Dsp Arshid Khan

Dsp Arshid Khan

Share

Personal Fan Page Of Dsp Arshid Khan. Currently Posted As
SDPO Akora Khattak.

02/01/2024

*نوشہرہ:۔تھانہ نظامپور پولیس کی کامیاب کاروائی۔شاہین آباد نظامپور کے جنگل میں ملنے والے لاش کے اندھے قتل کا معمہ حل۔دوست قتل نکلا۔زبانی تکرار پر قتل کیا ملزم کا اعتراف جرم۔آلہ قتل برآمد۔*

*21-12-2023 کو شیر علی ساکن شاہین آباد نظامپور نے نظامپور پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا میرا بیٹا فاروق ٹائر شاپ میں کام کرتا ہے گزشتہ دن وہ گھر سے نکلا اور رات کو گھر نہیں آیا اُس کے شاپ پر معلومات کی تو وہ شاپ پر نہیں تھا اور اب اطلاع ملی کہ اُسے کسی نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے اور لاش جنگل میں پڑی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے ارشد احمد SDPO اکوڑہ کی سربراہی میں رامین خان SHO نظامپور اور نعیم خان SI پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم/ ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش شروع کی۔اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے موجود شواہد سے ملزم تک رسائی حاصل کی۔ملزم محمد سمیع ولد میر باز ساکن کاہی نظامپور کو کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ مقتول اُس کا دوست تھا اور زبانی تکرار پر اُسے قتل کیا ۔ ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل (پستول ) بھی برآمد کر لیاگیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔*

01/01/2024

*نوشہرہ :۔تھانہ اکوڑہ پولیس کی کار لفٹر گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔ کار لفٹرگروہ کا سرغنہ گرفتار۔ملزم کے حصے کی فروختگی رقم برآمد۔متعدد وارداتوں کا اعتراف۔مزید تفتیش جاری۔*

*ڈسٹرکٹ پولیس ناصر محمود نے جہانگیرہ اور گرد نواح میں موٹرکاروں کی چوری کا نوٹس لیتے ہوئے ارشد احمد SDPO اکوڑہ اور حنیف خانSHO اکوڑہ کو جلد از جلد کار لفٹر گروہ کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کرنے کے احکامات جاری کئے۔ارشد احمد SDPO اکوڑہ نے حنیف خان کی سربراہی میں مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفتیشی ٹیم نے مختلف جگہوں سے CCTVفوٹیج حاصل کی۔مختلف مقامات سے مشتبہ ملزمان کے نقل و حرکت کے بارے میں ڈیٹیل حاصل کی گئی۔انتھک محنت اور کوشش کی بدولت کارلفٹر گروہ کے سرغنہ تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزم شاہ عالم ولد طارق ساکن نوشہرہ کلاں کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے جہانگیرہ سٹاپ ،جہانگیرہ انڈر پاس کے قریب سے 02 موٹر کاروں سمیت شیدو سٹاپ سے رکشہ تیز رفتار چوری کرنے کیساتھ متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزم کی نشاندہی پر اسکے حصے کی فروختگی رقم برآمد کر لی گئی ۔ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر کوششیں جاری ہیں۔*

01/01/2024

*نوشہرہ:-تھانہ اکوڑہ کے علاقہ جہانگیرہ بائی پاس پر ملنے والے لاش کےاندھے قتل کیس کا ڈراپ سین ۔بیوی اور اُسکا آشنا قاتل نکلے۔ملزمان گرفتار۔ملزمان کا اعتراف جرم۔*

*07-12-2023 کو پولیس اطلاع ملی کہ جہانگیرہ بائی پاس پر ایک لاش پڑی ہے جسکو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔جس کی شناخت بعد میں خورشید ساکن صوابی کے نام سے ہوئی ۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ارشد احمد SDPO اکوڑہ کی سربراہی میں حنیف خان SHO اکوڑہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم /ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے اس کیس کو بطور چیلنج قبول کرتے ہوئے جدید طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کرکےملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان بُشرا زوجہ مقتول خورشید اور عمران ولد عباس ساکنان جہانگیرہ کو حراست میں لیکرابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے گھناونےجرم کا اعتراف کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزمان کے مطابق دونوں ملزمان کا آپس میں تعلق تھا۔دونوں نے ملکر مقتول کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا اور موقع پاتے ہی فائرنگ کرکے اُسے قتل کیااور لاش بائی پاس پر پھینک دی۔ملزمہ کو گزشتہ روز جبکہ ملزم کو آج جیل منتقل کر دیا گیا۔*

11/08/2023

تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس کا جوان رات کے وقت ڈیوٹی پر موجود الرٹ کھڑا ہے۔
کے پی پولیس زندہ باد
پاکستان پائندہ اباد۔

02/08/2023

ارشد خان ایک بار پھر SDPO اکوڑہ خٹک تعینات۔
نوٹیفکیشن جاری۔

01/04/2023

I have reached 4.5K followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

Photos from Dsp Arshid Khan's post 26/01/2023

**نوشہرہ:- ۔موجودہ حالات کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات میں کوتاہی برداشت نہیں کیجائیگی۔اپنی حفاظت کو مقدم رکھتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز ارشد احمد کا سیکورٹی انتظامات کے متعلق جائزہ میٹنگ میں افسران کو ہدایات جاری۔*

*موجودہ حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کے ہدایات کی روشنی میں ارشد احمد DSP ہیڈکوارٹرز نے پولیس لائن اور ٹریفک لائن میں پولیس افسران کیساتھ سیکیورٹی سے متعلق میٹنگ کا انعقاد کیا۔DSP ہیڈکوارٹر نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی الرٹ رہیں۔ہلمٹ و جیکٹ کا استعمال یقینی بناکر کر اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔دوران ناکہ بندی یا ٹریفک ڈیوٹی افسران کی طرف سے جاری شدہ SOP پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھکر اپنی اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کریں۔*

06/01/2023

Posted As DSP/HQ Nowshera.

04/12/2022

انسپكٹر گلشید خان SHO اکوڑہ خٹک تعینات

03/12/2022

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

03/12/2022

افسوس ناک خبر

اکوڑہ خٹک سوریا خیل میں پولیس موبائل پر حملہ ، ڈرائیورسمیت تین اہلکار شہید ، بھاری پولیس نفری جائے وقوعہ پر موجود،

23/11/2022

To Whom It May Concern !

Want your business to be the top-listed Government Service in Akora Khattak?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Akora Khattak
24040

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00