گاؤں بانڈی سراڑہ ۔ جو اردگرد کے گاؤں سے پسماندہ رہ گیا ہے ، کی سب سے بڑی وجہ کیا ہے۔ ؟؟
PML - N Bandi Sarara U.C Pattan Kalan
This page is about the PML N in U.C Pattan Kalan and especially in Bandi Sarara.
خبر غم ۔۔ سرکل بکوٹ کے معمر ترین سیاستدان سابقہ ممبر ضلع کونسل ملک بشیر حسین عباسی آف بانڈی چمیالی وفات پاگئے ہیں ۔جنکی نماز جنازہ کل بروز منگل دن گیارہ بجے عید گاہ ملک پورہ ایبٹ آباد میں ادا کی جائے گی اللّہ پاک مرحوم کی آنے والی منازل آسان فرمائے جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطاء فرمائے
آمین ۔۔
یاد رفتگاں ۔
سنہ 1970سے 1990 تک سرکل بکوٹ کے مشکل ترین حالات میں مسائل کو ایوانوں تک پہچانے والی شخصیت ملک بشیر حسین عباسی آف بانڈی چمیالی یونین کونسل پٹن کلاں ۔
تحریر ۔
نوید اکرم عباسی
بکوٹ ایبٹ آباد ۔
سرکل بکوٹ کی سیاست کا محور و مرکز بکوٹ شریف اور بوئی رہے ایسے میں سیاحتی مقام ٹھنڈیانی کے دامن سے چمیالی گاؤں کے ملک بشیر حسین عباسی مرحوم کا سیاست میں آنا اور آتے ہی چھا جانا علاقہ کی بہتری کے لیے نیک شگون ثابت ہوا جب انھوں نے اس وقت کے نامی گرامی سیاست دانوں بکوٹ شریف سے صاحبزادہ پیر اظہر بکوٹی مرحوم نمل سے سردار گلزار عباسی مرحوم پٹن کلاں سے لال خان عباسی مرحوم ترمٹھیاں بیروٹ سے راجہ حبیب الرحمن عباسی مرحوم بوئی سے جاوید قیوم خان بکوٹ سے سردار عثمان عباسی جیسی نمایاں شخصیات کی موجودگی میں ضلع کونسل ایبٹ آباد میں جاکر نمائیندگی کی اور مسائل پر آواز بلند کی پھر سنہ 1985 میں صوبائی اسمبلی کے انتخاب میں حصہ لیا اور پی ایف 35 سرکل بکوٹ ایبٹ آباد کی سیٹ کے لئے ٹاپ فیورٹ امیدوار تھے انکے مدمقابل سردار گلزار عباسی مرحوم آف نمل سردار حفیظ الرحمٰن عباسی ایڈووکیٹ مرحوم آف بکوٹ طاہر فراز عباسی ایڈووکیٹ آف کہو بیروٹ خان محمد عباسی مرحوم آف کھن کلاں فرید خان آف باربین بوئی تھے اور اسی لسٹ میں سرکل بکوٹ کی سیاست میں پہلی بار آنے والے نوجوان سردار مہتاب احمد عباسی آف ملکوٹ بھی تھے جو بعد ازاں صوبائی اسمبلی قومی اسمبلی سینیٹ آف پاکستان کے بیک وقت ممبر اور صوبائی وزیر اعلی گورنر وفاقی وزیر بھی بننے اس دوڑ میں شامل تھے مرحوم ملک بشیر حسین عباسی یہ الیکشن معمولی فرق سے ھار گئے اور سردار مہتاب احمد عباسی سرکل بکوٹ کی سیاست کے آسمان پر چاند بن کر چمکنے لگے مگر مرحوم ملک بشیر حسین عباسی کی سیاسی خدمات کا ہر فرد ہر فورم پر اعتراف کرتا نظر آیا سرکل بکوٹ کی سیاست اور یہ شخصیات رواداری معاملہ فہمی کی سیاست کے وہ مینار تھے جنکی روشنی رہتی دنیا تک قائم رہے گی ۔ملک بشیر حسین عباسی کے فرذند سعید عباسی بھی سیاست میں متحرک رہے ۔ اور 4 اگست 2025 بروز پیر کو سرکل بکوٹ کی یہ بزرگ شخصیت ایبٹ آباد میں وفات پاگئے اللّہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطاء فرمائے آمین ۔
تحریر
نوید اکرم عباسی بکوٹ
بروز پیر 4 اگست 2025
*اسلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ*
انتہائی افسوس ناک خبر
استادوں کے استاد، بزرگ سیاستدان، یونیںٔن کونسل پٹن کلاں کی پہچان، بانڈی چمیالی اور سرکل بکوٹ کی ایک اہم سیاسی شخصیت جناب ملک بشیر حسین عباسی صاحب آج اس دنیا فانی سے رخصت ہوچکے ہیں جنکے جانے کے بعد یونیںٔن کونسل پٹن کلاں کے لیے صدیوں تک انکی خلاء کو پورا کرنا بہت مشکل ہوگا.
اللّٰہ پاک بشیر حسین عباسی صاحب کی قبر کی تمام منزلیں آسان فرمائیں آمین ثمہ آمین
*دعا گو: شرافت حسین*
پاکستان مسلم لیگ (ن) بانڈی سراڑہ
یونین کونسل پٹن کلاں
ایبٹ آباد
22/01/2025
صاف چلی شفاف چلی۔۔۔۔۔۔۔۔
21/10/2023
نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد اللہ کا شکر اور ملک و قوم کیلیے دعا 💕
قائد نوازشریف .
الحمدللہ اسلام آباد لینڈ کرچکے ہیں
شیر پاکستان واپس آچکا ہے.
انشاءاللہ ترقی و خوشحالی کا سفر پھر سے شروع ہونے کو ہے.
ہم اپنے قائد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
پاکستان زندہ باد۔
وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ .
اور اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے
19/05/2023
محکمہ زراعت ایبٹ آباد کی زراعت کو فروغ دینے کی کاوش۔
محکمہ زراعت ایبٹ آباد کی ٹیم ڈائریکٹر زراعت ظہیر احمد کی زاتی نگرانی میں ویلج کونسل بانڈی سراڑہ ،جو کہ ایبٹ آباد کی ایک دور آفتادہ ویلج کونسل ہے ، میں پہنچ گئے جہاں پر کسان کونسلر شرافت حسیں نے دیگر عمائدین علاقہ اور چھوٹے کاشتکاروں کے ہمراہ ان کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر علاقہ عمائدین نے ڈائریکٹر زراعت کی ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ میں زراعت کے فروغ کیلیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ محکمہ زراعت آئندہ بھی علاقے میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔ کسان کونسلر شرافت حسین نے علاقے کے کاشتکاروں کے مسائل سے اگاہ کیا جس پر محکمہ زراعت ایبٹ آباد نے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب کے اختتام پر علاقے کے مقامی کاشتکاروں کو آزمائشی بنیادوں پر مختلف سبزیوں اور مکئی کے بیج دیے گئے جس پر عمائدیں علاقہ اور کسان کونسلر شرافت حسین نے محکمہ کا شکریہ ادا کیا۔ عمائدین علاقہ نے کسان کونسلر کو حق نمائندگی بطریق احسن سرانجام دینے اور زراعت کے فروغ کیلیے کاوشوں کو سراہا۔ اور زراعت کے فروغ میں سب سے اہم رکاوٹ جنگلی سوروں کے تدارک کیلیے متعلقہ محکمہ جنگلی حیات وجنگلات سے عملی اقدامات کی گزارشات بھی کی گئیں .
پورے پاکستان کے PTI ورکرز کو کھلا چیلنج؟
اگر عمران خان سچے ہو تو سارے جلسوں کو چھوڑ کر اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے باہر صرف ایک چھوٹا ساجلسہ کرکے دکھا دو، اور اسٹیج پر موجود شہباز گل، زلفی بخاری، ملیکہ بخاری، معید یوسف، حفیظ شیخ، رضا باقر، شہزاد اکبر ، فیصل واوڈا، ندیم بابر، ثانیہ اختر وغیرہ سے امریکہ مردہ باد کے نعرے لگوالو" اور ان سب سے اپنی اپنی امریکی شہریت فی الفور کینسل کروا کے دکھاؤ"
تاکہ پتہ چلے آپ کتنے امریکہ مخالف سیاستدان ہو ،،اور دوسرے یہ بھی واضح ہو جائیگا کہ امریکہ نے ہی آپ کی حکومت گرائی ہے
اگر ایسا کر گزرو تو یقیناً آپ پاکستان کے سچے عاشق اور عوامی لیڈر ہو
ورنہ ۔۔خدارا قوم کو بیوقوف بنانے سے باز آجاؤ ....
منقول
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Abbottabad
22010

21/10/2023