Abbottabad Police Updates

Abbottabad Police Updates

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abbottabad Police Updates, Government Organization, Abbottabad.

11/05/2026

یہ بچی جو کوہستانی زبان بول رہی ہے ، جس کے ورثاء کی تلاش ہے جس کسی کو بچی کے بارے میں کوئی معلومات ہو تھانہ میرپور رابطہ کریں تاکہ بچی کو ورثاء کے حوالہ کیا جا سکے ۔
0992380830

Photos from Abbottabad Police Updates's post 11/05/2026

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایس پی کینٹ علی حمزہ بٹ کی کینٹ ڈویژن کے علماء کرام کے ہمراہ اہم ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال اور محرم الحرام کے انتظامات پر تبادلہ خیال۔
ملاقات کے دوران موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور بالخصوص محرم الحرام کے دوران سکیورٹی و بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر ایس پی کینٹ علی حمزہ بٹ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ بھائی چارے، رواداری اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ ضلع میں پرامن ماحول کو برقرار رکھا جا سکے۔
علماء کرام نے پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

Photos from Abbottabad Police Updates's post 11/05/2026

ایس پی حویلیاں جمیل الرحمن اور ایس ایچ او حویلیاں کیڈٹ غفور کی وائس چانسلر Abbottabad University of Science and Technology پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان سے ملاقات، دوران ملاقات یونیورسٹی سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر یونیورسٹی حکام نے سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ایس پی حویلیاں جمیل الرحمن نے کہا کہ ایبٹ آباد پولیس یونیورسٹی سکیورٹی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے پولیس کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے اور طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

10/05/2026

عوام کی خدمت میں پیش پیش ایبٹ آباد پولیس
مانگل پولیس کی دو روز کی مسلسل کوششوں کے بعد مانسہرہ مدرسہ سے بھاگنے والے بچے کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ۔۔۔۔

10/05/2026

ایس ایچ او تھانہ سکندرآباد بلال خان کی کارروائی،
منشیات فروش عادل ولد رسول خان سکنہ جھنگی سیداں کے قبضے سے 532 گرام آئس جبکہ اسد اللہ عرف کالا ولد محمد خورشید سکنہ نڑیاں کے قبضے سے 1 کلو 552 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف زیر دفعات 11(1)5 / 9(1)3(C) CNSA مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

10/05/2026

شدید آندھی یا طوفانی موسم کے دوران درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں:
غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
کمزور، بوسیدہ یا کچی عمارتوں سے دور رہیں۔
بجلی کے کھمبوں، لٹکتی تاروں اور سائن بورڈز کے قریب کھڑے نہ ہوں۔
درختوں کے نیچے پناہ لینے سے اجتناب کریں کیونکہ شاخیں گر سکتی ہیں۔
گاڑی چلاتے وقت رفتار کم رکھیں اور ہیڈلائٹس آن رکھیں۔
کھڑکیاں اور دروازے اچھی طرح بند رکھیں۔
چھتوں پر رکھی ہلکی اشیاء محفوظ جگہ منتقل کریں تاکہ ہوا سے نہ اڑیں۔
موبائل فون چارج رکھیں اور ایمرجنسی لائٹ یا ٹارچ ساتھ رکھیں۔
بارش اور آندھی کے دوران بجلی کے غیر ضروری آلات کا استعمال کم کریں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 یا متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

10/05/2026

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان ، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و جوانوں کے کو تعریفی اسناد اور ریوارڈ دے رہے ہیں ۔

10/05/2026

یہ بچہ مانسہرہ کے کسی مدرثہ کا طلاب علم ہے اور بھاگ کر ایبٹ آباد آ گیا یے ، بچے کے پاس کسی کا موبائل نمبر اور ایڈریس یاد نہیں ، تاہم کوئی بھی اس بچے کو جانتا ہو تو تھانہ مانگل پولیس سٹیشن سے رجوع کرے تاکہ بچے کو ورثاء کے حوالے کیا جا سکے ۔۔۔۔
0992409211

10/05/2026

ایبٹ آباد پولیس کے سابقہ ٹریفک سارجنٹ لال خان وفات پا گئے ہیں۔
جن کی نماز جنازہ شام 4 بجے نوجہ بانڈی بودلہ میں ادا کی جائے گی۔

09/05/2026

Wanted ....

Want your business to be the top-listed Government Service in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Abbottabad