Voice Of Chhajjian

Voice Of Chhajjian

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice Of Chhajjian, Public Service, London.

26/03/2026

ہم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چھجیاں کو ہائر سیکنڈری سکول میں اپگریڈ کرنے پر صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے تعلیم دوستی کا عملی ثبوت دیتے ہوئے علاقے کی بچیوں کے لیے اعلیٰ تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔
یہ اقدام نہ صرف اہلیانِ علاقہ کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے بلکہ اس سے بچیوں کو اپنے ہی علاقے میں معیاری اور اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومتِ خیبر پختونخوا آئندہ بھی اسی طرح تعلیمی شعبے کی بہتری اور ترقی کے لیے مثبت اقدامات جاری رکھے گی۔

10/02/2026

محبتوں سے لبریز ، اخلاص اور شائستگی کی پہچان ، چیئرمین ماؤنٹین سپر لیگ کے نام سے شہرت رکھنے والی ہر دلعزیز شخصیت جناب ظہور احمد صاحب کی جانب سے ماؤنٹین سپر لیگ کے لیے شائقینِ کرکٹ کے نام ایک اہم پیغام:
ماؤنٹین سپر لیگ کا دوسرا شاندار ایڈیشن عیدالفطر کے دوسرے روز رگڑا کرکٹ گراؤنڈ ، چھجیاں میں باقاعدہ آغاز کرنے جا رہا ہے ، جسمیں تمام شائقینِ کرکٹ کو نہایت خلوصِ دل سے دعوت دی جاتی ہے کہ وہ گراؤنڈ تشریف لائیں ، اپنی پسندیدہ ٹیم اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں اور اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔
آپ سب کی شرکت ہمارے لیے باعثِ فخر ہو گی۔
اللہ تعالیٰ آپکا حامی و ناصر ہو۔آمین

29/01/2026

ہریپور کے نواحی گاؤں چھجیاں سے تعلق رکھنے والے محمد ذیشان ولد محمد سلیم نے ایبٹ آباد یونیورسٹی میں منعقدہ کانووکیشن میں انگلش ڈیپارٹمنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل خان آفریدی سے گولڈ میڈل وصول کر رہے ہیں
اس موقع پر محمد ذیشان نے کہا میں یہ گولڈ میڈل اپنے مرحوم دادا جان ، والدین اور معزز اساتذہ کے نام کرتا ہوں جنکی رہنمائی اور محنت کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی۔
اللہ پاک آپکو ہمیشہ کامیابیوں اور کامرانیوں سے نوازے اور آپکے علم و عمل میں اضافہ کرے۔آمین

07/01/2026

‏سردی اتنی بڑھ گٸی ہیے کہ جب بھی رضاٸی سے منہ نکالوں تو منہ ناراض ہو کر کہتا ہے
"""مجھے کیوں نکالا ""
😁

07/01/2026

یہ بارش، یہ ٹهنڈی ہوا، یہ رم جهم اور خوشگوار موسم*🌧
*ہم اگر دور نہ ہوتے تو___مل کر چائے پیتے...☕

14/12/2025

مشہور و معروف سماجی شخصیت محترم ملک محمد امجد صاحب کو کلالی سپر لیگ کے فائنل میچ میں بطورِ مہمانِ خصوصی آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

23/09/2025

السلام علیکم
ماں باپ کا ہاتھ پکڑ کر رکھیں کبھی کسی کے پاؤں پکڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اللہ تعالٰی ہمیں والدین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔آمین
صبح بخير

18/09/2025

محفلِ نعت جشنِ عید میلاد النبی ﷺ 21 ستمبر بروز اتوار ڈھیری چھجیاں میں منعقد کی جا رہی ہے۔
تمام احباب کو بھرپور شرکت کی دعوت ہے۔
#منجانب: انتظامیہ مسجد کمیٹی ڈھیری چھجیاں

18/09/2025

ہمیشہ ان لوگوں کا چناؤ کریں ،
جن کو عزت دینے پہ ، وہ خود سے بڑھ کر آپ کو عزت دیں ۔اور یہی بہترین لوگوں کی نشانی ہے۔

18/09/2025
19/05/2025

چھجیاں میں ٹیلی نار موبائل سروس کے نیٹ ورک نے صارفین کے ناک میں دم کر دیا۔
ٹیلی نار کی انتہائی ناقص سروس سے صارفین پریشان۔
ٹیلی نار صارفین کے مطابق ناقص سروس سے نہ کال ملتی ہے اور نہ ہی انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے۔
کال اور انٹرنیٹ کے مہنگے پیکج کروانے کے باوجود ہمیں مطلوبہ سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں ٹیلی نار سروس ہمیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے صارفین کا کہنا ہے کہ اگر ٹیلی نار کی طرف سے سروس بہتر نہ بنائی گئی تو جلد ہی ہم ٹیلی نار سے کسی دوسرے نیٹ ورک پر منتقل ہو جائیں گے۔۔۔

Photos from Voice Of Chhajjian's post 12/02/2025

سینئر راہنماء پاکستان تحریک انصاف یوسف ایوب خان کا دورہ سرل کیموقع پر چیئرمین ویلج کونسل چھجیاں عامر زمان رکڑا کرکٹ گراؤنڈ کی صورتحال کے بارے میں بریف کر رہے ہیں۔۔۔۔

Want your business to be the top-listed Government Service in London?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


London