ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کا پولیس لائنز مانسہرہ کا دورہ، میس اور کچن کی اپ گریڈیشن کے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ
اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز قاضی ماجد نسیم، ماہر آرکیٹیکٹس اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ڈی پی او مانسہرہ کو جاری منصوبے کے مختلف مراحل، تعمیراتی معیار اور مجوزہ سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران ڈی پی او مانسہرہ نے میس، کچن، ڈائننگ ایریا اور دیگر سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ رینویشن اور اپ گریڈیشن کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کیا جائے اور تمام امور میں معیار اور پائیداری کو یقینی بنایا جائے۔
Hazara Police
police talks
🚔 بروقت کارروائی، محفوظ سفر 🚔
آج ایک سیاحتی گاڑی سڑک کے کنارے موجود برساتی نالے میں پھنس گئی۔ سیاحوں نے (1915) ٹریفک کنٹرول روم پراطلاع دی، جس پر ورکشاپ موبائل ٹریفک اور ٹریفک پولیس کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا۔
ٹریفک پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو بحفاظت نالے سے نکالا اور سیاحوں کو بروقت مدد فراہم کی۔ اس موقع پر سیاحوں نے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خدمات کو سراہا۔
سیاحوں اور عوام کی حفاظت، رہنمائی اور مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔
ہری پور کے سیاحتی مقام خانپور ڈیم پر غیر ملکی سیاح سے بیگ جس میں پیسے ،موبایل فون اورقیمتی کارڈز چھیننے کا افسوسناک واقع پیش آیا۔
خانپور ڈیم پر قائم پولیس ٹورسٹ سہولت ڈیسک کو واقع کی اطلاع موصول ہوتے ہی بذریعہ وائرلس ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں عمل میں لائیں ۔
ایس ایچ او تھانہ خانپور صدیق شاہ کی زیر نگرانی خانپور پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے چھینا ہوا بیگ قیمتی موبائل فون اور دیگر برآمد کرلیے ۔ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج رجسٹر
غیر ملکی سیاح نے ڈی پی او ہری پور اورخانپور پولیس کی بروقت کاروائی پر شکریہ ادا کیا۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ ٹورسٹ ہمارا اثاثہ ہیں اور اولین ترجیع ہیں ان کو ویلکم کریں ۔
ٹورسٹ کی سہولت کے لیے ہری پور کے تمام سیاحتی مقامات پر ٹورسٹ سہولت ڈیسک مراکز قائم کیے گئے ۔
سیاح اپنی فیملیز اور دوستوں کے ساتھ آئیں اور ہری پور کے خوبصورت مقامات کے نظارے کریں
ہری پور پولیس اپ کی خدمت کیے لیے ہروقت ہر دم تیار ۔
ٹورسٹ کے جان و مال کا تحفظ انشااللہ ہماری زمہ داری ہے ۔
ضلع مانسہرہ میں سیاحوں کو سہولت، حفاظت اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے مانسہرہ پولیس متحرک
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ضلع مانسہرہ کے مختلف سیاحتی مقامات پر آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کی خصوصی ہدایات پر مانسہرہ پولیس اور مانسہرہ ٹریفک پولیس مکمل طور پر متحرک ہے اور سیاحوں کی سہولت، حفاظت اور رہنمائی کے لیے ہمہ وقت خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
ضلع بھر کے مختلف سیاحتی مقامات، شاہراہوں، بازاروں اور اہم روٹس پر پولیس اور ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار موجود ہیں، جو سیاحوں کی رہنمائی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، سفری معلومات فراہم کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری معاونت فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
اس موقع پر سیاحوں میں آگاہی اور رہنمائی کے پمفلٹس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر سیاحوں کو ریفریشمنٹس اور تحائف بھی پیش کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں خوشگوار اور دوستانہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کا کہنا ہے کہ سیاح ہمارے معزز مہمان ہیں اور ان کی حفاظت، سہولت اور رہنمائی مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ عید تعطیلات کے دوران تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سیاحوں کو محفوظ، پُرامن اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔
ترجمان
مانسہرہ پولیس
31/05/2026
مانسہرہ (-) تھانہ نواز آباد پولیس کی بروقت کارروائی، دورانِ کرکٹ میچ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزم 24 گھنٹوں کے اندر آلہ قتل سمیت گرفتار
تفصیلات کے مطابق مورخہ 29 مئی 2026 کو تھانہ نواز آباد کی حدود جبڑی کائیاں میں دورانِ کرکٹ میچ فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں محمد جنید نامی شخص شدید زخمی ہو گیا تھا۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بعد ازاں جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا، جس پر مانسہرہ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ایس ایچ او تھانہ نواز آباد وحید خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف زاویوں سے تفتیش، چھاپہ مار کارروائیوں اور جدید ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم تنویر ولد عبدالقیوم سکنہ کائیاں کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
30/05/2026
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران وادی ناران، کاغان، شوگران، سری پائے اور ضلع مانسہرہ کے دیگر سیاحتی مقامات پر آنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات کی روشنی میں مانسہرہ پولیس مکمل طور پر فیلڈ میں موجود ہے۔
ضلع بھر کے ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، ٹریفک افسران اور پولیس جوان مختلف شاہراہوں، سیاحتی مقامات، بازاروں اور اہم روٹس پر موجود رہ کر ٹریفک کی روانی، سیکیورٹی انتظامات اور عوامی سہولیات کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔
مانسہرہ پولیس کی جانب سے سیاحوں کی رہنمائی، مدد اور سہولت کے لیے ٹورسٹ فیسلیٹیشن ڈیسک فعال ہیں جبکہ پولیس افسران اور جوان سیاحوں کو درپیش مسائل کے فوری حل، راستوں کی رہنمائی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر ضروری معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ پولیس اہلکار سیاحوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ انداز میں پیش آتے ہوئے انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس گلیات میں سیاحوں کی خدمت و رہنمائی میں مصروفِ عمل
سیاحتی مقام گلیات میں عید تعطیلات اور موسم کی خوشگواری کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیش نظر ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے سیاحوں کی سہولت، راہنمائی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ایبٹ آباد پولیس افسران و جوان مختلف سیاحتی مقامات، شاہراہوں اور رش والے علاقوں میں ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے سیاحوں کو بہترین راہنمائی، معلومات اور ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں و سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بھی موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔
پولیس اہلکار سیاحوں کو راستوں کی معلومات، پارکنگ سہولیات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔ سیاحوں نے ایبٹ آباد پولیس کے مثبت رویے، تعاون اور بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔
29/05/2026
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
ایس ایچ او تھانہ رجوعیہ کی کارروائی، جناح آباد کے رہائشی شہری کو سوشل میڈیا دوستی کی آڑ میں بلا کر مبینہ طور پر تشدد، لوٹ مار اور اغواء نما واردات میں ملوث چار رکنی گینگ گرفتار۔
مقدمہ میں ملوث مسمات م سکنہ حویلیاں ، مسمات ف سکنہ اوگی حویلیاں ، حسنین خان ولد ریاست خان سکنہ رجوعیہ، فیصل خان ولد زرین خان سکنہ رجوعیہ سمیت دو کو گرفتار کر لیا گی ، ملزمان کے خلاف تھانہ رجوعیہ میں مقدمہ نمبر 355/26 بجرم دفعات 392/34 PPC درج ہے۔
تفصیلات کے 25 مئی کو گرفتار لڑکی نے ایبٹ آباد سے جناح آباد جا رہے ایک شخص سے لفٹ لی اور اس دوران اپنا وٹس ایپ نمبر شئیر کیا تین روز رابطہ کر کے رجوعیہ کے قریب سنسان مقام پر بلایا گیا جہاں ملزمہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے نقدی، موبائل فون، ATM کارڈ اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں۔ بعد ازاں ملزمان شہری کو مختلف مقامات پر لے جاتے رہے اور ATM سے رقم نکلوانے کی بھی کوشش کی گئی۔
ایبٹ آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
*ضلع ہری پور سیاحتی لحاظ سے بہت اہمیت کاحامل ہے سیاحوں کو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ ہری پور سے اچھی یادیں لے کر جائیں ۔ ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور*
*پہلے سلام پھر کلام، یہی ہماری تہذیب، محبت اور باہمی احترام کی خوبصورت پہچان ہے۔ سلام سے دلوں میں اپنائیت، عزت اور خلوص کے جذبات جنم لیتے ہیں۔ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور*
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ
گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر ہری پور ٹریفک وارڈن پولیس نے عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز ہری پور کے مختلف سیاحتی مقامات پر آنے والے سیاحوں کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا۔
شدید گرمی کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کی جانب سے سیاحوں میں ٹھنڈا پانی بھی تقسیم کیا تاکہ انہیں سفر کے دوران سہولت اور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے وژن اور ڈی آئی جی ہزارہ ناصرمحمود ستی کے وژن کے مطابق ہری پور پولیس سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور محفوظ سفری ماحول یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
ڈی ایس پی ٹریفک وحید خان اور انچارج ٹریفک ہری پور نوازش خان دیگر ٹریفک کے ہمراہ سیاحوں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں ۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے تمام ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں کو واضح ہدایات جاری کیں کہ کسی بھی سیاح کا چالان نہیں ہوگا ۔ضلع ہری پور سیاحتی لحاظ سے بہت اہمیت کاحامل ہے سیاحوں کو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ ہری پور سے اچھی یادیں لے کر جائیں ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Address
Office Of The Deputy Inspector General Of Police Hazara Region
Abbottabad
22010
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
