Abbottabad ELITE FORCE

Abbottabad ELITE FORCE

Share

As well as acting against serious crime and performing high-risk operations which can't be carried out by the regular police.

The Elite Force was created in Pakistan on the order of the then Punjab Chief Minister Shabaz Sarhif in 1997–1998.n 2004, more funds were allocated for its expansion, and 5000 new personnel were inducted. New checkpoints for curbing street crime were created across Punjab and manned by the Elite Force.Their work drew attention in the wake of the 2009 attack on the Sri Lankan cricket team in Lahore

Photos from Abbottabad ELITE FORCE's post 06/09/2025

ہم اکثر حادثے یا نقصان کے بعد ہی ہوش میں آتے ہیں اور پھر حفاظتی اقدامات کرتے ہیں، حالانکہ اصل دانش یہ ہے کہ پہلے سے خطرات کو پہچان کر اُن کا سدباب کیا جائے۔

05/09/2025

ایبٹ آباد سکول وین حادثہ معصوم بچوں کی قیمتی جانیں چلی گئیں ایبٹ آباد کی فضاء سوگوار

09/07/2025

ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ڈی ایس پی مہتاب نذیر صاحب کو ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر میں بطور ڈی ایس پی تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مہتاب نذیر صاحب ایک فرض شناس، دیانت دار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ عوامی خدمت اور ٹریفک نظام میں بہتری کے لیے ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو بھی اسی عزم، خلوص اور دیانتداری سے سرانجام دیں گے۔

اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین 🤲

27/05/2025

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے نہایت ہی پیارے بھائی سردار محمد امجد، جو چند دن قبل ایکسیڈنٹ کا شکار ہو کر کمپلکس میں زیر علاج تھے، آج اس فانی دنیا سے کوچ کر گئے اور اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

ان کا نمازِ جنازہ آج سہ پہر 3 بجے تھوب ناڑہ نلوٹھا میں ادا کیا جائے گا۔

اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغیچوں میں سے ایک باغیچہ بنائے، اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

16/05/2025
06/06/2024

ایبٹ آباد پولیس کے مایہ ناز انسپکٹر خورشید خان ایڈیشنل۔ایس ایچ او حویلیاں تعینات

04/01/2024

ہمارے پیارے بھاٸی ایلیٹ فورس آفس ایبٹ آباد کے آصف تنولی کی والدہ محترمہ رضاۓ الٰہی سے وفات پا گیٸں ہیں جنکی نماز جنازہ کل بروز جمعہ مبارک مانسہرہ میں ادا کی جاۓ گی اللہﷻ مرحومہ کی بخشش فرماۓ اور لواحقین کو صبر جمیل عطإ فرماۓ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

30/12/2023

کامیابی نام ہے یہ سوچ کر خوش ہونے کا کہ آپ جیسے ہیں خوب ہیں

11/10/2021

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ویڈیو لنک کانفرنس کی صدارت کی جس میں تمام ریجنل پولیس افسروں اور ضلعی پولیس افسروں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی انوسٹیگیشن اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سنٹرل پولیس آفس سے شریک ہوئے۔ کانفرنس میں صوبے میں 21 اکتوبر کو شروع ہونے والے پولیو مہم کی سیکورٹی پلان، ویمن سیفٹی ایپلیکیشن شروع کرنے اور پولیسنگ کے دیگر اُمور پر شرکاء کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی معظم جاہ انصاری نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ایک اہم قومی فریضہ ہے اور شرکاءکو ہدایت کی کہ وہ اس فریضہ کی ادائیگی کے لیے مشنری جذبے سے کام لیں۔ اس مقصد کے لیے ضلعوں کی سطح پر منعقد ہونے والے تمام اجلاسوں میں تیاری کیساتھ بذات خود شرکت کرکے ان میں اپنا Input پیش کریں۔ انہیں مزید ہدایت کی گئی کہ وہ پولیو مہم شروع کرنے سے پہلے علاقے کا سروے کرکے اس میں ضرورت کے مطابق نفری کی ڈیوٹیاں لگوائیں اور باقاعدہ لائحہ عمل اپنا کر نفری کو ڈیوٹی پر بھیجوانے سے قبل جوانوں کو ان کی ڈیوٹی کے بارے میں سمجھائیں۔ آئی جی پی نے پولیو مہم کے دوران پولیس کو مستعد اور موثر ہو کر اپنی ڈیوٹی وابستہ توقعات کے مطابق اداکرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو صوبے کو پولیو فری بنانے کے لئے اپنا مسلمہ کردار کما حقہ ادا کرنا ہوگا، تاکہ پاکستان کا شمار پولیو فری ملکوں میںہو سکے ۔آئی جی پی نے کانفرنس کے شرکاءکو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ وزیراعظم پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ویمن سیفٹی ایپلیکیشن کے لیے ڈیسک کے قیام پر عمل درآمد کو تیز کریں تاکہ جلد سے جلد اس موبائل ایپ کو لانچ کرکے خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پی نے ضم شدہ اضلاع میں پولیس کے ہر ایک جوان کو پولیس سروس کارڈ کے اجراء کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اسی طرح انہیں صوبہ بھر میں اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی باقاعدہ تصدیق شدہ صحیح تعداد اکٹھا کرنے اور ان پر پولیس کی نفری تعینات کرنے کی تفصیلی رپورٹ بھیجوانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ کانفرنس کے شرکاء کو ہر ایک مقدمے کی تفتیش پر اٹھنے والے اخراجات انوسٹی گیشن آفیسر کو بذریعہ چیک ادا کرنے، کانسٹیبلان، ہیڈ کانسٹیبلان اور اے ایس آئیز کی محکمانہ پروموشن کا عمل مزید تیز کرنے اور ایس ایچ او، آئی اوز کے بطور ڈرانگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسر کے نئے رول کو باقاعدہ مانیٹر کرنے کی بھی ہدبایت کی گئی۔ اعلیٰ پولیس حکام کو پولیس اسٹیشنوں کا رسمی اور غیر رسمی معائنہ کرنے اور اس سلسلے میں بہتری سے متعلق اقدامات کی فالوآپ پر مبنی رپورٹ بھیجوانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

Photos from ELITE COMMANDO FORCE's post 09/09/2021
Want your business to be the top-listed Government Service in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Abbottabad