Assistant Commissioner Revenue/Executive Magistrate Shangla.

Assistant Commissioner Revenue/Executive Magistrate Shangla.

Share

Assistant Commissioner (Revenue) manages land, revenue, and administration, ensuring records, dispute resolution.

As Executive Magistrate, enforces law, handles cases related to traffic, forest, and regulatory compliance with strong field presence.

Photos from Assistant Commissioner Revenue/Executive Magistrate Shangla.'s post 02/06/2026

ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ شاہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شانگلہ سید علی وجاہت نے شاہپور بازار دورہ کیا۔

دورے کے دوران مختلف دکانوں اور ہوٹلوں کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر اشیائے خوردونوش اور سبزیوں کی قیمتوں، ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، زائدالمیعاد اشیاء کی دستیابی اور سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

معائنے کے دوران متعدد دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی، ناقص انتظامات اور دیگر بے ضابطگیوں پر موقع پر جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ انہیں سختی سے ہدایت کی گئی کہ عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Deputy Commissioner Shangla

01/06/2026

ہیلمٹ پہنیں، زندگی بچائیں۔

ضلعی انتظامیہ شانگلہ کا عوامی مفاد میں اہم اقدام — "No Helmet, No Fuel" پالیسی کا نفاذ۔

قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ، ٹریفک حادثات میں کمی اور محفوظ سفر کے فروغ کے لیے اب ضلع شانگلہ میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم نہیں کیا جائے گا۔

ہیلمٹ آپ کی حفاظت ہے، قانون کی پابندی ہے، اور آپ کے پیاروں کے لیے ذمہ داری ہے۔

ہیلمٹ پہنیں, محفوظ طریقے سے ایندھن حاصل کریں اور اپنی اور دوسروں کی زندگی بچائیں۔

"محفوظ سفر، محفوظ شانگلہ
Deputy Commissioner Shangla

26/05/2026
Photos from Assistant Commissioner Revenue/Executive Magistrate Shangla.'s post 25/05/2026

ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ شاہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شانگلہ سید علی وجاہت نے مختلف بازاروں کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران مختلف دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش، سبزیوں، پولٹری اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ زائدالمیعاد اور غیر معیاری اشیاء کی بھی سختی سے چیکنگ کی گئی تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے مختلف بازاروں میں روٹی کے مقررہ وزن اور سرکاری نرخوں کا بھی معائنہ کیا۔ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی، کم وزن روٹی اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف موقع پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، جبکہ متعدد دکانداروں کو سختی سے تنبیہ بھی جاری کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ شانگلہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے، ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
Deputy Commissioner Shangla

Photos from Assistant Commissioner Revenue/Executive Magistrate Shangla.'s post 25/05/2026

زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ شانگلہ کا مؤثر کریک ڈاؤن

ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ شاہ کی خصوصی ہدایات پر عوام کو ریلیف کی فراہمی اور سرکاری کرایہ نامہ پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شانگلہ سید علی وجاہت کی زیرِ نگرانی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ کروڑہ اور تحصیل شاہپور کے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کرکے پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی جامع چیکنگ کی۔ دورانِ چیکنگ سرکاری کرایہ نامہ، مسافروں سے وصول کیے جانے والے کرایوں اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سرکاری نرخ نامہ سے تجاوز کرتے ہوئے زائد کرایہ وصول کرنے کے مرتکب افراد کے خلاف موقع پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، جبکہ متعدد ڈرائیورز کو سختی سے تنبیہ بھی جاری کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ شانگلہ عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات اور ریلیف کی فراہمی کے لیے متحرک اور پُرعزم ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ زائد کرایہ وصولی یا کسی بھی غیر قانونی عمل کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ یا پولیس کو آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
Deputy Commissioner Shangla

22/05/2026

Deputy Commissioner Shangla

Photos from Assistant Commissioner Revenue/Executive Magistrate Shangla.'s post 21/05/2026

ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ شاہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شانگلہ سید علی وجاہت نے محکمہ زراعت شانگلہ کے تعاون سے زمینداروں میں جدید زرعی آلات تقسیم کیے۔ اس اقدام کا مقصد زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا، اجناس کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ یقینی بنانا اور زمینداروں کی فنی و تکنیکی صلاحیتوں کو مزید مؤثر انداز میں فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے کہا کہ حکومت زراعت کی ترقی، کسانوں کی خوشحالی اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ کسان برادری کو سہولیات فراہم کر کے زرعی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔
Deputy Commissioner Shangla

Photos from Assistant Commissioner Revenue/Executive Magistrate Shangla.'s post 20/05/2026

عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ شانگلہ کا کروڑہ اجمیر روڈ کا تفصیلی دورہ

کروڑہ اجمیر روڈ پر جاری ترقیاتی کام میں سست روی، درپیش مسائل اور عوامی شکایات کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ شاہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شانگلہ، ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو، ایگزیکٹو انجینئر پیسکو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے پی ریپ، پراجیکٹ منیجر ہاکاس، ریزیڈنٹ انجینئر اور شاہپور کانا کے معززین و عمائدین کے ہمراہ مذکورہ روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران روڈ پر جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ منصوبے میں حائل رکاوٹوں، تکنیکی مسائل اور تاخیر کے اسباب پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ تمام درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کر کے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے کروڑہ اجمیر روڈ منصوبے میں غیر ضروری تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے پی ریپ، کنسلٹنٹ اور ریزیڈنٹ انجینئر کو سختی سے ہدایت کی کہ منصوبے پر پی سی ون اور منظور شدہ ڈیزائن کے عین مطابق معیاری کام کو یقینی بنایا جائے اور ترقیاتی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے واشگاف الفاظ میں واضح کیا کہ عوامی مفاد، بہتر سفری سہولیات اور پائیدار ترقی کے پیشِ نظر ترقیاتی کام کے معیار، شفافیت اور مقدار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ منصوبے کی بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
Deputy Commissioner Shangla

Photos from Assistant Commissioner Revenue/Executive Magistrate Shangla.'s post 19/05/2026

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) شانگلہ سید علی وجاہت نے تحصیل شاہپور میں عیدالاضحیٰ کے انتظامات، عوامی سہولیات کی فراہمی اور قیمتوں پر مؤثر کنٹرول کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک شانگلہ، ٹریفک انچارج، ٹی ایم اے چکیسر، ٹی ایم اے الپوری، تحصیل شاہپور کے تمام بازاروں کے صدور، صدر آل ٹرانسپورٹ شانگلہ اور صدر پمپ ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔

اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے دوران اشیائے خوردونوش کی دستیابی، صفائی ستھرائی، ٹریفک کی روانی، مویشی منڈیوں کے انتظامات، پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) شانگلہ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بازاروں اور مویشی منڈیوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے تمام متعلقہ محکموں اور نمائندگان کو ہدایت کی کہ باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے عیدالاضحیٰ کے دوران عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ شہری خوشگوار، پرامن اور سہولت بخش ماحول میں عید کی خوشیاں منا سکیں۔
Deputy Commissioner Shangla

Want your business to be the top-listed Government Service in Alpurai?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Office Of The Assistant Commissioner Revenue/Executive Magistrate Shangla At District Secretariat Alpurai
Alpurai
19100