05/10/2026
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے آج عالمی یومِ اساتذہ کی مناسبت سے گورنمنٹ ہائی سکول کروڑہ، گورنمنٹ ہائی سکول کوز کانا اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شاہپور میں پروقار تقاریب کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے اساتذہ کرام کی گراں قدر تعلیمی و تربیتی خدمات، طلباء کی اخلاقی و فکری کردار سازی اور ایک مہذب و ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میں ان کے ناقابلِ فراموش کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ استاد علم و آگہی کا سرچشمہ اور قوم کے مستقبل کا حقیقی معمار ہے، جس کی شبانہ روز محنت، خلوصِ نیت، جذبہِ فرض شناسی اور لگن سے ہی نسلِ نو پروان چڑھتی ہے۔
تقاریب کے اختتام پر اساتذہ کرام کی انتھک محنت، مثالی حاضری، پیشہ ورانہ لگن اور شاندار تعلیمی خدمات کے اعتراف میں انہیں تعریفی اسناد اور اعزازی ایوارڈز سے نوازا گیا، جبکہ اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اساتذہ کی خدمات کو ہمیشہ قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
Deputy Commissioner Shangla