GAZAL Urdu poetry

GAZAL  Urdu poetry

Share

کچھ وقت اپنے ساتھ

14/11/2025
13/11/2025
13/08/2025
07/07/2025

💜‏داغ دہلوی مرحوم کی یہ شہرہ آفاق غزل کم سے کم 120 سال پہلے لکھی گئی تھی اور غلام علی صاحب نے اس غزل کو گا کر ہمیشہ کے لئے امر کر دیا۔ 💚💚👇

تمہارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا
نہ تھا رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا

وہ قتل کر کے مجھے ہر کسی سے پوچھتے ہیں
یہ کام کس نے کیا ہے یہ کام کس کا تھا

وفا کریں گے نباہیں گے بات مانیں گے
تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا

رہا نہ دل میں وہ بے درد اور درد رہا
مقیم کون ہوا ہے مقام کس کا تھا

نہ پوچھ گچھ تھی کسی کی وہاں نہ آؤ بھگت
تمہاری بزم میں کل اہتمام کس کا تھا

تمام بزم جسے سن کے رہ گئی مشتاق
کہو وہ تذکرۂ نا تمام کس کا تھا

ہمارے خط کے تو پرزے کئے پڑھا بھی نہیں
سنا جو تو نے بہ دل وہ پیام کس کا تھا

اٹھائی کیوں نہ قیامت عدو کے کوچے میں
لحاظ آپ کو وقت خرام کس کا تھا

گزر گیا وہ زمانہ کہوں تو کس سے کہوں
خیال دل کو مرے صبح و شام کس کا تھا

اگرچہ دیکھنے والے ترے ہزاروں تھے
تباہ حال بہت زیر بام کس کا تھا

وہ کون تھا کہ تمہیں جس نے بے وفا جانا
خیال خام یہ سودائے خام کس کا تھا

انہیں صفات سے ہوتا ہے آدمی مشہور
جو لطف عام وہ کرتے یہ نام کس کا تھا

ہر اک سے کہتے ہیں کیا داغؔ بے وفا نکلا
یہ پوچھے ان سے کوئی وہ غلام کس کا تھا

اردو کلب 🇵🇰💚

مزید پڑھیں

https://www.theurduclub.com/2025/02/ada-jafri-biography.html?m=1

19/06/2025

ئینہ ٹُوٹ گیا وہ جو مقابل سے ُاٹھا
فُرقتِ حُسن کا صدمہ نہ مِرے دل سے اُٹھا
پردہ کیا اُس رُخِ آئینہ شمائل سے اُٹھا
دل مِرا وسوسہ ہائے حق و باطل سے اُٹھا
َچین لینے نہ دیا گردشِ دوراں نے اُسے
پھرکہاں بیٹھ سکا جو تِری محفل سے اُٹھا
عشرتِ دہرِ دو روزہ ، ہمَیں تکلیف نہ دے
ہم سےاحسانِ غمِ یار ہی مشکل سے اُٹھا
اُس مسافر کے مقامات کوئی کیا جانے
لے کے عزمِ سفرِ تازہ جو منزل سے اُٹھا
موج و گرداب سے نکلا جو سفینہ بچ کر
خیر مقدم کو بگولا لب ساحل سے اٹھا
آگ تو شہر میں پہلے بھی لگی تھی اکثر
لیکن اس بار دھواں کوچۂ قاتل سے اُٹھا
گھات میں تیرِ قضا بھی نگہ ِ دہر بھی ہے
ہائے کس وقت ترا ہاتھ مِرے دل سے اُٹھا
علی مینائی

Want your business to be the top-listed Government Service in Mumbai?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Mumbai
400043