Alpuri Forest Division Shangla

Alpuri Forest Division Shangla

Share

Government Organisation

Photos from Alpuri Forest Division Shangla's post 24/03/2026

🌱🇵🇰 احساسِ شجرکاری — شانگلہ کا سرسبز عزم 🇵🇰🌱
یومِ پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر ضلع شانگلہ کے مختلف علاقوں کی طرح میرہ شانگلہ میں بھی احساسِ شجرکاری مہم نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔
اس موقع پر ایم پی اے محمد رشاد خان، ایس ڈی ایف او کروڑہ فارسٹ سب ڈویژن کامران خان،اسسٹنٹ کمشنر بشام،پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج پروفیسر حافظ محمد سلیم اور رینجر زاہد حسین نے کامرس کالج میرہ میں پودا لگا کر مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور عوام کے لیے ایک بہترین مثال قائم کی۔
مہم کے دوران عوام الناس میں مفت پودہ جات تقسیم کیے گئے جبکہ پبلک سکول کے طلباء، محکمہ جنگلات کے اہلکاروں اور مقامی افراد نے مل کر مختلف مقامات پر ہزاروں پودے لگا کر اس ایونٹ کو کامیاب بنایا۔
🌿 یہ مہم اس بات کا واضح پیغام ہے کہ اگر ہم سب مل کر کوشش کریں تو اپنے علاقے کو سرسبز اور خوبصورت بنا سکتے ہیں۔
📢 آئیں! ایک پودا لگا کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔

#23مارچ







🌳

Photos from Alpuri Forest Division Shangla's post 24/03/2026

🌱🇵🇰 احساسِ شجرکاری مہم — یومِ پاکستان (23 مارچ) 🇵🇰🌱
یومِ پاکستان 23 مارچ کے موقع پر ضلع شانگلہ میں احساسِ شجرکاری مہم انتہائی ذمہ داری اور جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ محکمہ جنگلات شانگلہ اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے ضلع بھر میں ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائے گئے، جبکہ عوام الناس میں مفت پودہ جات بھی تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر جناب فیض الرحمن نے پورن میں ایم پی اے عبد المنعیم کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر فری پودہ جات تقسیم کیے۔اور دیودار کی پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تحصیل چیئرمین پورن عبدالمولی اور اسسٹنٹ کمشنر پورن بھی موجود تھے۔
بعد ازاں یونیورسٹی آف شانگلہ میں ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ تقریب کے دوران شرکاء میں فری پودے بھی تقسیم کیے گئے اور سیول سوسائٹی، محکمہ جنگلات اور یونیورسٹی انتظامیہ نے مل کر شجرکاری میں حصہ لیا۔
اس اہم موقع پر ریسکیو 1122 شانگلہ اور دیگر لائن محکموں کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے، جنہوں نے اس قومی مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔
🌿 آئیے ہم سب مل کر اپنے وطن کو سرسبز، صاف اور خوبصورت بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
📢 ایک پودا لگائیں، مستقبل بچائیں!

#23مارچ







🌳

Photos from Alpuri Forest Division Shangla's post 22/03/2026

🌱🇵🇰 احساسِ شجرکاری — ہم سب کی ذمہ داری 🇵🇰🌱
کل یومِ پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں 10 لاکھ پودے لگانے کا عظیم مشن شروع کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں الپوری فارسٹ ڈویژن، شانگلہ میں بھی بھرپور انداز میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔ ضلع شانگلہ کی تمام تحصیلوں میں محکمہ جنگلات کے اہلکار، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر ادارے مل کر مختلف اقسام کے پودے لگائیں گے۔
اسی طرح یونیورسٹی آف شانگلہ سمیت ضلع بھر کے تعلیمی اداروں اور کالجز میں بھی پودے لگا کر اس قومی مہم کو کامیاب بنایا جائے گا تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک سرسبز و شاداب پاکستان دیا جا سکے۔
ڈویژنل فارسٹ آفیسر الپوری، جناب فیض الرحمن نے سول سوسائٹی، مختلف شعبہ جات اور عوامِ شانگلہ سے اپیل کی ہے کہ کل اس قومی فریضے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے علاقوں کو سرسبز بنانے میں کردار ادا کریں۔
🌿 آئیے! 23 مارچ (یومِ پاکستان) کو شجرکاری کے ذریعے اپنے وطن سے محبت کا عملی اظہار کریں۔
📢 ایک پودا آج، محفوظ کل کی ضمانت!

#23مارچ








🌳

Photos from Alpuri Forest Division Shangla's post 04/03/2026

🌲🚔 جنگلات کے تحفظ کے لیے بروقت کارروائی 🚔🌲
مورخہ 04-03-2026 بوقت رات 12:45 پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر جناب فیض الرحمان صاحب کی ہدایت پر ایس ڈی ایف او الپوری جناب بلال احمد صاحب اور فیلڈ اسٹاف نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک جیپ کو تحویل میں لے لیا، جس میں 20 عدد غیر قانونی کیل (Kail) سلیپر/اسکنٹس لوڈ تھے۔
موقع پر گاڑی کو قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف فارسٹ ایکٹ 2022 کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
جنگلات قومی اثاثہ ہیں اور ان کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ غیر قانونی کٹائی اور اسمگلنگ کے خلاف محکمہ جنگلات کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
🌿 درخت بچائیں، مستقبل سنواریں 🌿

Photos from Alpuri Forest Division Shangla's post 01/03/2026

🌲 جنگلات کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات جاری 🌲
ڈویژنل فارسٹ آفیسر جناب فیض الرحمان صاحب (الپوری فارسٹ ڈویژن شانگلہ) نے آج الپوری کے بازار کوٹ کمپارٹمنٹ نمبر 23 کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جنگل کا معائنہ کیا اور پیٹرولنگ کے عمل کا جائزہ لیا تاکہ جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔
دورے کے دوران متعلقہ بلاک آفیسر اور فارسٹ سٹاف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ شانگلہ کے قیمتی جنگلات کی حفاظت کیلئے مزید موثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔
جنگلات ہماری قومی امانت اور آنے والی نسلوں کا قیمتی سرمایہ ہیں، جن کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ 🌿

Photos from Alpuri Forest Division Shangla's post 27/02/2026

🌲 جنگلات کی حفاظت کیلئے بروقت اور کامیاب کارروائی 🌲
مورخہ 27.02.2026 بوقت رات 02:30 بجے، ڈویژنل فارسٹ آفیسر جناب فیض الرحمان صاحب کی ہدایت پر ایس ڈی ایف او الپوری فارسٹ سب ڈویژن جناب بلال احمد اور فیلڈ اسٹاف نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بمقام لینک روڈ مناگو، شانگلہ ٹاپ کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو عدد سوزوکی گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں گاڑیوں میں مجموعی طور پر 12 عدد غیر قانونی سلیپران (Scants) موجود تھے، جنہیں رات کے وقت سحری سے قبل شانگلہ ٹاپ سے زیریں علاقہ خوازہ خیلہ کی طرف اسمگل کیا جا رہا تھا۔
تمام تر کارروائی خفیہ اطلاع (Information Based) پر عمل میں لائی گئی۔ ضبط شدہ گاڑیوں اور لکڑی کو فوری طور پر الپوری ٹمبر گودام منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملوث افراد کے خلاف فارسٹ ایکٹ 2022 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
🌿 محکمہ جنگلات جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی کٹائی و اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے ہر وقت متحرک ہے، اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Photos from Alpuri Forest Division Shangla's post 10/02/2026

🌱 الپوری فاریسٹ ڈویژن – موسمِ بہار شجرکاری مہم 2026 🌱
📍 ڈی سی آفس شانگلہ، الپوری
📅 10 فروری 2026
الپوری فاریسٹ ڈویژن کے زیرِ اہتمام موسمِ بہار کی شجرکاری کی ایک پُروقار تقریب ڈی سی آفس شانگلہ، الپوری میں منعقد ہوئی۔
اس تقریب میں محکمہ جنگلات کے افسران و عملے کے ساتھ ڈی ایف او اور ایس ڈی ایف او الپوری نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ افتتاح کمشنر ملاکنڈ ڈویژن جناب مسعود احمد اور آر پی او ملاکنڈ ریجن جناب سید فدا حسن شاہ نے سیڈرس دیودرا (دیودار) کا پودا لگا کر کیا 🌲
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ سمیت مختلف لائن محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے، جنہوں نے محکمہ جنگلات کی کاوشوں کو سراہا اور شجرکاری مہم کو ماحول کے تحفظ کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔
🌍 درخت لگائیں، مستقبل بچائیں!








Photos from Alpuri Forest Division Shangla's post 02/02/2026

ڈویژنل فارسٹ آفیسر جناب فیض الرحمٰن صاحب ایک مرتبہ پھر الپوری فارسٹ ڈویژن، شانگلہ کو ٹرانسفر ہو گئے۔ آج باقاعدہ طور پر ڈویژنل آفس میں چارج سنبھال لیا، جبکہ جناب نجیب اللہ صاحب (ڈی ایف او) کو ایڈیشنل چارج سے ریلیو کر دیا گیا۔
اس موقع پر دونوں افسران کے درمیان چارج کی باقاعدہ حوالگی ہوئی۔ ڈویژنل آفس کے سٹاف نے جناب فیض الرحمٰن صاحب کا والہانہ استقبال کیا، پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور ہار پہنائے گئے۔
دوسری جانب جناب نجیب اللہ صاحب کو ان کی خدمات کے اعتراف میں باعزت اور پُرخلوص رخصت کیا گیا۔
ہم دعاگو ہیں کہ جناب فیض الرحمٰن صاحب کے دورِ قیادت میں فارسٹ ڈویژن شانگلہ مزید ترقی کرے، جبکہ جناب نجیب اللہ صاحب کے لیے آئندہ ذمہ داریوں میں کامیابی و کامرانی کی دعا ہے۔ 🌿

Photos from Alpuri Forest Division Shangla's post 15/01/2026

🌲 ڈویژنل فارسٹ آفیسر الپوری ضلع شانگلہ جناب شبیر احمد جان کا تبادلہ 🌲
نجیب اللہ کو بطور ڈویژنل فارسٹ آفیسر ایڈیشنل چارج سونپ دیا گیا ہے۔
آج دونوں افسران کے درمیان باقاعدہ طور پر چارج کا تبادلہ مکمل ہوا۔
اس موقع پر محکمہ جنگلات کے سٹاف کی جانب سے جناب شبیر احمد جان کو 🌸 سنوئیر پیش کیے گئے 🎁 تحائف دیے گئے اور انہیں بڑے احترام اور عزت کے ساتھ ڈی ایف او آفس سے رخصت کیا گیا۔
🎉 الوداعی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر الپوری اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بھی شرکت کی اور جناب شبیر احمد جان کی خدمات کو سراہا۔
✨ جناب شبیر احمد جان کی ضلع شانگلہ کے لیے خدمات قابلِ تحسین ہیں، ہم ان کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں کے خواہاں ہیں۔
🌿 اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داریوں میں کامیاب فرمائے۔ آمین

Photos from Alpuri Forest Division Shangla's post 15/08/2025

*ڈویژنل فارسٹ آفیسر الپوری جناب شبیر احمد جان کا سیلابی صورتحال کے پیش نظر عوامی آگاہی دورہ*

آج ڈی ایف او الپوری جناب شبیر احمد جان نے الپوری سے بشام تک مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورانِ دورہ عوامی مقامات پر رک کر لوگوں کو حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ "جان سے بڑھ کر کچھ نہیں، لہٰذا لکڑی لینے یا کسی اور مقصد کے لیے دریا کے قریب جانے سے گریز کریں۔"

جناب ڈی ایف او نے ریسکیو 1122 اہلکاروں بشمول پولیس جوانوں سے بھی ملاقات کی، ان کے جذبہ خدمت کو سراہا اور ان کی بہادری پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ دورہ عوامی فلاح و تحفظ کے لیے محکمہ جنگلات کی سنجیدگی اور عوام دوست پالیسیوں کا مظہر ہے۔

*محفوظ رہیں، ہوشیار رہیں — قدرتی آفات سے بچاؤ ہمارا قومی فریضہ ہے۔*

15/08/2025

**"الپوری فارسٹ ڈویژن شانگلہ میں 78واں یومِ آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا! 🇵🇰
پرچم کشائی، ریسکیو کے چاق و چوبند دستوں کی سلامی اور شجرکاری 🌱
مل کر عہد کریں: سبز و محفوظ پاکستان ہمارا خواب!"**



Want your business to be the top-listed Government Service in Alpurai?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Alpurai

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00