Abbottabad Police And Citizens

Abbottabad Police And Citizens

Share

This page is about whats going on around us and the relation ship between police and civilians... To hold police and citizens together in a brotherhood

04/08/2023

Youm e shuhadah e Police ❤️

19/04/2023

DIG Sajjad Khan During Umrah

18/04/2023

چوہدری ارشان ہریپور پولیس کا بیٹا رضاۓ الہی سے وفات پا گیا ہے جس کا نمازے جنازہ آج 18 -04- 2023 بروز منگل 6 بجے غازی (کوٹہرا ) میں ادا کیا جائے گا
الله پاک لواحقین کو صبرے جمیل عطا فرماے (آمین )

27/10/2022

Jinnahbad police security chek today.

23/09/2022
13/09/2022

DPO Sajjad Khan 👑

20/08/2022

خیبر پختونخوا پولیس کے لیے فخر اور اعزازکی بات ہے اے ایس آئی اعجاز احمد مسٹر ساؤتھ ایشیا اور اس بار انٹرنیشنل مقابلہ اولمپیا امیچر 14اگست کو برونزمیڈل جیتا اور خیبر پختونخوا پولیس کا سر فخر سے بلند کیا

Photos from Abbottabad Police's post 10/08/2022

Instructions given by D.p.o Abbottabad against drug mafia , Abbottabad police has arrested drug mafia gang successfully. This gang was dealing with Ice and dancing pill in and out of district . They were using innocents children of colleges schools and universities in drug trafficing.. The pictures shown below shows the press conference of the worthy District Police Officer Abbottabad.

04/07/2022

Raja Bilal Kiyani 👑

Abbottabad Police 🖤

03/07/2022

ایبٹ آباد پولیس کا منشیات فروشوں ، قبضہ و بھتہ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاون
ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان کی براہ راست نگرانی میں ایبٹ آباد پولیس نے ضلع بھر سے گزشتہ دو ماہ کے دوران 142 منشیات فروشوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جن کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیتی 200 کلو چرس، 50 کلو 574گرام ہیروئن، ساڑھے 06 کلو آئس اور 521بوتل شراب برآمد کی گئی ۔
ایبٹ آباد پولیس کی بہترین انوسٹگیشن کے باعث بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی ضمانتیں ہائی کورٹ سے بھی منسوخ ہوئیں جبکہ قبضہ و بھتہ مافیا کے خلاف کاروائیوں میں متاثرین کی درخواستوں پر تھانہ حویلیاں ، میرپور اور مانگل کی حدود میں 5 بڑے گینگز کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا جس میں ضلع پولیس نے رواں سال کے دوران 15 مقدمات درج رجسٹرڈ کیے جن میں 37 ملزمان کو جیل روانہ کیا گیا اور متاثرہ خاندانوں کو زمین جائیداد، پلاٹس اور مکانات واپس دلوائے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے ضلع پولیس کا چارج سنبھالتے ہی عوام سے شہر کو منشیات اور قبضہ و بھتہ مافیا سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا جسے پورا کرنے کے لیے ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے منشیات فروش جو قبل ازیں بھاری مقدار میں منشیات کی برآمدگی کے باوجود جیل سے رہا ہو جاتے اور پھر سے شہر کے نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں سرگرم ہو جاتے، پولیس کی اس کوتائی کو دیکھتے ہوئے ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے منشیات جیسے اہم مقدمات کے اندراج اور بعد از تفتیشی امور میں بہتری لانے کے لیے پولیس افسران کے لیے باقاعدہ ورکشاپس کا اہتمام کیا جس میں منشیات کے مقدمات کے اندراج اور تفتیش کے امور کو بہتر بنانے کے لیے کئی ماہر قانون شخصیات کی خدمات حاصل کی گئیں جلد ہی ایبٹ آباد پولیس کے تفتیشی افسران ان کوتائیوں کو دور میں کامیاب ہو گئے اور حالیہ عرصہ میں گرفتار کیے جانے والے منشیات فروشوں کی ضمانتیں ہائی کورٹس تک منسوخ ہوئیں ، جبکہ دوسری طرف شہر اور مظلوم عوام کا دوسرا بڑا مسئلہ قبضہ اور بھتہ مافیا کا تھا جسے قابو کرنے کے لیے تمام ایس ایچ اوز کو ضلعی پولیس سربراہ کی طرف سے موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری طور پر مقدمات کے اندراج اور ملزم کی گرفتاری یقینی بنانے کا ٹاسک تھا جسے پورا کرنے کے لیے ایبٹ آباد پولیس نے ضلعی پولیس سربراہ کی نگرانی میں دن رات محنت ، پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ ، حکمت عملی کے تحت کئی غریب اور مظلوم شہریوں کی زمین پر ناجائز قبضے کو چھڑایا اور بھتہ سے نجات دلائی ۔
اب شہری ایک سادہ درخواست پر بغیر کسی روک ٹوک ڈی پی او ایبٹ آباد کو اپنے مسئلے سے آگاہ کر سکتے ہیں ، اور ایبٹ آباد پولیس انکوائری کے بعد مظلوم افراد کو انصاف کی فراہمی کی پابند ہو گی ، سماجی و عوامی حلقوں نے ایبٹ آباد پولیس کی گزشتہ کاروائیوں پر ایبٹ آباد پولیس کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے جس کا اظہار ، سوشل اور پرنٹ میڈیا کے ذریعہ دیکھا جا سکتا ہے ۔ ڈی پی او ایبٹ آباد نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرہ مزید تنگ کرتے ہوئے عوام الناس کو اپیل کی ہے کہ شہری جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں ایبٹ آباد پولیس ہر صورت جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرتے ہوئے شہریوں کے تعاون اور رہنمائی سے شہر کو امن کا گہوارہ بنائے گی ۔

27/06/2022

Boss 👑

Want your business to be the top-listed Government Service in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Abbottabad