27/09/2026
ایبٹ آباد: تحصیل لورہ میں پیپلز پارٹی کی تنظیمی میٹنگ، متعدد افراد کی شمولیت
ایبٹ آباد: تحصیل لورہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم تنظیمی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں پارٹی کے نظریے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں سابق چیئرمین لورہ شیبر عباسی، عاشق ظہور عباسی، سردار وسیم قادر خان، سردار رضا علی صادق، ناصر عباسی، اشتیاق عباسی، شبیر عباسی، نسیم بھٹی اور رابطہ سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ ڈویژن نصیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر راجہ عاشق ظہور عباسی کی کاوشوں سے چوہدری اسد اور چوہدری اختر نے اپنے خاندانوں سمیت دیگر جماعتوں سے علیحدگی اختیار کرکے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی رہنماؤں نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں بھرپور عزت و احترام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ ڈویژن ملک فاروق تنولی اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ایبٹ آباد سید سلیم شاہ کی قیادت میں ہزارہ ڈویژن میں پارٹی تنظیم مضبوط ہو رہی ہے، جبکہ نئے افراد کی شمولیت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔