03/06/2026
دعاؤں کی اپیل
ہمارے شہر کالا اور پورے وسیب کی ایک ممتاز، باوقار اور ہر دلعزیز شخصیت ملک عطا اللہ صاحب کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ اپنی ساری زندگی عوامی خدمت، فلاحِ عامہ، غریب پروری، اخلاص اور انسان دوستی کے لیے وقف کرنے والی یہ شخصیت علاقے کا قیمتی سرمایہ ہے۔ ہمارے شہر کو فخر ہے کہ اسے ملک عطا اللہ صاحب جیسا دردِ دل رکھنے والا، عوام کے دکھ سکھ میں شریک رہنے والا اور ہر وقت خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار رہنما میسر آیا۔
سابق ممبر ضلع کونسل کی حیثیت سے ان کی خدمات آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ان کی ملنساری، خندہ پیشانی، اعلیٰ اخلاق اور دوست نواز طبیعت نے انہیں ہر طبقۂ فکر میں عزت و محبت عطا کی۔ وہ دوستوں کے دوست اور یاروں کے یار ہیں، اور ان کی شخصیت کی کمی ہر محفل میں محسوس کی جاتی ہے۔
کچھ عرصے سے ملک عطا اللہ صاحب پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ ہم بارگاہِ الٰہی میں دستِ دعا بلند کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوبِ کریم ﷺ کے صدقے اور طفیل ملک عطا اللہ صاحب کو جلد از جلد صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، انہیں تندرستی، عافیت اور درازیٔ عمر نصیب فرمائے اور انہیں دوبارہ مکمل صحت کے ساتھ اپنے چاہنے والوں کے درمیان خوش و خرم رکھے۔
تمام دوستوں، عزیزوں اور اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ ملک عطا اللہ صاحب کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی تمام پریشانیوں اور بیماریوں کو اپنی رحمت سے دور فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
دعا گو عبد المجید خان شہر کالا ( عمان )

03/06/2026
01/06/2026
31/05/2026