~~MaAh E ShAb E ChAar DeHam~~ ~~ماہ شب چار دہم~~

~~MaAh E ShAb E ChAar DeHam~~           ~~ماہ شب چار دہم~~

Share

جنہیں زندگی کا شعور تھا انہیں بے زری نے بچھا دیا
جو گراں تھے سینہ خاک پر وہی بن کے بیٹھے ہیں معتبر

19/03/2022

بابا جانی کروٹ لے کر
ہلکی سی آواز میں بولے
بیٹا کل کیا منگل ہوگا ؟
گردن موڑے بن , میں بولا
بابا کل تو بدھ کا دن ہے
بابا جانی سن نہ پاۓ
پھر سے پوچھا, کل کیا دن ہے ؟
تھوڑی گردن موڑ کے میں نے
لہجے میں کچھ زہر ملا کے
منہ کو کان کی سیدھ میں لاکے
دھاڑ کے بولا بدھ ہے بابا
آنکھوں میں دو موتی چمکے
سوکھے سے دو ہونٹ بھی لرزے
لہجے میں کچھ شہد ملا کے
بابا بولے بیٹھو بیٹا
چھوڑو دن کو, دن ہیں پورے
تم میں میرا حصہ سن لو
بچپن کا اک قصہ سن لو
یہی جگہ تھی میں تھا تم تھے
تم نے پوچھا رنگ برنگی
پھولوں پہ یہ اڑنے والی
اس کا نام بتاؤ بابا
گال پہ بوسہ دے کے میں نے
پیار سے بولا تتلی بیٹا
تم نے پوچھا, کیا ہے بابا
پھر میں نے بولا تتلی بیٹا
تتلی تتلی کہتے سنتے
ایک مہینہ پورا گزرا
ایک مہینہ پوچھ کے بیٹا
تتلی کہنا سیکھا تم نے
ہر ایک نام جو سیکھا تم نے
کتنی بار وہ پوچھا تم نے
تیرے بھی تو دانت نہیں تھے
میرے بھی اب دانت نہیں ہیں
باتیں کرتے کرتے تو تو
تھک کے گود میں سو جاتا تھا
بوڑھے سے اس بچے کے بھی
بابا ہوتے سن بھی لیتے
تیرے پاس تو بابا تھے ناں
میرے پاس تو بیٹا ہے ناں!

عابی مکھنوی

07/02/2017

تلوار تو ہٹا ، مجھے کچھ سوچنے بھی دے
ایمان تجھ پہ لاؤں ، کہ جزیہ ادا کروں
رفیع رضا

03/04/2016

اس کی بستی سے پہلے قبرستان !!

عاشقوں کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اشارہ تھا !!

20/03/2016

بڑا باریک نقطہ ہے اگر سمجھ پاو دوستو.
سقراط اگر زہر نہ پیتا تو _____مر جاتا.

19/02/2016

کہا، آج بھی گر تم نہ تشریف لاۓ
تو یہ شب، میری آخری رات ہوگی

وہ بو لے ذرا زیرِ لب مسکرا کر
نہ یہ بات ہوگی نہ وہ بات ہوگی

شاعر: نامعلوم

Photos 25/12/2015

یه عورت کا کرشمہ ھے تری وحشت کے پانی کو
بدن کی سیــپ میں رکھ کر اسے انساں بناتی ھے

ثمینہ تبسم

21/12/2015

کہیں بیڑی اٹکـــتی ہے کہیں زنجیر الجھتی ہے
بڑی مشکل سے دیوانے تیرے دفنائے جاتے ہیں

20/12/2015

غربت بھی اپنے پاس ہے اور بھوک ننگ بھی..
کیسے کہیں کہ اس نے عطا کچھ نہیں کیا..

(اقبال ساجدؔ)

11/12/2015

عورت

تیری پائل کی چھنکار
ارے رے بابا نہ بابا
تجھے کون کرے گا پیار
ارے رے بابا نہ بابا
تو گھر آنگن کی عزت تھی
پہلے اس گھر کی زینت تھی
تجھ سے دنیا آباد ہوئی
تو ہی پہلے برباد ہوئی
بکتی ہے کھلے بازار
ارے رے بابا نہ بابا
تجھے کون کرے گا پیار
ارے رے بابا نہ بابا
کہیں ماں ہے کہیں بیوی بن کر
بیٹی ہے بہن ہے تو گھر گھر
قدموں میں تیرے جنت آئی
پھر بھی نہ تجھے غیرت آئی
یہ روپ تیرا سنگھار
ارے رے بابا نہ بابا
تجھے کون کرے گا پیار
ارے رے بابا نہ بابا
اچھے اچھے گر جاتے ہیں
بس ایک تیری انگڑائی میں
اک لمحے میں ڈس لیتی ہے
ناگن بن کر پروائی میں
تیرا کون بنے گا یار
ارے رے بابا نہ بابا
تجھے کون کرے گا پیار
ارے رے بابا نہ بابا
تو گھر میں دلہن بن کر آئی
پہلے تو بہت کچھ شرمائی
اب گھوم رہی ہے سڑکوں پر
کوئی سنگ چلے پچر پچر
تیرا ہر دن ہے اتوار
ارے رے بابا نہ بابا
تجھے کون کرے گا پیار
ارے رے بابا نہ بابا

06/12/2015

ضبط کے امتحان سے نکلا
پھُول آخر چٹان سے نکلا !

جان تن سے نکل گئی لیکن !!
تُو نہیں میرے دھیان سے نکلا

نہ نکلنے پہ تھا بضِد سُورج !!
پھر کسی کی اذان سے نکلا

شجرہ دیکھا گیا تو پتھّر بھی
پھُول کے خاندان سے نکلا !

اب مکمل ھوئی ھے یکجائی
عشق بھی درمیان سے نکلا

دے گیا آنکھ کو نمی کا وقار ۔۔۔ !!
سچا آنسُو تھا ، شان سے نکلا

دیکھتا تھا چراغ بن کر مَیں ۔۔ !
سایہ سا اُس مکان سے نکلا

کیا کہا ؟؟؟ اب مری ضرورت نئیں ؟؟
جا !!!! تُو میری امان سے نکلا !!!!!

میری دستک پہ رات عکس ترا
آئنے کے جہان سے نکلا ۔۔۔ !!

اُن لبوں پر یقین کرکے مَیں
شہرِ وھم و گمان سے نکلا

داستاں گو کو مارنے کے لیے
سامری داستان سے نکلا !!!

تِیر سا کچھ پلک جھپکتے ھی
ابرُووں کی کمان سے نکلا !!!!

گو نکالا گیا وھاں سے مگر
مَیں بڑی آن بان سے نکلا

جس کو پاتال میں کِیا تھا دفن
ساتویں آسمان سے نکلا !!!!

اب ھُوں نادم کہ طیش میں فارس
جانے کیا کیا زبان سے نکلا ۔۔۔ !!!!

رحمان فارس

05/12/2015

کیسی شدت سے تُجھے ہم نے سراہا، آہا
تیری پرچھائی کو بھی ٹوٹ کے چاہا، آہا

آخری سانس کی لذت کوئی اُس سے پُوچھے
مرتے مرتے بھی جو بیمار کراہا، آہا

شعر کہنا ہے تو یُوں کہہ کہ تیرا دُشمن بھی
دُشمنی بُھول کے چِلا اُٹھے، آہا، آہا

تیری آنکھوں میں کھٹکتا ہے میرے جیسا فقیر
کیسا اعلٰی تیرا معیار ہے، شاہا! آہا

کل میرے حق میں تھا اور آج مخالف ہُؤا تُو
کیسے بدلا ہے بیاں تُو نے گواہا! آہا

Want your business to be the top-listed Government Service in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Urdu Nagar, Village Gojri Mera P/O Qalandarabad
Abbottabad
22010