16/03/2026
میں تقریباً تین سال سے مشکِ شہیر کی خوشبو استعمال کر رہا ہوں اور سچ کہوں تو اس سے بہتر خوشبو مجھے ابھی تک نہیں ملی یہ
J. (Junaid Jamshed)
کا برانڈ ہے جو اپنی بہترین کوالٹی کی وجہ سے بہت مشہور ہے
اس کی خوشبو نہایت عمدہ اور دلکش ہے اور تقریباً 24 گھنٹے تک ساتھ رہتی ہے
میرا آپ سب دوستوں کو مشورہ ہے کہ ایک بار ضرور استعمال کریں
ان شاء اللہ آپ بھی اس خوشبو کے دیوانے ہو جائیں گے
مشکِ شہیر لگائیں اور ہر وقت خوشبو کے ساتھ خوش رہیں ✨🌹
13/03/2026
C. Ronaldo vs Lionel Messi stats in World Cup 😔
🇵🇹 Ronaldo – 🇦🇷 Messi
👕 22 Games – 26 Games
⚽ 8 goals – 13 goals
🎯 3 assists – 8 assists
🏆 0 trophy – 1 trophy
Amazing 🔥🔥🔥🔥🔥 MZ KG Bangla ✅
FOLLOW ✅
13/03/2026
آج میں اُن بھائیوں اور بہنوں سے بات کرنا چاہتا ہوں جو دل سے مسلمان ہیں ایمان رکھتے ہیں اللہ اور رسول ﷺ کو مانتے ہیں مگر نماز کی پابندی ابھی تک زندگی کا حصہ نہیں بن سکی
یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ نماز دین کا ستون ہے لیکن حقیقت یہ بھی ہے کہ آج ہمارے معاشرے میں بے شمار لوگ ایسے ہیں جو نماز پڑھنا چاہتے تو ہیں
مگر سستی مصروفیات ماحول یا عادت نہ ہونے کی وجہ سے بالکل نماز نہیں پڑھ پاتے
شیطان انسان کو یہی سوچ دیتا ہے کہ جب پوری نماز نہیں پڑھ سکتے تو چھوڑ ہی دو
میں آج آسانی کی بات کر رہا ہوں مشکل کی نہیں
اگر کوئی شخص بالکل نماز نہیں پڑھتا تو وہ آج ہی سے صرف فرض نماز شروع کر دے
بس فرض پڑھ لے
مثال کے طور پر ظہر کی نماز میں عام طور پر ہم چار سنت چار فرض اور دو سنت پڑھتے ہیں
لیکن جو بندہ نماز سے بالکل دور ہے وہ صرف چار فرض ادا کرنا شروع کر دے یہی اس کا پہلا قدم ہو گا
اللہ تعالیٰ بندے کے قدم کو دیکھتا ہے رفتار کو نہیں
جو شخص صفر سے اٹھ کر فرض نماز تک پہنچ گیا وہ اللہ کے قریب ہونے کے سفر پر چل پڑا
بعض لوگ فوراً کہیں گے
یہ کون سا طریقہ ہے یہ تو مکمل نماز نہیں
میں عرض کرتا ہوں بھائی
جو شخص نماز ہی نہیں پڑھ رہا پہلے اسے مسجد یا جائے نماز تک تو لے آئیں
پہلے اس کے ماتھے کو سجدے کی عادت تو ڈالیں
دین آسانی کا نام ہے تنگی کا نہیں
میری عاجزانہ گزارش ہے
اگر آپ کے گھر میں خاندان میں یا دوستوں میں کوئی ایسا شخص ہے جو نماز نہیں پڑھتا اسے ڈانٹیں نہیں اسے شرمندہ نہ کریں بس اتنا کہیں
بھائی صرف فرض پڑھ لیا کرو
ان شاء اللہ یہی فرض نماز ایک دن اسے سنتوں تک لے جائے گی پھر نوافل تک پھر ذکر و تلاوت تک
اللہ دروازے بند نہیں کرتا بندہ خود دور ہو جاتا ہے
ہم لوگوں کے لیے آسانی پیدا کریں نفرت نہیں
لوگوں کو مسجد سے جوڑیں دین سے بھگائیں نہیں
نماز چھوڑنے سے بہتر ہے کم سے کم نماز شروع کرنا
آج ایک فرض کل پانچ وقت اور پھر پوری زندگی سجدوں سے روشن
میری آپ سب سے درخواست ہے
اپنے گھروں میں نماز کی شروعات کروائیں چاہے صرف فرض سے ہی کیوں نہ ہو
اللہ نیتوں کو قبول کرتا ہے کامل ہونے کا انتظار نہیں کرتا
آج نیت کرلیں
چاہے کچھ بھی ہو جائے ایک نماز کے فرض کبھی نہیں چھوڑیں گے
ان شاء اللہ یہی چھوٹا قدم آخرت کی کامیابی کا سبب بنے گا
اللہ ہمیں نماز کی محبت عطا فرمائے سجدوں کی لذت نصیب فرمائے اور ہماری نسلوں کو نمازی بنائے
آمین
𝐐
13/03/2026
جہاد اسلام کا ایک عظیم اور مقدس فریضہ ہے مگر افسوس کہ کچھ لوگ اسے اپنی ذاتی انا نفرت اور سیاسی تعصب کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں
یہ کہنا کہ پاکستان چونکہ جمہوری ملک ہے اس لیے اس کے خلاف جہاد فرض ہے مگر بھارت کی طرف رخ کرنا حرام ہے
عقل کو بھی حیران کر دیتا ہے اور دل کو بھی دکھ دیتا ہے کیا جہاد کا معیار یہی رہ گیا ہے کہ کون سا ملک جمہوری ہے اور کون سا نہیں
جہاد تو ظلم کے خلاف ہوتا ہے مظلوم کی مدد کے لیے ہوتا ہے امت کے دفاع کے لیے ہوتا ہے مگر جب کوئی شخص اپنی ذاتی سوچ یا تعصب کو شریعت کا نام دے کر ایسے فتوے جاری کرے تو یہ دراصل جہاد کے مقدس تصور کی توہین ہے
دین اسلام کو ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی ضرورت نہیں اسلام علم حکمت اور عدل کا دین ہے نہ کہ ذاتی لڑائیوں کو مقدس نام دینے کا
لہٰذا ضروری ہے کہ ہم دین کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرنے والے بیانات سے ہوشیار رہیں اور اسلام کے مقدس الفاظ کو اپنی انا کی جنگ کا ہتھیار بنانے والوں کو پہچانیں
جزاکم اللّٰہ خیرا
قاری فیض محمد حنفی✍️