17/07/2026
ایبٹ آباد امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد عبیدالرحمٰن عباسی کی ایبٹ آباد پریس کلب آمد۔
نو منتخب صدر سردار نوید عالم،جنرل سیکرٹری راجہ منیر حیدر اور ان کی کابینہ کو مبارکباد دی۔
جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد ہمایوں خان جدون، ملک تنویر احمد صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ایبٹ آباد اور دیگر ذمہ داران بھی ہمراہ ہیں۔
17/07/2026
ایبٹ آباد: امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد عبیدالرحمٰن عباسی کی زیر صدارت جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی و زونل ذمہ داران کا اجلاس۔
یوتھ ممبر سازی، عوامی کمیٹیوں کے قیام اور دیگر امور پر مشاورت اور منصوبہ بندی کی گئی۔
جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد ہمایوں خان جدون اور ملک احمد ارباز ایڈووکیٹ صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع ایبٹ آباد بھی موجود ہیں۔
17/07/2026
ایبٹ آباد: امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد عبیدالرحمٰن عباسی جامع مسجد مرکز اسلامی میں خطبہ جمعہ دے رہے ہیں۔
موضوع: معاشرے میں بگاڑ کے اسباب اور ان کا سدباب
17/07/2026
سورج آل،یو سی پلک،سرکل بکوٹ
امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد عبیدالرحمٰن عباسی جماعت اسلامی وی سی سورج آل کے زیر اہتمام دعوتی پروگرام میں اقامت دین کے موضوع پر شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔
محترم ڈاکٹر فرید احمد پراچہ(مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان) نے شرکاء سے خصوصی خطاب کیا۔
اقرار حسین عباسی،مولانا احمد نواز عباسی،سجاد احمد عباسی،عدنان احمد عباسی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود ہیں۔
17/07/2026
خوشی کوٹ،یو سی پلک،سرکل بکوٹ
امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد عبیدالرحمٰن عباسی جماعت اسلامی وی سی پلک کے زیر اہتمام دعوتی پروگرام میں اقامت دین کے موضوع پر شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔
محترم ڈاکٹر فرید احمد پراچہ(مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان) نے شرکاء سے خصوصی خطاب کیا۔
اقرار حسین عباسی،مولانا احمد نواز عباسی،سجاد احمد عباسی،داؤد فاروق عباسی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود ہیں۔
13/07/2026
جماعت اسلامی مجلس شوریٰ نے آزاد کشمیر بارے گرینڈ امن جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا
جرگہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ، حکومت سے رابطہ کرے گا، کمیٹی قائم
حکومت ہر صورت مذاکرات کا آغاز کرے، حافظ نعیم الرحمٰن امیر جماعت اسلامی پاکستان
مجلس شوریٰ جماعت اسلامی پاکستان نے آزاد کشمیر کی صورتحال میں بہتری ، مذاکرات کے آغاز اور امن کے قیام کے لیے گرینڈ کشمیر امن جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی صدارت میں ہونے والے مرکزی شوریࣿ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گرینڈ جرگہ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت سے رابطہ کرے گا۔ آزاد کشمیر مسائل کا حل اور ہر صورت امن کا قیام جرگہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے لائحہ عمل پر پیش رفت کے لیے نائب امیر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کی ہے۔ ڈاکٹر محمد مشتاق خان امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر اور سابق امراء آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی اور ڈاکٹر خالد محمود کمیٹی کے ذمہ داران میں شامل ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پر زور دیا ہے کہ آزادکشمیر کے حالات کو معمول پر لانے کے لیے ہر صورت میں مذاکرات کا آغاز کرے۔
قبل ازیں امیر جماعت اسلامی کی صدارت میں منعقدہ مجلس شوریٰ اجلاس نے آزاد کشمیر کے حالات کا بغور جائزہ لیا اور خطہ میں جاری صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
ممبران شوریࣿ نے واضح کیا قضیہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ، جماعت اسلامی کے کارکنان اور دیگر لاکھوں لوگوں نے کشمیر کے لیے خون بہایا ، آزاد کشمیر کی صورت حال سے مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جارہا ہے ایسے میں جماعت اسلامی خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ کشمیر ، پاکستان کی شہ رگ ہے ، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ریاست ماں کا کرداد ادا کرے ، ناراض لوگوں کو گلے لگائے، بلوچستان ، کے پی کی صورتحال سب کے سامنے ہے اور اب آزاد کشمیر کے حالات خراب بنا دئیے گے،پاکستان اپنے گھر میں ہی مزید دشمنیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے جماعت اسلامی کی جانب سے پہلے سے تشکیل شدہ کمیٹی کو مزید وسعت دینے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں آزاد کشمیر کے سابق سول بیوروکریٹس، ریٹائرڈ ججز ، عسکری شخصیات اور سول سوسائٹی کے افراد کو شامل کیا جائے گا اور کمیٹی جلد راولاکوٹ جا کر جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کرکے حالات کو معمول پر لانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔
حافظ نعیم الرحمن نے مزید واضح کیا کہ اگرچہ بارہ سیٹوں کے مسئلہ پر مظاہرین کے چند اعتراضات کافی حد تک جائز ہیں تاہم یہ ہرگز نہیں ہوسکتا کہ آزاد کشمیر اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر اور مہاجرین کی نمائندگی ہی نہ ہو، جماعت اسلامی اگرچہ مسئلہ پر ثالث کا کردار ادا کررہی ہے تاہم نمائندگی کے معاملہ پر کسی سمجھوتہ کی قائل نہیں۔ ان کا کہنا تھا بارہ سیٹوں کے مسئلہ پر بات چیت ضرور ہوگی اور اس کا کوئی قابل عمل حل بھی نکل آئے گا، حکمران جان لیں کہ کوئی بڑا چھوٹا نہیں ہوتا، ضد اور انا کو ایک طرف کیجیے، جماعت اسلامی کا اس مسئلہ میں کوئی سیاسی مفاد نہیں ہے، ہم قضیہ کشمیر کے حل کے لیے سب کچھ کررہے ہیں، طرفین میں سے کسی کا بھی خون بہے یہ قابل افسوس و مذمت ہے۔انھوں آزاد کشمیر میں مزید خون خرابہ نہیں دیکھ سکتے ۔
10/07/2026
ایبٹ آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل
پیٹرول کی قیمتوں کے خلاف جاوید اختر (جنرل سیکرٹری ہزارہ) محمد امجد خان جدون(نائب امیر ہزارہ)اور عبیدالرحمٰن عباسی(امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد ) کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی۔