02/05/2026
تقریبِ تقسیمِ انعامات
گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول بٹگرام میں منعقدہ تقریبِ تقسیمِ انعامات میں
محمد طلحہ (جماعت دہم) نے نمایاں کارکردگی پر
وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوان تاج محمد خان ترند سے نقد انعام وصول کیا۔
یہ کامیابی محمد طلحہ کی محنت، لگن اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا ثمر ہے۔
ہم ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
بتکول ایکشن کمیٹی بٹگرام پاکستان کیطرف سے محمد طلحہ اور اساتذہ کرام کو مبارک باد پیش کرتے ھیں ۔
01/05/2026
بتکول ایکشن کمیٹی بٹگرام کے جنرل سیکرٹری محترم نذیراللہ صاحب ڈپٹی کمشنر بٹگرام جناب اشتیاق احمد صاحب سے ایک اہم موضوع پر محو گفتگو ہیں۔ اللہ تعالٰی مقصد میں کامیابی عطا فرمائے!
01/05/2026
✊ یومِ مزدور ✊
آج کا دن اُن محنت کش ہاتھوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جو اپنی محنت، دیانت اور قربانی سے معاشرے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
مزدور کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اُن کے حقوق، عزت اور بہتر زندگی کے لیے آواز بلند کریں۔
بتکول ایکشن کمیٹی تمام مزدور بھائیوں کو یومِ مزدور پر سلام پیش کرتی ہے اور اُن کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
“محنت کرنے والے ہاتھ کبھی کمزور نہیں ہوتے”
28/04/2026
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُون
ہوتل بتکول، اخوندخیل قوم سے تعلق رکھنے والی ایک عظیم شخصیت، حاجی گل شاہ روم طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے۔
نمازِ جنازہ آج بروز منگل، نمازِ ظہر کے بعد 2:00 بجے، شینگرئی سر، ہوتل بتکول میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم:
محمد انور ُحاجی مصنف اور استاد محمد الیاس کے بڑے بھائی تھے
محمد فاروق، ادریس اور حسین کے والد تھے
جبکہ ڈاکٹر صدام کے چچا محترم تھے
بتکول ایکشن کمیٹی بٹگرام پاکستان غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
27/04/2026
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُون
لائن سپرڈنٹ واپڈا جناب شیراز خان کی اپنے ہی کزن کے ہاتھوں المناک شہادت کی خبر سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔
مرحوم نے تھاکوٹ اور بٹگرام میں طویل عرصہ دیانتداری اور محنت کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں۔ وہ نہایت شریف النفس، خوش اخلاق اور فرض شناس انسان تھے، جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
بتکول ایکشن کمیٹی اس اندوہناک واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ شیراز خان کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
بتکول ایکشن کمیٹی
26/04/2026
🚫 اہم اعلامیہ / مذمتی بیان 🚫
بتکول ایکشن کمیٹی کی جانب سے شائن اسرار کی شادی کے موقع پر پیراڈائز شادی ہال بٹگرام میں ڈھول اور ڈانس کے پروگرام پر شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔
یہ عمل ہمارے علاقے کی روایات، اقدار اور دینی اصولوں کے خلاف ہے۔ اس طرح کی سرگرمیاں ہمارے معاشرے میں ہرگز قابلِ قبول نہیں۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ ایک اسلامی معاشرہ ہے، جہاں سادگی، وقار اور شریعت کے مطابق تقاریب کا انعقاد ہونا چاہیے، نہ کہ ڈھول باجے اور ڈانس جیسی غیر شرعی رسم و رواج کو فروغ دیا جائے۔
⚠️ آئندہ کے لیے تمام متعلقہ افراد اور منتظمین سے اپیل کی جاتی ہے کہ ایسے پروگرامز سے گریز کریں اور اپنی تقریبات کو ہماری دینی و ثقافتی اقدار کے مطابق رکھیں۔
ہم اپنے علاقے میں اس طرح کی غیر مناسب سرگرمیوں کو مسترد (Condemn) کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ اس کا اعادہ نہیں ہوگا۔
---
🤝 بتکول ایکشن کمیٹی
— اپنی روایات اور اقدار کے تحفظ کے لیے پُرعزم
26/04/2026
✨ خیر سگالی پیغام ✨
گورنمنٹ ہائی سکول ہوتل بتکول میں جماعت دہم کے طلباء کے آخری پریکٹیکل کے موقع پر یہ لمحہ نہایت خوشی اور فخر کا ہے۔ یہ دن آپ کی محنت، لگن اور ایک خوبصورت تعلیمی سفر کی کامیاب تکمیل کی علامت ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے معزز ہیڈ ماسٹر جناب لطیف الرحمان صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی مخلصانہ قیادت اور رہنمائی نے اس ادارے کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھا۔ اساتذہ کرام کی محنت بھی قابلِ تحسین ہے جنہوں نے طلباء کی بہترین تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔
🌹 پیارے طلباء!
آپ ایک نئے سفر کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں اور کردار کے ذریعے نہ صرف اپنے والدین بلکہ اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔
💫 اخوند خیل قومی اتحاد
💫 بتکول ایکشن کمیٹی
کی جانب سے تمام طلباء کے لیے نیک تمنائیں اور دعائیں:
اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابی، عزت اور روشن مستقبل عطا فرمائے۔ آمین
---
🌟 آپ ہمارا فخر ہیں — آگے بڑھیں اور کامیاب ہوں! 🌟
19/04/2026
إنا للہ وإنا إلیہ راجعون
أخوندخیل قوم سے تعلق رکھنے والے ایاز دھڑو ہوٹل بتکول کے شکیل ولد انور رگین، تھاکوٹ بازار میں ایک افسوسناک موٹر سائیکل حادثے میں وفات پا گئے۔
نمازِ جنازہ آج رات 9:00 بجے ایاز دھڑو ہوٹل، بتکول میں ادا کی جائے گی۔
بتکول ایکشن کمیٹی غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور مرحوم کے لیے مغفرت اور بلند درجات کی دعاگو ہے۔
05/04/2026
💔 انتہائی افسوسناک خبر
گاؤں ھوتل بتکول کے رہائشی معاذ ولد نعیم الرحمان کی لاش دریائے سندھ سے مل گئی، جو عیدالفطر کے دوسرے دن ڈوب گئے تھے۔
🕓 نماز جنازہ: آج، اتوار، بمورخہ 5 ,اپریل. 2026
بوقت 4:00 عصر
📍 مقام: شیرینہ درب، گاؤں بتکول
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون 🤲
05/04/2026
انتہائی افسوسناک خبر 😢
گاؤں ھوتل بتکول (شیرینہ)کے رہائشی معاذ ولد نعیم الرحمان کی لاش مل گئی ہے، جو عیدالفطر کے دوسرے دن دریائے سندھ میں ڈوب گئے تھے۔ کئی دنوں کی تلاش کے بعد ان کی میت کا ملنا ایک دلخراش سانحہ ہے، جس نے پورے علاقے کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔
یہ واقعہ نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ پورے گاؤں اور گردونواح کے لوگوں کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔ معاذ کی اچانک جدائی نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا ہے اور ہر دل کو افسردہ کر دیا ہے۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے۔ آمین۔
اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین۔
انا للہ وانا الیہ راجعون 🤲
04/04/2026
حالیہ بارشوں کی وجہ سے تھاکوٹ تا الائی روڈ بمقام دوبندو (کڑو) لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی تھی، تاہم ابھی کچھ دیر پہلے بتکول ایکشن کمیٹی بٹگرام پاکستان کے بہادر نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک سے ملبہ ہٹا کر راستہ بحال کر دیا ہے۔
اب سڑک چھوٹی گاڑیوں مثلاً لینڈ کروز، آلٹو، جیپ وغیرہ کے لیے کھول دی گئی ہے۔
ویلڈن نوجوانانِ بتکول! ♥️👏
آپ کی محنت اور جذبہ قابلِ ستائش ہے۔