27/04/2026
It is informed to the following FA/FSc students: please receive your scholarship by providing your father's death certificate and a copy of your CNIC/B form.
Government Degree College (Havelian, Abbottabad) Official page BS Department's List
BS Mathematics
BS Physics
BS English
BS Urdu
BS Political science
BS Botany
27/04/2026
It is informed to the following FA/FSc students: please receive your scholarship by providing your father's death certificate and a copy of your CNIC/B form.
…
اہم نوٹس!
انٹرمیڈیٹ (گیارھویں اور بارھویں) کے طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے ان کے بورڈ کے رول نمبر آ گئے ہیں۔گیارھویں جماعت کے طلبہ اپنا رول نمبر 28 اپریل 2026ء بروز منگل اور بارھویں جماعت کے طلبہ اپنا رول نمبر 29 اپریل 2026ء بروز بدھ کالج سے وصول کریں۔طلبہ درج ذیل ڈاکومنٹس ساتھ رکھیں۔
۱) کالج کارڈ
۲) قومی شناختی کارڈ یا فارم ب
بحکم پرنسپل گورنمنٹ کالج حویلیاں
20/04/2026
ڈیٹ شیٹ انٹرمیڈیٹ (اوّل اور دوم) 2026ء
It is with great sorrow that we inform you that the wife of Prof. Faisal, HOD Mathematics, has passed away. Her funeral will take place at 9:00 PM tonight in Malach Village, Nathia Gali.
23/03/2026
…
23مارچ2026ء- 🌿 احساسِ شجر مہم: سرسبز و شاداب پاکستان کی جانب ایک اہم قدم! 🌿
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر "احساسِ شجر پروگرام" کے تحت گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاں میں 23مارچ 2026ء یوم پاکستان کے موقع پر شجر کاری مہم کا شان دار آغاز کر دیا گیا۔ 🇵🇰✨
محکمہ جنگلات (فارسٹ ڈیپارٹمنٹ) کے اشتراک سے منعقدہ اس مہم کے دوران کالج کے احاطے میں مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔ اس مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک صاف ستھرا اور ہرا بھرا ماحول فراہم کرنا ہے۔
✅ زیرِ نگرانی:
یہ مہم پروفیسرعبدالصبورانیس (پرنسپل گورنمنٹ کالج حویلیاں) پروفیسر ابرار خان (چیف پراکٹر /شعبۂ طبیعیات) اور پروفیسر سردار راشد (اسٹاف سیکرٹری/شعبۂ کیمیا) کی خصوصی نگرانی میں مکمل ہوئی، جنھوں نے کالج کے دیگر اسٹاف کے ہمراہ خود پودے لگا کر اس نیک مقصد میں حصہ لیا۔
آئیے! ہم سب مل کر اس مہم کا حصہ بنیں اور اپنے حصے کا ایک پودا لگا کر زمین کو سانس لینے کے قابل بنائیں۔ 🌳🍃
18/03/2026
۱۹؍مارچ تا ۲۲ مارچ- تعطیلاتِ عیدالفطر
۲۳؍مارچ - تعطیل یوم پاکستان
۲۴؍مارچ تا ۲۶؍مارچ - تعطیلاتِ موسم بہار
۲۷؍مارچ تا ۲۹؍مارچ - تعطیلاتِ کفایت شعاری؍پیٹرول بچت پروگرام
گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاں ۳۰؍مارچ ۲۰۲۶ء کو دوبارہ تدریسی و تعلیمی سرگرمیوں کے لیے Open ہوگا۔
14/03/2026
13/03/2026
بالاکوٹ کے اس غمزہ فرزند کے زخموں پر مرہم رکھیں۔۔۔!
آٹھ اکتوبر دوہزار پانچ کس کو یاد نہیں ہوگا۔قیامت تھی قیامت!
کتنے لوگ لقمہ اجل بن گئے۔ کتنے لوگ تنہا رہ گئے۔ پوری کی پوری بستیاں ملیامیٹ ہوئیں۔
عابداللہ نے اپنی زبانی وہ بیان کیا جو اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔
وہ کہتا ہے:
میرا نام عابداللہ ہے،میرے والد کا نام وسیم اللہ اور میری والدہ کا نام آمنہ بی بی ہے۔
میں ایک بھائی تھا دو چھوٹی بہنیں تھیں،ایک سات سال کی رقیہ اور دوسری بہن پانچ سال کی فاطمہ۔
میرے دادا کا نام سعید تھا۔چچا کا نام محمد شیر تھا۔ چچا بیرون ملک ہوا کرتے تھے۔
ایک ماموں کا نام گل احمد اور دوسرے ماموں کا نام زیارت احمد تھا۔
میری عمر نو یا دس سال تھی،میں گورنمٹ پرائمری اسکول میں کےجی ٹو کا بچہ تھا۔
آٹھ اکتوبر دوہزار پانچ کو معمول کے مطابق صبح اسکول گئے۔ اسمبلی کے وقت شدید زلزلہ شروع ہوا،کمرے زمین بوس ہوگئے ،ساری عمارتیں زمین پر ہموار ہوگئیں۔قیامت کا منظر تھا۔
نفسا نفسی کا عالم تھا۔ سب دیوانہ وار دائیں بائیں بھاگنے لگے۔
ہم اپنے گھروں کی طرف دوڑے اپنے محلے میں آیا تو محلہ نہیں تھا۔ سارا علاقہ ملیامیٹ تھا۔
میں نے بہت سارے لڑکوں کو دیکھا جو اپنے گھروں کو دیکھ کر ذہنی توازن کھو بیٹھے۔ گھنٹوں گھنٹوں بےہوش ہوتے۔ کافی بچوں نے دریا میں کود کر اپنی جانیں دیں۔
ہمارا گھر دریائے کنہار کے آس پاس تھا۔
میں تین روز تک اپنے گھر کے ملبے پر بیٹھا رہا،جتنے بچے لاوارث رہ گئے تھے انکو رضاکار آکر کیمپوں میں لیجاتے۔مجھے بہت کوشش کی گئی میں کیمپ نہیں گیا۔ میں اس امید سے ملبے پر بیٹھا رہا شاید امی یا ابو آجائے ۔
تین روز بعد لوگ آئے ہمارے گھر کا ملبہ اٹھایا تو میرے ابو امی اور دونوں بہنوں کی لاشیں نکلیں۔اجتماعی قبروں میں انکو دفنا دیا گیا۔
میں نے اپنی آنکھوں سے یہ منظر دیکھا تو اسکے بعد مجھے ہوش نہیں رہا۔
مجھ جیسے لاتعداد بچوں کو کیمپ میں رکھا گیا۔ کافی سارے بچوں کے رشتے دار آئے اپنے بچے لیکر گئے۔ ایک سے ڈیڑھ سال بعد ہم ڈیڑھ دوسو بچے ایسے رہ گئے جنکا کوئی نہیں آیا۔
ہم تین لڑکے رات کے وقت کیمپ سے بھاگ گئے۔ گرتے پڑتے کراچی پہنچ گئے۔
وہ دو لڑکے کام ڈھونڈنے کا کہہ رہے تھے میں چھوٹا تھا کام نہیں کرسکتا تھا میں نے مدرسے میں پڑھنے کا کہا۔ انہوں نے مجھے کسی مسجد میں جانے کا کہا اور وہ کام کی تلاش کے لئے نکل گئے۔ ان کے ساتھ آج تک دوبارہ میں نہیں مل سکا۔ میں حافظ بنا۔درس نظامی مکمل کی۔ دوران تعلیم کافی عرصے تک میں گھنٹوں گھنٹوں بےہوش ہوجاتا تھا۔
سال دوہزار تیرہ میں بالاکوٹ اپنے گاؤں گیا۔ آٹھ ماہ تک رہا لیکن میرا کوئی رشتےدار نہیں ملا۔
ایسے لوگ ملے جو میرے خاندان کو جانتے تھے لیکن کسی نے خاص میرا ساتھ نہیں دیا۔
ہم دریائے کنہار کے پاس رہتے تھے۔ مجھے ایک صاحب نے کہا کہ آپکے آبا و اجداد توڑا نامی کسی علاقے سے یہاں دریائے کنہار کے پاس آئے تھے۔
میں تنہائی کی زندگی بسر کررہا ہوں۔میرا کوئی خونی رشتےدار نہیں ہیں۔ سوچتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔
میرے چچا محمد شیر ملک سے باہر تھے شاید وہ زلزلے سے محفوظ رہ گئے تھے۔
میں چاہتا ہوں میرے چچا اور خاندان کے کسی بھی فرد سے میرا رابطہ ہوجائے اور میں ان سے مل لوں۔
بالاکوٹ کے تمام دوست اس پوسٹ کو اپنے تمام علاقوں میں عام کردیں۔ عابداللہ کے خاندان کے کسی بھی فرد تک یہ پوسٹ پہنچے تو نیچے درج نمبر پر واٹس ایپ کریں۔
+923162529829
12 Mar 2016
12/03/2026
According to the HED KPK notification, Friday and Saturday will be off.
10/03/2026
حکومت خیبرپختونخوا کا ایندھن بحران کے پیش نظر اہم فیصلہ
خیبرپختونخوا میں جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی کا اعلان کر دیا گیا
صوبے بھر کی تمام سرکاری و نجی جامعات جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گی
ڈگری ایوارڈنگ ادارے اور کالجز بھی جمعہ اور ہفتہ کو بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
باقی ایام میں جامعات کو ہائبرڈ یا آن لائن تدریسی نظام اپنانے کی ہدایت کر دی گئی
ایندھن کی فراہمی اور قیمتوں کی صورتحال کے باعث متبادل تدریسی طریقہ کار اپنانے کی تجویز پر عملدرامد شروع ہوگیا
اعلامیے میں تعلیمی اداروں کے لیے ہائبرڈ اور آن لائن کلاسز کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی گئی
فیصلے کا اطلاق ابتدائی طور پر دو ماہ کے لیے ہوگا
نئی ہدایات جاری ہونے تک موجودہ انتظامات برقرار رہیں گے
ہائیر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
تمام وائس چانسلرز اور متعلقہ اداروں کو فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی
۔۔۔۔
از ترجمان، دفتر وزیر برائے اعلی تعلیم و بلدیات، حکومت خیبرپختونخوا
24/02/2026
قرطبہ یونیورسٹی پشاور میں صدر شعبۂ اُردو محترمہ پروفیسر ڈاکٹر تحسین بی بی کی نگرانی میں مقالے کا کامیاب دفاع ان کی علمی محنت، تحقیقی بصیرت اور مستقل مزاجی کا واضح ثبوت ہے۔ معزز بیرونی ممتحنین کی موجودگی میں یہ کامیابی حاصل کرنا یقیناً ایک بڑا اعزاز ہے۔
پروفیسر جُنید ایک سنجیدہ محقق ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت باصلاحیت اور مخلص مدرس بھی ہیں۔ ان کی تدریسی خصوصیات میں مضمون پر گہری دسترس، طلبہ کی فکری رہنمائی، مدلل اور شستہ اندازِ بیان، اور تحقیقی ذوق کی آبیاری شامل ہیں۔ وہ طلبہ کو محض نصاب تک محدود نہیں رکھتے بلکہ ان میں تنقیدی شعور اور ادبی آگہی بھی پیدا کرتے ہیں، جو ایک کامیاب استاد کی نمایاں پہچان ہے۔
ڈگری کالج حویلیاں کا تمام اسٹاف اس کامیابی کو ادارے کے لیے باعثِ فخر سمجھتا ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔ کالج احباب بھی اس خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔
خصوصی طور پر پروفیسر افتخار احمد اور پروفیسر راجہ وقاص کی جانب سے پرتپاک مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پروفیسر جُنید کی یہ کامیابی ادارے کے وقار میں اضافہ اور طلبہ کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید علمی و تدریسی کامیابیوں سے نوازے اور تحقیق و تدریس کے میدان میں نئی بلندیاں عطا فرمائے۔
ہم سب کی جانب سے دلی مبارکباد — یہ کامیابی ہمارے ادارے کا فخر ہے۔
📢 Important Notice
All intermediate students who passed out in 2025 are hereby informed to collect their original certificate (Sanad) from the Controller’s Office as soon as possible.
Please do not forget to bring your DMC with you.
| Monday | 08:30 - 14:30 |
| Tuesday | 08:30 - 14:30 |
| Wednesday | 08:30 - 14:30 |
| Thursday | 08:30 - 14:30 |
| Friday | 08:30 - 12:30 |
| Saturday | 08:30 - 14:30 |