17/09/2025
بانڈی میرا، وی سی باغ: پیپلز پارٹی نے انتشار ختم کر کے امن قائم کر دیا
مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے گیس پائپ لائن منصوبے کے افتتاح کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے دو گروپوں میں شدید تصادم ہوا۔ یہ تصادم معمولی نوعیت کا نہیں تھا بلکہ یہ خدشہ تھا کہ یہ جھگڑا کسی بڑے سانحے کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
ایسے وقت میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے ثالثی کا کردار ادا کیا اور حالات کو قابو میں کیا۔ خاص طور پر صدر گلیات زون سردار محمد آصف اور سینئر نائب صدر گلیات زون سردار محمد عارف نے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے جھگڑے کو ختم کرایا۔
ان کے ساتھ ساتھ سیکرٹری گلیات زون نزیر عباسی، سیکرٹری اطلاعات گلیات زون شکیل عباسی، سوشل میڈیا انچارج ونگ پی پی پی ضلع ایبٹ آباد میر عابد عباسی، سینئر نائب صدر ویلج کونسل باغ محمد اشرف عباسی اور رابطہ سیکرٹری ویلج کونسل باغ محمد شوکت مغل بھی موجود رہے جنہوں نے ثالثی کے عمل میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی ویلج کونسل باغ کے عوام ان تمام قائدین کی بروقت مداخلت اور کاوشوں پر ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اصولوں، عوامی خدمت اور امن و بھائی چارے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے
02/09/2025
نزیر عباسی
جنرل سیکرٹری گلیات زون
نائب ویلج کونسل باغ ارشاد عباسی
اور پرویز عبایس ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ویلج کونسل باغ کو پارٹی کارڈ دے رہے ہے
16/08/2025
پاکستان پیپلز پارٹی گلیات زون کے صدر سردار محمد آصف، سینئر نائب صدر سردار محمد عارف صاحب اور جنرل سیکرٹری گلیات زون نزیر عباسی نے آج پیپلز سیکرٹریٹ ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پارٹی امور اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
قیادت اور کارکنان کی یہ ملاقات اس بات کا ثبوت ہے کہ گلیات زون کی تنظیم مکمل یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ پیپلز سیکرٹریٹ آمد کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ایبٹ آباد سمیت پورے ہزارہ ڈویژن میں مزید مضبوط بنایا جائے گا، اور بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور شہیدوں کے مشن کو ہر گھر تک پہنچایا جائے گا۔
یقیناً ایسے باہمی رابطے اور مشاورت پارٹی کو نئی توانائی دیتے ہیں اور کارکنوں کے حوصلے بلند کرتے ہیں
16/08/2025
پاکستان پیپلز پارٹی گلیات زون کے سینئر نائب صدر بننے پر سردار محمد عارف صاحب کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
سردار محمد عارف صاحب ایک عرصہ سے پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں اور ہمیشہ پارٹی کے نظریے اور کارکنان کے لیے سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ان کی محنت، تجربے اور قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یقین ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ پارٹی کی خدمت کرتے رہیں گے اور گلیات زون میں تنظیم کو مزید مضبوط اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے
انچارج سوشل میڈیا ونگ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ایبٹ آباد
15/08/2025
سردار محمد اکرم اور سردار محمد بشیر صاحب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ ایبٹ آباد کا خصوصی دورہ کیا، جہاں ان کی ملاقات ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی، جناب سید سلیم شاہ صاحب سے ہوئی۔ اس موقع پر پارٹی امور، تنظیمی معاملات اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مفید اور نتیجہ خیز مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں گلیات زون کے صدر سردار محمد آصف صاحب اور سینئر نائب صدر گلیات زون سردار محمد عارف صاحب بھی موجود تھے۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ کارکنان کے درمیان اتحاد، تنظیم کی مضبوطی اور عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کیا جائے، تاکہ آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں اترے۔
ضلعی صدر سید سلیم شاہ صاحب نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے جو شہیدوں کی قربانیوں اور جیالوں کی محنت سے آج تک قائم ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پارٹی کی ضلعی قیادت ہر کارکن کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر مسئلے کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلیات زون سمیت ضلع ایبٹ آباد کے ہر کونے میں پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے گا اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی جدوجہد کو مزید طاقت دی جائے گی
13/08/2025
Sardar Muhammad Asif
President PPP Galiyat Zone Abbottabad