Frontline Heroes

Frontline Heroes

Share

Dedicated to those who serve on the front lines. Respect • Service • Protection

Photos from Frontline Heroes's post 03/06/2026

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کا حویلیاں کا دورہ، جلوسِ گیارہویں محرم الحرام کے روٹ کا تفصیلی معائنہ
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل حویلیاں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے گیارہویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ، داخلی و خارجی راستوں، حساس مقامات، امام بارگاہوں اور دیگر اہم پوائنٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر ایس پی حویلیاں جمیل الرحمن، ڈی ایس پی حویلیاں سراج خان اور ایس ایچ او تھانہ حویلیاں کیڈٹ عبدالغفور قریشی بھی موجود تھے۔ پولیس افسران کی جانب سے ڈی پی او ایبٹ آباد کو جلوس کے روٹ، سیکورٹی ڈیوٹی، نفری کی تعیناتی، ٹریفک پلان، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، ایمرجنسی رسپانس اور دیگر سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے جلوس کے روٹ پر تعینات افسران و جوانوں کو الرٹ رہنے، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے، داخلی راستوں پر سخت چیکنگ یقینی بنانے اور عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ڈی پی او ایبٹ آباد نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جلوس کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات، موثر ٹریفک مینجمنٹ اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ مذہبی ہم آہنگی اور پرامن ماحول کو برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے پولیس افسران کو عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے اور تمام مکاتب فکر کے افراد کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کی بھی تاکید کی

31/05/2026

🚔 بروقت کارروائی، محفوظ سفر 🚔

آج ایک سیاحتی گاڑی سڑک کے کنارے موجود برساتی نالے میں پھنس گئی۔ سیاحوں نے (1915) ٹریفک کنٹرول روم پراطلاع دی، جس پر ورکشاپ موبائل ٹریفک اور ٹریفک پولیس کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا۔

ٹریفک پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو بحفاظت نالے سے نکالا اور سیاحوں کو بروقت مدد فراہم کی۔ اس موقع پر سیاحوں نے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خدمات کو سراہا۔

سیاحوں اور عوام کی حفاظت، رہنمائی اور مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔










30/05/2026

عید تعطیلات کے دوران گلیات میں سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد متحرک

ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد محمد اشتیاق کی خصوصی ہدایات پر عید کی چھٹیوں کے دوران گلیات کے مختلف سیاحتی مقامات پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات اور رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف مقامات پر موجود رہ کر سیاحوں کی راہنمائی، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور سفری معلومات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر سیاحوں میں آگاہی و رہنمائی کے پمفلٹس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں، جن میں ٹریفک قوانین، محفوظ سفر اور سیاحتی مقامات سے متعلق ضروری معلومات شامل ہیں۔

ایس ایس پی ٹریفک محمد اشتیاق نے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں کے موقع پر گلیات آنے والے سیاحوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سیاحوں کی مدد، رہنمائی اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ سیاح خوشگوار اور محفوظ سفر سے لطف اندوز ہو سکیں۔

ٹریفک پولیس ایبٹ آباد — آپ کی خدمت اور محفوظ سفر کے لیے ہمہ وقت تیار۔

29/05/2026

عید کے تیسرے روز بھی گلیات میں ٹریفک پولیس ایبٹ آباد سیاحوں کی خدمت میں مصروف۔
ٹورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر پر سیاحوں کو رہنمائی، معلومات اور بچوں میں جوس، چپس و بسکٹ تقسیم کیے گئے جبکہ مہمانوں کی خاطر تواضع کے لیے شربت اور قہوہ بھی پیش کیا گیا۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Abbottabad
22010