دیکھو ہجر نے میرے جسم سے گوشت نوچ لیا۔
تنہائیاں خون میں گھل مل گئیں اور روگوں میں دوڑنے لگیں۔
عجیب ملال ہے کہ شدت سے چاہا تھا ایک دوجے کو لیکن پھر بھی جدا ہو گئے،۔
ایک رائیگانی میرے وجود کا حصہ بن گئی۔
اداسی ایسے مجھ سے لپٹ گئی جیسے ستر چھپانے کے لیے لباس وجود سے لپٹ جاتا ہے۔
میری خاموشی کا دم نہیں ٹوٹتا جبکہ روشن دن رات کی سیاہ پوشاک میں تبدیل ہو جاتا ہے اور تنہائی کھڑکی پار کرکے میرے کمرے میں رقص کرتی ہے۔
میرے کمرے کی شیلف پر میرے ادھورے افسانے پڑے ہیں، جو تمہارے جانے کے بعد مکمل ہی نہ ہوئے۔
ادھوری کہانی کے ادھورے کردار کی مانند جی رہی ہوں۔
میرے لیے باعثِ اذیت ہے کہ میرے ادھورے افسانے وقت کی بوسیدہ کتاب میں رقم ہیں جن کی قیمت محبت کے خوابوں میں کہیں دب کے رہ گئی۔
بہت تکلیف دہ ہے کہ ہم وصل سے پہلے ہی ہجر کی بھینٹ چڑھ گئے۔۔۔
یہ جاڑے کے موسم، سرد راتیں، کہر میں لپٹے دن، درختوں کی خالی ہوتی ٹہنیاں اور پرندوں کی خاموشی ایک نئی کہانی رقم کرتی ہے لیکن ہماری کہانی ہجر و وصل کے درمیان گردش کر رہی ہے۔
مجھے محسوس ہوتا ہے میرا مقدر نقصان کا سبب بنا میرے سفید ہاتھوں کی لکیروں سے محبت نامی لکیر مٹا دی گئی ہے (سفیدی کالک بن گئی۔)
مجھے اب اپنا وجود بے معنی لگتا ہے بالکل اس کتاب کے جیسے جو ردی کی ٹوکری میں چند ٹکوں کے عوض بکنے کے لیے پڑی ہوتی ہے۔
محبوب کی جدائی محب کے لیے نیلامی کا باعث بنتی ہے۔
ساجدہ امیر
Biology online lectures for fsc and matric
learn biology with our best teachers
26/12/2024
Hello
21/05/2024
Chapter.. Lecture 2. Photosynthesis
19/05/2024
Chapter.. Lecture 1. Bioenergetics
Chapter 4 has been completed, we are about to start the 5th chapter
Want your business to be the top-listed Government Service in Manchester?
Click here to claim your Sponsored Listing.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Manchester
Manchester
Manchester
