KICS Education System

KICS Education System

Share

"Educating Minds, Shaping Futures! 📚✨ #KICSEducationSystem"

26/05/2026

*د ککس ایجوکیشن سسٹم الوچ پورن کی جانب سے عید الاضحی مبارک!* 🕋

قربانی کا جذبہ، ایثار کا پیغام، اور اللہ کی رضا کے لیے سر تسلیم خم کرنا ہی عید الاضحی کا اصل حسن ہے۔
یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بڑی کامیابی ہمیشہ بڑے صبر اور بڑے یقین سے ملتی ہے۔
دعا ہے یہ عید آپ کے گھر خوشی، برکت اور سکون لے کر آئے۔
*نوٹ:* انشاء اللہ KICS ایجوکیشن سسٹم *1 جون 2026* کو دوبارہ کھلے گا۔

عید مبارک ہو!

18/05/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

دعوتِ افتتاح
TheFoodPoint TFP

آپ کو نہایت عزت و احترام کے ساتھ
TheFoodPoint TFP
کی پُروقار افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

📅 بروز بدھ، 20 مئی
🕡 وقت: شام 06:30 تا 08:00 بجے
📍 مقام: ظہور میڈیکل کمپلیکس، آلوچ پورن

خصوصی مہمان:
شیخ القرآن والحدیث حضرت بابا مولوی صاحب
اور پورن کے معزز مشران

خصوصی دعوت:
ارشد خان یوسفزئی

چیئرمین:
دی ککس ایجوکیشن سسٹم

آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ عزت و خوشی ہوگی۔

والسلام
TheFoodPoint TFP 🌿





























06/05/2026

Our Shining 🌟

Special Thanks to
and
For polishing our students.

03/05/2026

📖استاد اور ملازم🛠 میں فرق ہوتا ہے…"

ملازم… وقت پر آتا ہے، ڈیوٹی دیتا ہے، تنخواہ لیتا ہے، اور فارغ ہو کر چلا جاتا ہے۔
لیکن استاد… صرف ڈیوٹی نہیں دیتا، وہ دل ❤️ دیتا ہے، خواب سنوارتا ہے امید جگاتا ہے، اور نسلیں بناتا ہے۔

ملازم کی خدمات کسی ایک ادارے، دفتر یا کمپنی تک محدود ہو سکتی ہیں —
مگر استاد کا دائرہ اثر وقت، جگہ اور زمانوں سے آگے ہوتا ہے۔

استاد وہ چراغ ہے جو صرف ایک کمرہ روشن نہیں کرتا —
وہ نظریات کی حفاظت کرتا ہے،
قوم کی روح کو بیدار رکھتا ہے،
اور آنے والی نسلوں میں شعور، علم اور کردار کی روشنی منتقل کرتا ہے۔

ملازم کی کارکردگی فائلوں میں لکھی جاتی ہے —
استاد کا اثر دلوں اور ذہنوں میں نقش ہو جاتا ہے۔

ایک ملازم کام کے وقت تک محدود ہوتا ہے —
مگر استاد کا اثر موت کے بعد بھی زندہ رہتا ہے،
جب اُس کے سکھائے ہوئے طالب علم دنیا میں تبدیلی کا باعث بنتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ…
قومیں جب ترقی کی راہ پر گامزن ہوتی ہیں،
تو اُن کے سب سے محترم اور باوقار افراد اساتذہ ہوتے ہیں۔

تو یاد رکھیں!

استاد ہونا صرف ایک پیشہ نہیں — یہ ایک مقدس مشن ہے۔
یہ وہ سفر ہے جو کتاب سے دل تک، اور دل سے نسلوں تک جاری رہتا ہے۔

سلام ہر اُس استاد کو جو صرف پڑھاتا نہیں،
بلکہ سوچنے، بدلنے، اور آگے بڑھنے کا ہنر سکھاتا ہے!

استاد — وقت کا معمار، اور قوم کا معلم!




01/05/2026

ککس ایجوکیشن سسٹم کے چیئرمین ارشد خان یوسفزئی شاہین پبلک اسکول کے تحت منعقدہ تقریب کے شرکاء سے اظہارِ خیال کررہے ہیں ۔

01/05/2026

آج 1 مئی، یومِ مزدور کے موقع پر ہم اُن تمام محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی محنت، لگن اور دیانتداری سے معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
مزدور کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ اُن کی محنت کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اُن کی قدر کریں، اُن کے حقوق کا احترام کریں۔
آئیں ہم سب مل کر عہد کریں کہ ہم محنت کو عزت دیں گے اور ایک بہتر، منصفانہ معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

16/04/2026

📢 Job Opportunity 📢
د ککس ایجوکیشن سسٹم الوچ پورن کو ایک قابل، محنتی اور تجربہ کار انگلش لسانیاتی (Linguistic) ٹیچر کی ضرورت ہے۔
اگر آپ انگریزی زبان پر مضبوط گرفت رکھتے ہیں، بہترین تدریسی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور طلبہ کا مستقبل سنوارنے کا جذبہ رکھتے ہیں تو یہ موقع آپ کے لیے بہترین ہے۔

📍 پتہ: سردار علی پلازہ، دوسری منزل، الوچ پورن
📞 رابطہ (کال/واٹس ایپ): 03489030006

Photos from KICS Education System's post 06/04/2026

الحمدللہ! 🎉
دی ککس ایجوکیشن سسٹم کی 9ویں سالگرہ کے موقع پر ہم اللہ تعالیٰ کے بے شمار شکر گزار ہیں۔ ایک ننھے بیج سے تناور درخت بننے تک کے سفر میں تحصیل پورن کے غیور عوام اور ہمارے محنتی اسٹاف کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں مزید خدمتِ تعلیم کی توفیق دے اور شانگلہ کی ترقی میں ہمارا کردار جاری رکھے۔ آمین 🤲
منجانب: انتظامیہ

04/04/2026

یہ فیصلہ نہیں… ایک احساس ہے، ایک اپنائیت ہے۔
آج د ککس ایجوکیشن سسٹم الوچ پورن میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جہاں موجودہ حالات — مہنگائی، بدامنی اور جنگی کیفیت — پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ یہ وہ وقت ہے جب اکثر ادارے مشکل حالات کا بوجھ کم کرنے کے لیے اپنے ہی سٹاف اور محنت کرنے والے لوگوں سے نظریں چرا لیتے ہیں…
مگر یہاں ایک مختلف سوچ، ایک بڑا دل اور ایک حقیقی قیادت نظر آئی۔
ادارے کے معزز چیئرمین صاحب نے روایتی اور رسمی طریقوں سے ہٹ کر، نہ صرف ادارے بلکہ خود پر بھی ذمہ داری لیتے ہوئے ایک ایسا قدم اٹھایا جو دلوں کو چھو گیا۔
تمام سٹاف ممبرز کی تنخواہوں میں 5000 روپے کا اضافہ — اور وہ بھی مستقل بنیادوں پر۔
یہ اضافہ صرف رقم نہیں…
یہ عزت ہے۔
یہ اپنائیت ہے۔
یہ وہ یقین ہے جو ہر سٹاف ممبر کے دل میں اتر گیا کہ “ہم اس ادارے کا حصہ نہیں، اس خاندان کا حصہ ہیں”۔
چیئرمین صاحب کا یہ اقدام اُن کی وسیع سوچ، نرم دل اور سچے لیڈر ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے یہ ثابت کیا کہ اصل قیادت وہی ہوتی ہے جو مشکل وقت میں اپنے لوگوں کا سہارا بنتی ہے، نہ کہ ان سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہے۔
بلاشبہ، ایسے فیصلے الفاظ سے بڑھ کر ہوتے ہیں… یہ دلوں میں جگہ بنا لیتے ہیں، اور ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔
___________________
Admin : Nadeem Amir

31/03/2026

ککس ایجوکیشن سسٹم کے چیئرمین اور سکینہ جہان فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارشد خان یوسفزئی سپوکن انگلش اکیڈمی شانگلہ کے پہلے بیچ کے گریجویشن کے تقریب کے شرکاء سے اظہارِ خیال کررہے ہیں ۔
اس موقع پر پورن سب ڈویژن کے تعلیمی اکابرین اور محکمہ تعلیم کے سربراہان بھی شریک تھے ۔
ارشد خان یوسفزئی نے سپوکن انگلش اکیڈمی کے روحِ رواں جناب عبید خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے احسن اقدام کی توسیع کی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔
ایڈمن: ندیم آمیر

Want your business to be the top-listed Government Service in Aloch?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Aloch
19150

Opening Hours

Monday 08:45 - 18:00
Tuesday 07:30 - 18:00
Wednesday 08:45 - 18:00
Thursday 08:45 - 18:00
Friday 08:45 - 18:00
Saturday 08:45 - 18:00