District Education Office Female Abbottabad

District Education Office Female Abbottabad

Share

Office of the District Education Officer (Female) Abbottabad

15/02/2025

حکومت خیبر پختونخوا کا بہتر تعلیمی نظام کے لیے بڑا فیصلہ

عمران خان کے ویژن کے مطابق ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں اور صوبائی وزیر تعلیم کی عملی کاوشوں سے معیاری تعلیم کے فروغ کے لیئے 16247 اساتذہ کی بھرتیوں کا فیصلہ۔

یہ تدریسی بھرتیاں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہیں، جس کا مقصد نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔ تمام اضلاع کے لیے مخصوص پوسٹوں کی تفصیلات محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ اور آفیشل میڈیا اکاؤنٹس پر دستیاب ہیں۔

🌟 تعلیم کی روشنی، روزگار کا نیا سفر!
🔗 مزید معلومات کے لیے: kpese.gov.pk

20/12/2024

ایبٹ اباد سے راجہ ہارون کی رپورٹ

20/12/2024

ایبٹ آباد سیکرٹری ایلمینڑی اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا مسعود احمد نے کہا ہے کہ اساتذہ مہماران قوم ہیں جو نسلوں کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔طلبہ کے لئے ان کا خلوص اور پیار اہمیت کا حامل ہے۔طلبہ کے لئےاساتذہ روحانی باپ اور مائیں ہوتی ہیں۔ان کی کارکردگی سے اساتذہ کی محنت جھلک رہی تھی ۔صوبہ کے سکولز کو ہم نصابی سرگرمیوں کے لئے فنڈ کی کمی کو دور کرینگے۔صوبہ بھر کے سکولز نے بغیر کسی سرکاری فنڈ اور وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیا ۔جو لائق تحسین ہے۔تعلیم کا مقصد ایمانداری،پیشہ کی بنیاد پر کسی کی تحقیر سے بچنا،محنت پر بھروسہ کرنا اور احساس تشکر پیدا کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پوسٹ گریجویٹ کالج کی گراؤنڈ میں گرلز ہائیر اینڈ سیکنڈری سکولز خیبر پختونخوا کے سالانہ کھیلوں کی تقسیم انعامات کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں صوبائی ڈائریکٹریس ثمینہ الطاف نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس افتخار شموزئی ،ضلعی ایجوکیشن آفیسر زنانہ عائشہ سعید ضلعی ایجوکیشن آفیسر مردانہ افتخار الغنی،سیکرٹری سکولز ٹورنامنٹ فرحت بشیر کے علاوہ مختلف اضلاع کی ضلعی ایجوکیشن آفیسرز زنانہ ،پرنسپلز اور پوزیشن ہولڈر طالبات شریک تھیں۔سیکرٹری تعلیم مسعود احمد کا کہنا تھا وسائل اہمیت نہیں رکھتے عزم اورحوصلہ چٹان سے ذیادہ مضبوط ہونا چائیے ۔سکول ایک ادارہ ہے جہاں قومی اور معاشرتی تربیت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پرائمری کابچہ یا بچی اساتذہ کے پاس اگلی نسل کا مستقبل ہوتا ہے۔ ان بچوں اور اساتذہ کے لئے یہ ہی پیغام ہے وہ ہم سے بہتر پاکستانی ،بہتر شہری ہوں ۔یہ ایک دن کی بات نہیں نسلوں کا سفر ہے۔سیکرٹری تعلیم مسعود احمد کا کہنا تھا والدین بچوں کی نصابی سرگرمیوں کےعلاوہ ہم نصابی سرگرمیوں میں ساتھ دیں ۔انہوں نے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والی طالبات کو خراج تحسین پیش کیا ۔صوبائی ڈائریکٹر ثمینہ الطاف کا کہنا تھا جس معاشرے کی خواتین تعلیم یافتہ ہوں وہ کبھی زوال پذیر نہیں ہوسکتا۔صوبائی مقابلہ میں صوبہ بھر کے دور دراز کے اضلاع سے طالبات شریک ہوئیں۔انہوں نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے فنڈ کی کمی آڑے آتی ہے۔جس کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔قبل ازیں پشاور ،ڈی آئی خان ،صوابی ،مردان
،بونیر ،چارسدہ ،کوہاٹ ،سوات ،خانپور ہری پور ،ایبٹ آباد ،مانسہرہ سمیت دیگر اضلاع کی بینڈ پارٹی پی ٹی اور مارچ پاسٹ میں صوبائی سطح پرفائنل مقابلہ ہوا ۔جب کہ نعت میں صوبہ بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی حمد میں کمپری ہنسو ایبٹ آباد کی مدیحہ دلدار ستی اور ہری پور سے زہرین خالد نے ہدیہ نعت پیش کی۔اس موقع پر مختلف کھیلوں میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ٹرافیز اور تعریفی اسناد بھی دی گئیں اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کی جانب سے مہمان خصوصی سیکرٹری تعلیم ہو یادگاری شیلڈز بھی دی گئی۔

22/09/2024
Want your business to be the top-listed Government Service in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

District Education Office Female Abbottabad . Band Koh
Abbottabad
22010