01/06/2026
Commissioner Shangla
Executive Magistrate/ Traffic Magistrate/ Forest Magistrate/ Municipal Magistrate, Chakesar
01/06/2026
Commissioner Shangla
01/06/2026
01/06/2026
ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات پر اور اسسٹنٹ کمشنر چکیسر کی نگرانی میں بی ایچ یو گوننگار کا معائنہ کیا گیا۔
دورانِ معائنہ عملے کی حاضری اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ تمام عملہ ڈیوٹی پر موجود پایا گیا جبکہ مطلوبہ ادویات بھی دستیاب تھیں۔ بی ایچ یو کی مجموعی کارکردگی اطمینان بخش پائی گئی اور عملے کو عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
Deputy Commissioner Shangla
29/05/2026
ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات پر اور اسسٹنٹ کمشنر چکیسر کی نگرانی میں تحصیلدار چکیسر نے چکیسر بازار میں مختلف معائنہ اور انفورسمنٹ سرگرمیاں انجام دیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
دورے کے دوران مختلف دکانوں اور بازاروں کا معائنہ کیا گیا جہاں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور اسٹاک کی دستیابی کو چیک کیا گیا تاکہ ناجائز منافع خوری اور مصنوعی قلت کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔ دکانداروں کو سرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔
اسی طرح مختلف تندوروں کا بھی معائنہ کیا گیا جہاں نان کے وزن اور قیمتوں کو چیک کیا گیا۔ تندور مالکان کو ہدایت جاری کی گئی کہ سرکاری مقررہ نرخوں کے مطابق معیاری وزن کا نان عوام کو فراہم کیا جائے۔
مزید برآں کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی روک تھام کیلئے سخت چیکنگ کی گئی۔ عوامی سہولت کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کرایوں کا بھی معائنہ کیا گیا تاکہ سرکاری مقررہ کرایہ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
اس کے علاوہ تحصیلدار چکیسر نے ٹی ایم اے اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری صفائی سرگرمیوں کی نگرانی بھی کی۔ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر بازار اور اطراف میں صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ عوام کو سہولیات کی فراہمی، قانون پر عملدرآمد اور بہتر شہری خدمات کی فراہمی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
Deputy Commissioner Shangla
28/05/2026
ضلعی انتظامیہ شانگلہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات اور اسسٹنٹ کمشنر چکیسر کی نگرانی میں تحصیلدار چکیسر نے ٹی ایم اے چکیسر کی صفائی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ اس دوران بازاروں، گلیوں اور عوامی مقامات پر صفائی کے عمل کا جائزہ لیا گیا جبکہ عملے کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
ضلعی انتظامیہ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور عید کے دوران صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔
Deputy Commissioner Shangla
26/05/2026
Deputy Commissioner Shangla
25/05/2026
ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چکیسر نے آج تحصیل چکیسر میں مختلف عوامی و انتظامی سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔
اس دوران چکیسر بازار کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جہاں مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کی گئیں تاکہ گرانفروشی کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔ زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی اور جرمانے عائد کیے گئے۔
مزید برآں ٹرانسپورٹ اڈوں اور گاڑیوں کے کرایوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی تاکہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیا گیا جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر چکیسر نے غیر قانونی اور بغیر ایف بی آر اسٹیمپ والے سگریٹس کے خلاف بھی کارروائی کی۔ مختلف دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور غیر قانونی سگریٹس برآمد ہونے پر ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا گیا۔
اسی طرح مختلف نان شاپس کا معائنہ کیا گیا جہاں نان کا وزن چیک کیا گیا۔ کم وزن نان فروخت کرنے والے دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا اور انہیں سختی سے ہدایت جاری کی گئی کہ سرکاری مقرر کردہ وزن اور نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ضلعی انتظامیہ شانگلہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے، ناجائز منافع خوری کی روک تھام، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور عوامی سہولیات کی بہتری کیلئے اپنی کارروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔
Deputy Commissioner Shangla
24/05/2026
ضلعی انتظامیہ شانگلہ کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے ضلع بھر میں عوامی جان و مال، جنگلات اور ماحول کے تحفظ کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
اس حکم نامے کے تحت:
• چینسا (Chain Saw) کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
• چینسا کے ذریعے درختوں کی کٹائی سختی سے ممنوع قرار دی گئی ہے۔
• جنگلات میں آگ لگانے یا کسی بھی قسم کی غفلت جس سے آگ بھڑکنے کا خدشہ ہو، پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور جنگلات کے تحفظ میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ شانگلہ