Sarwar Najafi

Call Contact the organization

Sarwar Najafi Najaf Ashraf Karbala Khadim-e-Ahlulbayt

پندرہ ایسی باتیں جو ہمیشہ راز رہنی چائیں۔۔جانئیے وہ مہم باتیں 👇اپنے منصوبوں کا اعلان کرنے کی بجائے خاموشی سے کام کریں او...
17/10/2026

پندرہ ایسی باتیں جو ہمیشہ راز رہنی چائیں۔۔
جانئیے وہ مہم باتیں 👇

اپنے منصوبوں کا اعلان کرنے کی بجائے خاموشی سے کام کریں اور اپنی کامیابی کو شور مچانے دیں۔ وقت سے پہلے اعلان نظر اور حسد کو دعوت دیتا ہے۔

2-آپ کی اصل آمدنی
کبھی کسی کو نہ بتائیں کہ آپ کتنا کماتے ہیں۔ اگر کم بتائیں گے تو لوگ حقیر سمجھیں گے، اور اگر زیادہ بتائیں گے تو لوگ ادھار مانگیں گے یا حسد کریں گے۔ اپنے مالی حالات کو ہمیشہ مبہم رکھیں۔
3-گھریلو جھگڑے
اپنے گھر کی لڑائیاں دوستوں یا رشتہ داروں کو مت سنائیں۔ لوگ بظاہر ہمدردی دکھائیں گے لیکن پیٹھ پیچھے تماشا بنائیں گے۔ گھر کی بات گھر میں رہنی چاہیے۔
4-اپنی کمزوریاں اور ڈر
اپنی کمزوریاں کسی کو پلیٹ میں رکھ کر نہ دیں، ورنہ لڑائی کے وقت وہی لوگ ان کمزوریوں کو آپ کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کریں گے۔
5-ماضی کی غلطیاں اور گناہ
اگر اللہ نے آپ کے گناہوں پر پردہ ڈال رکھا ہے، تو اسے خود فاش نہ کریں۔ اپنے ماضی کی تاریک راتوں کا ذکر فخر سے یا مجرم ہو کر مت کریں۔ توبہ کریں اور آگے بڑھ جائیں۔
6-پوشیدہ نیکی اور صدقہ
نیکی وہ ہے جو دائیں ہاتھ سے کریں تو بائیں کو خبر نہ ہو۔ اپنی عبادت اور صدقات کا ڈھنڈورا پیٹ کر ان کا اجر ضائع نہ کریں اور نہ ہی خود کو نیک ثابت کرنے کی کوشش کریں۔
7-دوسروں کے راز
اگر کسی نے آپ پر بھروسہ کر کے اپنا راز بتایا ہے، تو اسے اپنی قبر تک لے کر جائیں۔ جو شخص دوسروں کے راز آپ کو بتاتا ہے، وہ آپ کے راز دوسروں کو بتائے گا۔
8-اپنی ذہانت کی حد
کبھی بھی خود کو محفل میں سب سے عقلمند ثابت نہ کریں۔ ”احمق بن کر رہنا“ دوسروں کی حقیقت جاننے کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔ جب لوگ آپ کو بیوقوف سمجھتے ہیں تو وہ اپنے اصل ارادے ظاہر کر دیتے ہیں۔
9-مستقبل کے بڑے اہداف
تحقیق بتاتی ہے کہ جب آپ اپنے بڑے گولز لوگوں کو بتا دیتے ہیں تو آپ کے دماغ کو جھوٹی تسکین مل جاتی ہے اور آپ کی محنت کرنے کی لگن کم ہو جاتی ہے۔
10-کسی سے نفرت یا بغض
اگر آپ کو کوئی پسند نہیں، تو اسے یہ بات بتانے کی ضرورت نہیں۔ خاموشی سے فاصلہ کر لیں۔ دشمنی کا اعلان کرنا دشمن کو ہوشیار کرنے کے مترادف ہے۔
11-ذاتی زندگی کی تفصیلات
آپ کے بیڈروم کے معاملات یا آپ کی محبت کی زندگی صرف آپ کی ہے۔ اسے سوشل میڈیا یا دوستوں کی محفل کا موضوع مت بنائیں۔ نظر لگنے سے لے کر رشتے ٹوٹنے تک، سب اسی بے احتیاطی کا نتیجہ ہوتا ہے۔
12-پاسورڈز اور مالی تفصیلات
یہ بظاہر چھوٹی بات ہے، لیکن اپنے بینک اکاؤنٹ، لاکر یا فون کے پاسورڈز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ اعتماد اپنی جگہ، لیکن حفاظت اپنی جگہ۔
13-آپ نے کس پر احسان کیا
اگر آپ نے کسی کی مدد کی ہے تو اسے بھول جائیں۔ اسے یاد رکھنا یا لوگوں کو بتانا تکبر کی نشانی ہے اور یہ تعلقات کو خراب کر دیتا ہے۔
14-نامکمل پروجیکٹس
جب تک کوئی ڈیل پکی نہ ہو جائے یا پروجیکٹ مکمل نہ ہو جائے، اسے راز رکھیں۔ ادھورے کام پر نظر جلدی لگتی ہے اور رکاوٹیں زیادہ آتی ہیں۔
15-آپ کی خوشی کا راز
اگر آپ کو سکون مل گیا ہے یا آپ خوش ہیں، تو ہر کسی کو نہ بتائیں کہ یہ خوشی کہاں سے آ رہی ہے۔ دکھی لوگ خوش لوگوں کو برباد کرنے میں سکون محسوس کرتے ہیں۔
محرک کا مشورہ
خاموشی ایک ایسی لگژری ہے جسے بہت کم لوگ افورڈ کر سکتے ہیں۔ پراسرار بنیں۔ لوگوں کو صرف اتنا جاننے دیں جتنا آپ چاہتے ہیں کہ وہ جانیں۔ یاد رکھیں، ”راز آپ کا غلام ہے، لیکن جب یہ منہ سے نکل جائے تو آپ اس کے غلام بن جاتے ہیں۔“
Cpy

17/10/2026

حضرت علی ع و سیدہ فاطمہ زہرا س کی نورِ نظر عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ولادتِ باسعادت تمام محبانِ اہلِ بیت ع کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔۔۔۔۔

السلام علیکِ یا عقیلةَ بنی ہاشم س

15/10/2026

مولا علی ع کے در پر حاضری دل کی خوش بختی اور روح کی سعادت ہے یہاں انسان اپنے دکھ مولا کے حضور بیان کرتا ہےاپنے پیاروں کے لیے دعا مانگتا ہے اللہ تعالیٰ سے رحمت و مغفرت کی التجا کرتا ہے۔ 🤲🏻
اے اللہ! جو مولا علی علیہ السلام کی زیارت کے مشتاق ہیں انہیں بھی یہ سعادت نصیب فرما آمین یا رب العالمین۔

14/10/2026

مولا علی علیہ السلام
بدترین ساتھی وہ ہے جو تمہارے لیے اللہ کی نافرمانی کو خوبصورت بنا کر پیش کرے۔
اچھا دوست وہ نہیں جو ہر غلط کام میں تمہارا ساتھ دے بلکہ اچھا دوست وہ ہے جو تمہیں گناہ سے بچائے اور برا دوست وہ ہے جو گناہ کو تمہاری نظروں میں معمولی اور خوبصورت بنا دے۔۔۔۔

13/10/2026

مفتی وسایا اپنے بیان پر ڈٹ گئے۔۔۔۔
احتساب ناصبیت لکھ کر ناصبیت کی جڑیں ہلا دی مفتی نے🥰

09/10/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
رضا بقضائہ وتسلیمالأمرہ 😭
جواں عالم دین حوزہ علمیه نجف الاشراف کے طالب علم نہایت شریف النفس علم و تقوی کے مالک حجةالاسلام والمسلمین جناب مولانا باقر ہلال آبادی داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے😭😭
ممتاز عالم دین کے انتقال پر ہم مرحوم کے اہل خانہ جملہ لواحقین و متعلقین کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کو جوار شہداء کربلا میں ابدی استراحت نصیب فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

03/10/2026

کھیل کا میدان تھا یا جنگ کی
سکردو انتظامیہ کی مکمل ناکامی

کل شاہین گراؤنڈ میں ایران کا جھنڈا لے کر داخل ہونے کے بعد کھیل کے ماحول کو غزہ جیسا بنا دیا گیا جو نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہے
اس واقعے میں سب سے بڑی ناکامی انتظامیہ کی نظر آتی ہے اگر شائقین کو مناسب طریقے سے کنٹرول کرنے اور سکیورٹی کے مکمل انتظامات کرنے کی صلاحیت نہیں تھی تو کھیل کا انعقاد ہی منسوخ کر دینا چاہیے تھا۔
عوام جذباتی ہوتی ہے خاص طور پر جب ہار سامنے نظر آئے تو شائقین اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے لیکن انہیں قابو میں رکھنا اور کھیل کے پُرامن ماحول کو یقینی بنانا انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی ذمہ داری تھی جو مکمل طور پر نااہل رہیں

ہم بطور شہری سکردو انتظامیہ کی اس ناقص انتظامی کارکردگی کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اور جامع انتظامات کیے جائیں
اور جنہوں نے کل کے میچ کو خراب کی چائیے کھلاڑیوں میں سے ھو یا شائقین پکڑے سب کو اور سخت ترین سزا دیں تاکہ دوبارہ سکردو کی پرامن فضا کو خراب نہ کرے۔۔

#محمدسرورنجفی

سوال۔۔کیا نمازی کے لیے مستحب ہے کہ سلام پھیرنے کے بعد اپنے سر سے دائیں یا بائیں جانب اشارہ کرے؟
27/09/2026

سوال۔۔کیا نمازی کے لیے مستحب ہے کہ سلام پھیرنے کے بعد اپنے سر سے دائیں یا بائیں جانب اشارہ کرے؟

Address

Najaf

Telephone

+9647506403975

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sarwar Najafi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Sarwar Najafi:

Shortcuts

Share