Computerization of Land Record, District Abbottabad

Computerization of Land Record, District Abbottabad

Share

Digital Land Record Centre

Photos from Computerization of Land Record, District Abbottabad's post 30/07/2022
Photos from Computerization of Land Record, District Abbottabad's post 30/07/2022

آج مورخہ 30 جولائی 2022 کو سروس ڈیلیوری سنٹر تحصیل لوئر تناول کا افتتاح جناب الحاج قلندر خان لودھی صاحب (38-MPA PK) نے بمقام کوٹھیالہ تحصیل لوئر تناول میں کیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ خیبر پختونخواہ جناب عابد حسین صاحب ، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جناب طارق سلام مروت اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جناب جبریل صاحب بھی موجود تھے۔
ڈپٹی ڈائیکٹر کمپیوٹرائزیشن ایبٹ آباد فرخ مسعود نے معزز مہمانوں کو تحصیل لوئر تناول کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے بتایا کہ تحصیل لوئر تناول کی 99 فیصد کمپیوٹرائزیشن مکمل ہو چکی ہے۔ عوام کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے سروس ڈیلیوری سنٹر تحصیل لوئر تناول کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے تا کہ لوئر تناول کے تمام مواضعات کے اراضی مالکان اپنی ہی تحصیل سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزڈ سہولیات حاصل کر سکیں۔

Photos from Computerization of Land Record, District Abbottabad's post 24/05/2022

ایبٹ آباد ( ) مورخہ 23.05.2022
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخواہ ذاکر آفریدی نےڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں کمپیوٹرائز یشن آف لینڈ ریکارڈ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے سروس ڈیلیوری سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے سٹاف اور شہریوں سے بات چیت بھی کی۔ انہوں نے جاری تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ بھی کیا اور سروس ڈیلیوری سینٹر کو مکمل فعال بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں سیکرٹری-2 بورڈ آف ریونیو فضل حسین، ڈائریکٹرلینڈ ریکارڈ اعجاز الرحمن، پراجیکٹ ڈائریکٹر کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ نور خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلیوری سینٹر فرخ مسعود، سیٹلمنٹ آفیسر ایبٹ آباد تحصیلداران، نائب تحصیلداران اور سب رجسٹرار نے شرکت کی۔

Photos from Computerization of Land Record, District Abbottabad's post 20/05/2022

ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز،بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخواہ ،جناب اعجاز الرحمن صاحب نے آج سروس ڈیلیوری سنٹر نیو تحصِل بلڈنگ ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فرخ مسعود نے سروس ڈیلیوری سنٹر میں جاری مواضعات کی کمپیوٹرائزڈ سروسز کے متعلق بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز نے کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو سراہا اور باقی مانندہ مواضعات کی کمپیوٹرائزیشن جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات صادر فرمائے۔

Photos from Computerization of Land Record, District Abbottabad's post 20/05/2022

نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد جناب ثقلین سلیم صاحب نے سروس ڈیلیوری سنٹر نیو تحصیل بلڈنگ ایبٹ آباد کو دورہ کیا۔ اس موقع پر سروس ڈیلیوری سنٹر میں جاری مواضعات میں فرد ملکیت، انتقال اندراج و تصدیق کی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے کمپیوٹرائزڈ اراضی سہولیات کو سراہا۔

Photos from Computerization of Land Record, District Abbottabad's post 17/02/2022

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد شہاب محمد خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد آصف اقبال صاحب نے سروس ڈیلیوری سنٹر ایبٹ آباد اور تحصیل محافظ خانہ تحصیل ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ فرخ مسعود صاحب نے اے ڈی سی صاحب کو سروس ڈیلیوری سنٹر ایبٹ آباد میں جاری تو سیعی کام کی بابت تفصیل بتائی۔ جناب اے ڈی سی صاحب نے جاری کام کا جائزہ لیا اور سنٹر کے توسیعی کام کو جلد مکمل کرنے اور مزید مواضعات کی کمپیوٹرائزڈ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

21/12/2021

تحصیل ایبٹ آباد کے مزید 11 اور تحصیل لوئر تناول کے 4 مواضعات کی کمپیوٹرائزڈ سہولیات کا آغاز سروس ڈیلیوری سینٹر ایبٹ آباد میں کر دیا گیا ہے جس سے تحصیل ایبٹ آباد کے کل کمپیوٹرائزڈ مواضعات کی تعداد 87 جبکہ تحصیل لوئر تناول کے کمپیوٹرائزڈ مواضعات کی تعداد 55 ہو گئی ہے۔

25/11/2021

خیبر پختونخواہ حکومت کی ایک اور اہم کامیابی:
زمینوں کے کمپیوٹرائزڈ انتقالات ، فردات اور دیگر سہولیات کے لئے سروس ڈیلیوری سنٹرز کے قیام کے ساتھ ساتھ سالانہ ریونیو 2016 میں 5۔0 ملین تھا جو کہ جون 2021 میں 432 ملین پر پہنچ گیا۔

15/09/2021
Photos from Computerization of Land Record, District Abbottabad's post 15/09/2021

اطلاع عام :
پٹواریاں و قانون گوئیان ضلع ایبٹ آباد کی ہڑتال 17 اگست 2021 ء سے جاری ہے مگر درج زیل 127 مواضعات میں فردات کا حصول، اندراج انتقال و اندراج فرد بدرات سروس ڈیلیوری سنٹر میں بلا تعطل جاری ہیں۔

درج زیل مواضعات کی کمپیوٹرائزڈ سروس کے لئے سروس ڈیلیوری سنٹر نیو تحصیل بلڈنگ ایبٹ آباد تشریف لائیں۔
رابطہ نمبر: 9310525-0992

Photos from Computerization of Land Record, District Abbottabad's post 14/09/2021

مزید 6 مواضعات کی کمپیوٹرائزیشن مکمل ہونے کے بعد تحصیل ایبٹ آباد میں کمپیوٹرائزڈ سہولیات والے مواضعات کی تعداد 76 اور تحصیل لوئر تناول میں مواضعات کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔ یوں کل 127 مواضعات میں کمپیوٹرائزڈ فرد اور انتقالات کی سہولیات سروس ڈیلیوری سنٹر میں میسر ہیں۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Abbottabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00