Inayatullah Khan Jadoon PK39 Team

Inayatullah Khan Jadoon PK39 Team Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Inayatullah Khan Jadoon PK39 Team, Political organisation, iqbal shopping Plaza, Abbottabad.

12/10/2026
02/10/2026

پشاورکی احتساب عدالت نے اپر کوہستان اسکینڈل میں نامزد ملزم مشرف شاہ کے بے نامی اثاثے ضبط کرنے سے متعلق نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے بے نامی داروں کے بینک اکاؤنٹس میں موجود 74 کروڑ روپے ضبط کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ اکاؤنٹس میں موجود 40 کروڑ روپے سرکاری اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق ملزم مشرف شاہ کی اہلیہ کے نام ایبٹ آباد میں ایک کنال 16 مرلے کا مکان ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اس کے علاوہ بشام، شانگلہ میں 3 کنال 16 مرلے زرعی زمین بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق بے نامی داروں نے عدالت کے روبرو مذکورہ اثاثوں سے دستبرداری پر رضامندی ظاہر کی جبکہ بینک اکاؤنٹس میں موجود رقم کو جرم سے حاصل ہونے والی آمدن قرار دیا۔
عدالت کے مطابق مشرف شاہ کی اہلیہ نے بھی جائیدادیں اپنے شوہر کی جانب سے خرید کردہ قرار دیں۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فریقین کے بیانات اور پیش کردہ دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے نیب کی درخواست منظور کی اور متعلقہ اثاثے ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے۔

08/09/2026
25/08/2026

آیئے ملٹری اور سول قوانین سے پوچھتے ہیں!

پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 30 کے مطابق آفیشل ڈیوٹی کے بغیر سرکاری اسلحہ سول علاقے میں ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں
سیکشن 42 کے مطابق کوئی افسر آفیشل کیپیسٹی کے بغیر سرکاری اسلحہ سول آبادی میں لے جا کر رعب جمائے یا غلط استعمال کرے، تو اس شق کے تحت کارروائی ہوتی ہے۔

پاکستان میں فوجی افسران کو غیر ممنوعہ بور کا ذاتی اسلحہ بغیر لائسنس رکھنے کی رعایت پاکستان آرمز آرڈیننس 1965 کے تحت حاصل ہوتی ہے۔ تاہم، یہ رعایت انہیں اسلحہ لے کر چلنے، تعلیمی اداروں میں داخل ہونے یا ہوائی فائرنگ کرنے پر قانونی تحفظ فراہم نہیں کرتی۔
​اس صورتحال میں "سول اور ملٹری"، دونوں قوانین لاگو ہوتے ہیں:

​پاکستان آرمز آرڈیننس 1965 سیکشن 11B اور 11 BB کے تحت تعلیمی اداروں، عدالتوں، اور عوامی اجتماعات میں اسلحہ لے کر جانا قانوناً ممنوع ہے
تمام صوبائی قوانین کے تحت تعلیمی ادارے No-Weapon Zone ہوتے ہیں۔ لائسنس یا قانونی اجازت تعلیمی ادارے میں اسلحہ لے جانے کا جواز نہیں بن سکتا۔
​
​پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 42 کے مطابق آفیشل ڈیوٹی کے بغیر سول ممنوعہ علاقے میں اسلحہ لے جانا ڈسپلن کے خلاف ہے۔
​جس پر ملٹری ایکٹ کے سیکشن 55 کے تحت کورٹ مارشل کی کاروائی ہوسکتی ہے
​
​ تعزیراتِ پاکستان کے سیکشن 506 کے مطابق اسلحہ لہرانا اور لوگوں کو ڈرانا "مجرمانہ دھمکی کے زمرے میں آتا ہے۔ اور سیکشن
337 H کے مطابق عوام الناس کی زندگی یا تحفظ کو خطرے میں ڈال کر اندھا دھند یا ہوائی فائرنگ کرنا جرم ہے۔
​
​پاکستان ملٹری ایکٹ 1952 کے سیکشن 59 کے مطابق
اگر کوئی فوجی افسر سویلین حدود میں ایسا جرم کرے جو سول پینل کوڈ (PPC) میں جرم ہے، تو آرمی ایکٹ کی شق 59 کے تحت ملٹری عدالت اسے سول قانون کے تحت ہی سزا سنا سکتی ہے۔

تحقیق و تحریر: شفقت چوہدری


01/12/2025

Address

Iqbal Shopping Plaza
Abbottabad
22010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Inayatullah Khan Jadoon PK39 Team posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share