تازہ ترین 🔥🥰🥰
Namli Maira
Namli Mera is a mountainous rural area located in Abbottabad District, Khyber Pakhtunkhwa province, Pakistan.
It is one of the 51 union councils of Abbottabad District, and takes its name from the two largest hamlets in the Union Council, Namli and Mera.
05/03/2026
پاکستان کو نیوکلیئر طاقت بنانے والے محسنِ پاکستان، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین،اس عظیم قوم ساز شخصیت کے لیے یہ
05/03/2026
ہمارے لیے اللہ کے سوا کوئی سپر پاور نہیں ! ایران
01/03/2026
آج نملی میرا ایک عظیم انسان سے محروم ہو گیا ۔سردار فرمان نے ڈاکٹر عبدلقدیر کے ساتھ مل کے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا آج وہ عظیم انسان ہم سے جدا ہو گئے ۔🥹💔اللّٰہ پاک اِن کی مغفرت فرمائے آمین
27/02/2026
نملی میرا🇵🇰
محلّہ دہرہ سے تعلّق رکھنے والے دو شیر جوان ساجد نبی اور عامر رحیم اِس وقت اپنے ملک کی خاطر سرحدوں پہ لر رے ہیں ۔ہماری دُعا سب جوانوں کے ساتھ ہے اللہ پاک اپنی خاص حفاظت میں رکھے آمین
11/02/2026
لائبہ مشتاق ترک ایک بار پھر بازی لے گئی ۔
خیبر پختون خواہ اندر 21 گیمز میں ہزارہ کی نمائندگی کرتے ھوۓ لائبہ مشتاق ترک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بیڈمنٹن کپ اپنے نام کر لیا۔۔۔ !
12/01/2026
سردار محمد اسلم ایڈووکیٹ (جون 1937 کو ایبٹ آباد نوانشہرمیں پیدا ہوئے، اُن کا تعلق ایک ممتاز خاندانِ سے تھا ، اُن کے والد خان بہادر کیپٹن زین محمد خان کڑلال، قبائلی سردار ، ممتاز سیاسی لیڈر تھے سردار محمد اسلم خان ایوان بالا ( سینیٹ ) کے رکن تھے۔ وہ دو بار پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ایکیکٹو کمیٹی کے رکن اور 1967 سے 1977 تک پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ ڈویژن کے صدر بھی رہے۔ وہ ایبٹ آباد کی ضلعی بار ایسوسیشن کے تین بار صدر بھی رہے. سردار محمد اسلم کے آباؤ اجداد کا تعلق نملی میرا سے تھا،وہ کپتان سردار زین محمد خان، کے بیٹے تھے، ایبٹ آباد کے کڑلال قبیلے کے بزرگ اور ہزارہ سے شمال مغربی سرحدی صوبہ (این ڈبلیو ایف پی) کے ابتدائی ترین پارلیمنٹیرین میں سے ایک تھے۔ بڑے سردار 1946 کے انتخابات میں ایبٹ آباد سے آل انڈیا مسلم لیگ کی ٹکٹ پر شمال مغربی سرحدی صوبہ (این ڈبلیو ایف پی) کی مقننہ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور پاکستان کے قیام کے بعد 1952 تک تعلیم کے پارلیمانی سیکرٹری بھی رہے۔ سردار محمد اسلم نے پشاور یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی اور ابتدائی طور پر پروسیکیوٹر کے طور پر شمال مغربی سرحدی صوبہ کی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں شامل ہوئے، لیکن 1966 میں وہ ملازمت سے استعفیٰ دے کر ایبٹ آباد کی ضلعی بار میں قانون کی پریکٹس شروع کی۔ سیاسی زندگی سردار اسلم 1967-77 سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ہزارہ ڈویژن کے صدر اور مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی پی پی پی کے رکن رہے۔ وہ حیات شیر پاو شہید کے ساتھ پی پی پی کی بنیاد رکھنے والوں میں سے تھے۔ پی پی پی کی تنظیم کے ابتدائی مرحلے میں وہ ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی تھے۔ 1973 میں وہ بالوٹ کے ذریعے تین سال کے لئے پاکستان کی پہلی سینیٹ کے رکن بنے اور بعد میں 1976 میں بھٹو نے انہیں مزید چھ سال کے لئے نامزد کیا۔ 1977 میں مارشل لا نافذ ہونے تک وہ سینیٹ کے رکن رہے۔ وہ 1976 میں کولمبو میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں اور 1974 اور 1975 میں چین میں پاکستان کے وفد کے رکن بھی رہے۔ وہ تین بار ایبٹ آباد کی ضلعی بار ایسوسیشن کے صدر بھی رہے۔ قومی سیاست کے علاوہ، وہ اپنی زندگی بھر ایبٹ آباد ضلع کے ایک بااثر قبائلی سردار رہے۔ 12 دسمبر 1997 کو ان کا انتقال ہو گیا.
Note: Information has been taken from Wikipedia.
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
نملی میرا
نکروڑی والے اورنگزیب مرحوم کی بیوہ ڈاکٹر اقبال کی بھابھی اخلاق شان زیب اور سعد کی والدہ وفات پا گہی ہیں
اللہ ان کی مغفرت فرماۓ آمین
انا للہ وانا الیہ راجعون
نملی میرا
پگڑ والے نواز اور گلبار کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے اللہ ان کی مغفرت فرماۓ آمین جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
نملی میرا
مندری والے یونس ڈرائیور کی اہلیہ قیصر یونس یاسر یونس فیصل یونس ثاقب یونس اور عامریونس کی والدہ وفات پاء گئی ہیں اللہ ان کی مغفرت فرماۓ آمین
23/11/2025
نملی ✨
21/03/2024
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
نملی میرا
پگڑ والے محمد زمان عباسی مرحوم کا بیٹا اور حاجی محمد اقبال عباسی مرحوم کے چھوٹے بھائی اور مقصود الرحمن عباسی کے بڑے بھائی اور پگڑ والے فیصل عباسی اور محمد بلال عباسی اور میجر عامر عباسی محمد محسن عباسی کے والد محترم اسمداد عباسی قضاء الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔
آج 2024-03-21 بروز جمعرات
نماز جنازہ تقریباً 4:00 بجے میرا کلاں محلہ پگڑ میں ادا کی جائے گی.
اللہ تعالی تمام صغیرے کبیرے گناہوں کو معاف فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے آمین۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
22250
