..

17/06/2025

مغربی میڈیا یہ تو بتا رہا ہے کہ تہران خالی ہو رہا ہے لیکن مغربی میڈیا یہ نہیں بتا رہا کہ تل ابیب بھی خالی ہو رہا ہے۔

مغربی میڈیا یہ تو بتا رہا ہے کہ ایران ایٹم بم بنانا چاہ رہا تھا لیکن مغربی میڈیا یہ نہیں بتا رہا کہ اسرائیل ایٹم بم بنا چکا ہے۔

مغربی میڈیا یہ تو بتا رہا ہے کہ ایران اسرائیل کے لیے خطرہ ہے لیکن مغربی میڈیا یہ نہیں بتا رہا کہ اسرائیل سارے مشرق وسطی کے لیے خطرہ ہے۔

مغربی میڈیا یہ تو بتا رہا ہے کہ ایران نے انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے با معنی بات چیت نہیں کی لیکن مغربی میڈیا یہ نہیں بتا رہا کہ ایران کی ایٹمی مراکز تو انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے لیے کلے تھے وہ آ کر معائنے کرتے تھے ، لیکن اسرائیل نے تو انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو ایک بار بھی اپنے ایٹمی مراکز تک نہیں آنے دیا۔

مغربی میڈیا ایران کو غیر ذمہ دار ملک قرار دے رہا ہے لیکن مغربی میڈیا یہ نہیں بتا رہا کہ ایران نے تو NPT پر دستخط کیے ہوئے ہیں لیکن اسرائیل نے تو آج تک اس پر دستخط نہیں کیے۔

مغربی میڈیا ایران کو امن کے لیے خطرہ قرار دے رہا ہے لیکن مغربی میڈیا یہ نہیں بتا رہا کہ ایران نے تو کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر قبضہ نہیں کیا ہوا جب کہ اسرائیل اپنے تمام پڑوسیوں کی زمین پر قابض ہے،۔ وہ فلسطین پر قابض ہے ، حتی کہ وہ اس یروشلم شہر بھی ناجائز قابض ہےا ور اقوام متحدہ متعدد بار اس قبضے کو ناجائز قرار دے چکی ہے۔

مغربی میڈیا ایران میں حکومت مخالف چند لوگوں کے مظاہرے کو تو غیر معمولی کوریج دے رہا ہے لیکن وہ ایران میں حکومت کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف ہونے والے بہت بڑے مظاہروں کی کوریج نہیں کر رہا۔ نہ ہی وہ نیتن یاہو کے خلاف اسرائیل میں ہونے والے مظاہروں پر رجیم چینج کے امکانات سے لپٹے تجزیے کر رہا ہے۔

ممغربی میڈیا فلسطین کے علاقوں میں ناجائز طور پر گھس کر آباد ہونے والے یہودیوں کو اقوام متحدہ کے قوانین کی پامالی کے باوجود قابض اور غاصب نہیں لک رہا بلکہ آبادکار لکھ رہا ہے۔

مغربی میڈیا اسرائیل کے ان عام شہریوں کو جو فلسطینیں کے قت ل عام میں ملوث ہیں دہشت گرد کی بجائے وجیلانٹے قرار دیتا ہے۔

مغربئ میڈیا یہ تو گن گن کر بتا رہا ہے کہ ایران کا فلاں فلاں ٹارگٹ اسرائیل نے ہٹ کر دیا ،لیکن مغربی میڈیا یہ نہیں بتا رہا کہ ایران نے موساد کا ہیڈ کوارٹر یونٹ نمبر 2800 ہٹ کیا ہے ، مغربی میڈیا یہ نہیں بتا رہا کہ اسرائیلی فوج کا جنرل سٹاف ہیڈکوارٹر بھی ہٹ ہوا ہے۔ مغربی میڈیا یہ بھی نہیں بتا رہا کہ اسرائیل کی وزارت دفاع کو بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ مغربی میڈیا یہ بھی نہیں بتا رہا کہ اسرائیل کی بایئولاجیکل ویپن کی فیکٹری تباہ کی جا چکی ہے ، وہ یہ بھی نہیں بتا رہا کہ اسرائیل کا نواتم ایئر بیس ہٹ کیا جا چکا ہے رمات ڈیوڈ ایئر فیلڈ تباہ کیا جا چکا ہے ، اور حیفہ کی آئل ریفائنری تباہ ہو چکی ہے۔

جس علاقے کو اقوام متحدہ نے مقبوضہ فلسطین قرار دے رکھا ہے مغربی میڈیا اس کو بھی اسرائیل قرار دیتا ہے۔

اس سب کے باوجود مغربی میڈیا بہت معتبر ہے، سفید فام تہذیب کی سفاکی کا یہ پہلو بھی توجہ طلب ہے۔
آصف محمود

17/06/2025

تہران پوری طاقت کے ساتھ طویل جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے، بریگیڈیر جنرل احمد واحدی

17/06/2025

آج کے ایرانی حملوں امپیکٹس اور نتائج کے بارے میں خاموش ہی رہا جائے تو بہتر ہوگا۔اسرائیلی میڈیا

Want your business to be the top-listed Government Service in London?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Culinary Team

Attire

Website

Address

London