APCA Health Unit Abbottabad

APCA Health Unit Abbottabad

Share

Health Department Abbottabbad

Photos from APCA Health Unit Abbottabad's post 17/03/2023

شکریہ۔شکریہ۔شکریہ
----------------
میں ڈی۔آیچ۔آو آفس اور ڈی ایچ کیو ھسپتال کے تمام کلریکل سٹاف کا 16 مارچ کے احتجاج کو جانی مالی تعاون کرنے اور اسکو کامیاب بنانے پر انتہائی مشکور و ممنون ہوں اور آئندہ بھی اسی طرح اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں گے انشاءاللہ، اللہ تعالٰی ہمارا حامی وناصر ہو آمین جزاک اللہ خیرا۔ دعاؤں اور تعاون کا طلبگار۔
آیپکا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ضلع ایبٹ آباد۔

Photos from APCA Health Unit Abbottabad's post 24/03/2022

Farewell party on retirement of Sardar Muhammad Saleem & Shahid hussain Office Assistant DHO office Abbottabad

07/07/2021

Current situation of Government Employees

31/05/2021

سردار محمد سلیم صاحب ہیڈ ہیڈ کلرک DHO آفس ایبٹ آباد والے کے بڑے بھائی سردار محمد افسر وفات پا گئے ہیں نماز جنازہ کل بروز منگل مورخہ 1 جون 2021 دن 11 بجے کرکٹ سٹیڈیم مری روڈ نواں شہر میں ادا کیا جائے گا۔

18/04/2021

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے محکمہ صحت کی استعداد کار کو بڑھانے ، محکمے کے انتظامی امور کو موثر انداز میں چلانے اور نچلی سطح پر خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز کے نئے تنظیمی ڈھانچے کی منظوری دے دی ہے۔ نئے تنظیمی ڈھانچے کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل کے بعض انتظامی عہدوں میں ردو بدل کے علاوہ ریجن کی سطح پر ایڈیشنل ڈائریکٹرز جنرل جبکہ ڈویڑن کی سطح پر ڈپٹی ڈائریکٹرز تعینات کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے نئے تنظیمی ڈھانچے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساوتھ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سنٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہزارہ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ملاکنڈ کے عہدوں کا اضافہ کیا گیا ہے جن پر تعیناتیاں ڈائریکٹوریٹ جنرل کے موجودہ عملے ہی میں سے کی جائیں گی اور اس مقصد کے لئے کوئی اضافی آسامیاں تخلیق نہیں کی جائیں گی۔ اسی طرح ریجن کی سطح پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے نیچے دو دو ڈپٹی ڈائریکٹرز بھی تعینات کئے جائیں گے۔ ان نئی تعیناتیوں کا مقصد اضلاع کی سطح پر طبی مراکز کے انتظامی امور کو بہتر بنانا ، موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنانا ، ان کی استعداد کار میں اضافہ کرنا اور وہاں پر طبی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنا کر عوامی توقعات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
اس سلسلے میں ایک اجلاس گزشتہ روز وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزیر اعلی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے مجوزہ تنظیمی ڈھانچے کی منظوری دے دی۔ صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا، سیکرٹری صحت امتیاز حسین شاہ، سیکرٹری خزانہ عاطف رحمان، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نیاز کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو ریجن کی سطح پر تعینات کئے جانے والے ایڈیشنل ڈائریکٹرز جنرل کی اہم ذمہ داریوں اور اختیارات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریجن کی سطح پر گریڈ 15 تک کے ملازمین کی بھرتیوں، تبادلوں، تعیناتیوں اور ترقیوں سے متعلق جملہ امور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ داریوں میں شامل ہونگے۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹرز جنرل اپنے اپنے ریجن کی سطح پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے رپورٹنگ آفیسرز کے طور پر کام کریں گے.

17/04/2021

ہمارے ہر دلعزیزفرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ کورونا وائرس کی بیماری میں علیل ہو چکے ہیں اور انکا آکسیجن لیول ڈراپ ہو رہا ہے۔اس وقت شفاء ہسپتال کی آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے آمین اور لمبی عمر عطا کرے آمین

01/04/2021
Photos from APCA Health Unit Abbottabad's post 25/02/2021

مذاکراتی اجلاس کے بعد ہڑتال مورخہ 05۔03۔2021 تک موخر کردی گئی ہے،باقی کا لائحہ عمل جنرل باڈی اجلاس کے بعد کیا جائے گا

Photos from APCA Health Unit Abbottabad's post 25/02/2021

ایپکا ہیلتھ یونٹ ایبٹ آباد ہڑتال کا دوسرا دن اور مکمل تالہ بند جاری ھے۔

Photos from APCA Health Unit Abbottabad's post 25/02/2021

Apca Health Unit strike 2nd day

Photos from APCA Health Unit Abbottabad's post 24/02/2021

ایبٹ آباد ہیلتھ یونٹ میں سروس رولز کے سلسلے میں احتجاج آج مورخہ 24۔02۔2021 کو جاری ہے اور سروس رولز کی منظوری تک غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Abbottabad