Pak network

Call

Pak network Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pak network, Prison & Correctional Facility, Salalah.

24/10/2026

سالانہ دورہ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر
Anual inspection district jail bahawalnagar

23/10/2026

سالانہ دورہ بورسٹل اینڈ جیونائیل جیل فیصل اباد
Anual inspection borstal and juvenile jail Faisalabad

پنجاب جیل خانہ جات میں نئی ریجن کا قیام گوجرانوالہ نئی ریجن بن گئی۔(گوجرانوالہ ،حافظ اباد ، نارووال،سیالکوٹ ، پنڈی بھٹیا...
21/10/2026

پنجاب جیل خانہ جات میں نئی ریجن کا قیام
گوجرانوالہ نئی ریجن بن گئی۔(گوجرانوالہ ،حافظ اباد ، نارووال،سیالکوٹ ، پنڈی بھٹیاں )
▪️ اسد جاوید وڑائچ کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل D.i.G جیل خانہ جات گوجرانوالہ ریجن تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی بہاولپور ریجن قاضی محمد اسلم قریشی کا بورسٹل انسٹیٹیوٹ بہاولپور کا دورہ۔بہاولپور ڈی آئی جی بہاولپور ریجن جناب ...
18/10/2026

ڈی آئی جی بہاولپور ریجن قاضی محمد اسلم قریشی کا بورسٹل انسٹیٹیوٹ بہاولپور کا دورہ۔

بہاولپور ڈی آئی جی بہاولپور ریجن جناب قاضی محمد اسلم قریشی نے بورسٹل انسٹیٹیوٹ اینڈ جووینائل ری ہیبلیٹیشن سینٹر بہاولپور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل منصور صاحب بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران ادارے کے انتظامی امور، کم عمر قیدیوں کی فلاح و بہبود، تعلیم و تربیت اور اصلاحی اقدامات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ بورسٹل انسٹیٹیوٹ میں کم عمر قیدیوں کی کردار سازی، پیشہ ورانہ تربیت اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کے لیے اصلاحی اقدامات خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

ڈی آئی جی بہاولپور ریجن قاضی محمد اسلم قریشی کے دورے کا مقصد ادارے کے امور اور کم عمر قیدیوں کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔۔۔۔

18/10/2026
پنجاب کی بعض جیلوں کے سالانہ دورے جن کا شیڈیول تھا  منسوخ کر دیے گئے ۔اس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
17/10/2026

پنجاب کی بعض جیلوں کے سالانہ دورے جن کا شیڈیول تھا منسوخ کر دیے گئے ۔اس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

17/10/2026

ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں موک ایکسرسائز کا انعقاد

ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے، سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے اور مختلف اداروں کے مابین باہمی رابطے اور تعاون کو بہتر بنانے کے لیے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سکیورٹی اور امدادی اداروں نے شرکت کی۔

موک ایکسرسائز میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، بروقت رسپانس، قیدیوں اور جیل عملے کی حفاظت اور سکیورٹی اقدامات کو جانچنے کے لیے عملی مشقیں کی گئیں۔

شرکت کرنے والے متعلقہ ادارے:

- محکمہ جیل خانہ جات پنجاب (Prisons Department)
- ریسکیو 1122
- سول ڈیفنس (Civil Defence)
- اسپیشل برانچ (Special Branch)
- کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD)
- ایلیٹ فورس (Elite Force)
- پنجاب پولیس (Punjab Police)
- ڈسٹرکٹ پولیس شیخوپورہ
- بم ڈسپوزل اسکواڈ (Bomb Disposal Squad)
- فائر بریگیڈ اور دیگر متعلقہ ادارے

اس مشق کا مقصد ہنگامی حالات میں فوری کارروائی، اداروں کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن اور سکیورٹی نظام کی تیاری کو مزید بہتر بنانا ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب — محفوظ جیلیں، مؤثر سکیورٹی، بہتر انتظامات۔

امریکہ میں تربیت کیلئے منتخب 20 افسران کی سیکرٹری داخلہ پنجاب سے ملاقات۔ سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ پ...
16/10/2026

امریکہ میں تربیت کیلئے منتخب 20 افسران کی سیکرٹری داخلہ پنجاب سے ملاقات۔ سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول اور پریزن نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ تربیتی پروگرام پنجاب میں ہائی رسک مجرمان کے انتظام اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں معاون ثابت ہوگا۔

15/10/2026

بہ تسلیمات نظامتِ اعلیٰ تعلقاتِ عامہ پنجاب، لاہور
توصیف صبیح گوندل، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، محکمہ داخلہ پنجاب
ہینڈ آؤٹ

پنجاب میں ناخواندہ قیدیوں کیلئے تعلیم کے حصول پر 30 دن کی خصوصی سزا معافی منظور
پنجاب کی 43 جیلوں میں قائم 182 لٹریسی سینٹرز میں 4,173 اسیران زیرِ تعلیم؛ 11,317 اسیران لٹریسی امتحان پاس کر چکے ہیں
منظور شدہ خواندگی پروگرام مکمل کرنے اور بنیادی تعلیمی قابلیت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے ناخواندہ سزا یافتہ قیدی 30 دن کی خصوصی سزا معافی کے حقدار ہوں گے
قیدیوں میں تعلیم کا فروغ، خود اعتمادی، نظم و ضبط اور مثبت سوچ کا پروان لٹریسی پروگرام کے اہم مقاصد ہیں، سیکرٹری داخلہ

لاہور 14 اکتوبر:
وزیراعلیٰ پنجاب جیل ریفارمز ایجنڈے کے تحت ناخواندہ قیدیوں کی تعلیم اور اصلاح کیلئے تاریخی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ حکومتِ پنجاب نے ناخواندہ سزا یافتہ قیدیوں کیلئے منظور شدہ خواندگی پروگرام مکمل کرنے پر 30 دن کی خصوصی سزا معافی کی منظوری دے دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس ضمن میں پاکستان پریزنز رولز 1978 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ترمیم شدہ قواعد کے تحت ناخواندہ سزا یافتہ قیدی منظور شدہ خواندگی پروگرام مکمل کرنے اور پڑھنے، لکھنے اور حساب کتاب کی بنیادی مہارتوں میں قابلیت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے پر 30 دن کی خصوصی سزا معافی کے حقدار ہوں گے۔ یہ سرٹیفکیٹ محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم کے منظور شدہ پروگرام کے تحت جاری کیا جائے گا جبکہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے پر متعلقہ سپرنٹنڈنٹ جیل قیدی کو 30 دن کی خصوصی سزا معافی دے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی جیلوں میں مئی 2026 سے پریزنرز لٹریسی پروگرام جاری ہے۔ لٹریسی پروگرام میں اب تک 19,578 اسیران کو تعلیم دی جا چکی ہے جن میں سے 4,088 اسیران رہا ہو چکے ہیں جبکہ 11,317 اسیران لٹریسی امتحان پاس کر چکے ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ نے بتایا کہ پنجاب کی 43 جیلوں میں قائم 182 لٹریسی سینٹرز میں اس وقت 4,173 اسیران زیرِ تعلیم ہیں جن میں 3,986 مرد، 187 خواتین اور 105 جوینائل شامل ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پریزنرز لٹریسی پروگرام کے تحت ناخواندہ قیدیوں کو بنیادی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب قیدیوں کی تعلیم، اصلاح، بحالی اور معاشرے میں دوبارہ شمولیت کے مشن پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں میں تعلیم کا فروغ، خود اعتمادی، نظم و ضبط اور مثبت سوچ کا پروان لٹریسی پروگرام کے اہم مقاصد ہیں۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ پریزنرز لٹریسی پروگرام کے تحت جیلوں کو اصلاحی مراکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم و تربیت اسیران کو رہائی کے بعد معاشرے کا مثبت حصہ بننے اور دوبارہ جرم سے دور رہنے میں معاون ثابت ہو گی۔

جرائم میں اضافہ قیدیوں میں اضافہ جیلوں میں اضافہ اہلکاروں کی کمی۔
15/10/2026

جرائم میں اضافہ قیدیوں میں اضافہ جیلوں میں اضافہ اہلکاروں کی کمی۔

Address

Salalah
SALALA

Telephone

+923094638370

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share