30/05/2026
شانگلہ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے مختلف اوقات میں 24 مقامات پر سنیپ چیکنگ کا انعقاد کیا گیا۔
سنیپ چیکنگ کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان سے ہر پہلو سے تفتیش کی گئی۔
اسی دوران کم عمر موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان کے والدین کو طلب کیا گیا، جبکہ ان سے بیانِ حلفی لیا گیا کہ وہ اپنے کم سن بچوں کو بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل چلانے سے روکیں گے۔
سنیپ چیکنگ کے دوران دو مشکوک افراد کے قبضے سے دو عدد پستول اور بیس عدد کارتوس برآمد کرکے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے۔
ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن اور ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ زاہد خان نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزمرہ بنیادوں پر اہم مقامات پر سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
27/05/2026
ڈی پی او شانگلہ، شاہ حسن، نے عید کے دن سرکل پورن کی مختلف پولیس تنصیبات کا اچانک دورہ کیا۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او پورن، فضل الٰہی خان، بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈی پی او شانگلہ نے پولیس تنصیبات پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی، ان سے گھل ملا اور عید کی مبارکباد دیتے ہوئے عیدی بھی تقسیم کی۔
انہوں نے تنصیبات کے قریب موجود بچوں میں بھی عیدی تقسیم کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارے دلیر جوان عید کے دن شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی خوشیاں قربان کرتے ہیں، اور ہم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
27/05/2026
ضلع شانگلہ بھر میں عید الاضحی کی نماز کے اجتماعات سخت سیکیورٹی حصار میں پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے۔
ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ نماز عید کے دوران سات سو سے زائد پولیس افسران و جوانوں نے مختلف عید گاہوں، مساجد اور اہم مقامات پر اپنے فرائض منصبی انجام دیے۔
شانگلہ پولیس کی جانب سے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، اسنیپ چیکنگ، گشت اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا، جس کے باعث نماز عید کے تمام اجتماعات پُرامن ماحول میں منعقد ہوئے۔
ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن نے نماز عید کے پُرامن انعقاد پر تمام پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور عید کی مبارکباد پیش کی۔
27/05/2026
پولیس لائن شانگلہ میں نمازِ عید کے بڑے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
نمازِ عید میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ عبداللہ شاہ، ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بشر خان، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن نعیم خان، انچارج ڈی ایس بی سید وزیر، تحصیلدار سکندر، وی وی ایس انچارج روشن علی، لائن آفیسر مسعود سمیت دیگر افسران اور پولیس جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد ڈپٹی کمشنر شانگلہ اور ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن پولیس جوانوں میں گھل مل گئے اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔
25/05/2026
آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی زیر صدارت عید الاضحی کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد۔
٭ عید الاضحی کے موقع کی مناسبت سے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل ، تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو فیلڈ میں متحرک رہنے کا حکم۔
٭ عید الاضحی کے موقع پر عوام الناس کی حفاظت اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبہ بھر میں 50 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ آئی جی پی ذوالفقار حمید
٭ تمام سیاسی قیادت اور بالخصوص مذہبی رہنماوں کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی سخت اقدامات اور رہائش گاہوں کے سیکیورٹی آڈٹ کی ہدایت۔
٭ چینی باشندوں کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہوگی، سی پیک اور دیگر منصوبوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ۔
٭ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے خصوصی انتظامات، ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سینٹرز فعال کئے جائیں۔
٭ شاہراہوں، بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر کڑی تلاشی کے ذریعے سیکیورٹی یقینی بنانے کے احکامات۔
٭ عید اجتماعات، مساجد اور امام بارگاہوں پر تھانہ کی سطح پر نفری اور رضاکار تعینات ہوں گے، ایس ایچ اوز خود نگرانی کریں گے۔
٭ ہوائی فائرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے۔
٭ آئی جی پی خیبر پختونخوا کی جانب سے پولیس فورس اور صوبے کے تمام عوام کو عید الاضحیٰ کی پیشگی مبارکباد اور نیک تمناوں کا اظہار۔
(پریس ریلیز)
آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں عیدالاضحی کی مناسبت سے امن و امان کی صورتحال کا جائیزہ لیا گیا اور افسران کو پُر امن غیدالاضحی کے انعقاد اور جامع سیکیورٹی پلان وضع کرنے ہدایت کی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی پیز آپریشنز محمد علی بابا خیل، سپیشل برانچ کاشف عالم، ہیڈ کوارٹرز عباس احسن، سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید، اے آئی جی آپریشنزتیمور خان نے اجلاس میں بالمشافہ شرکت کی جبکہ تمام آر پی اوز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔
آئی جی پی نے اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشیوں کے ان ایام میں عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔صوبے کے موجودہ حالات کے پیش نظر تمام ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات دیے گئے ہیں جس کے مطابق تمام سیاسی قیادت اور سرکاری حکام کی حفاظت کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں گے اور سینیئر افسران خود سیاسی قائدین سے رابطہ کر کے انہیں سیکیورٹی امور پر اعتماد میں لیں گے جبکہ مذہبی قائدین کی رہائش گاہوں کے سیکیورٹی آڈٹ کی روشنی میں مکمل سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ آئی جی پی نے خصوصی طور پر ہدایت کی ہے کہ عید کے ایام میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو ترجیح دی جائے اور صوبے کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سینٹرز کو مکمل فعال رکھا جائے جبکہ آر پی او ڈی آئی خان کو بلوچستان حکام کے ساتھ مل کر چھٹیوں پر جانے والے افسران کی حفاظت کے لیے مربوط سیکورٹی نظام بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور شاہراہوں پر اے پی سی گاڑیوں کی گشت اور اسکینرز کے ذریعے چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام خود کو محفوظ محسوس کریں اور اس کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ، ٹیرر فنانسنگ اور مویشی منڈیوں میں غیر قانونی مالی سرگرمیوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کیا جائے گا۔ عید کی نماز کے موقع پر تمام مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے داخلی راستوں پر جسمانی تلاشی اور چھتوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ متعلقہ ایس ایچ اوز کو خود فیلڈ میں موجود رہنے کا پابند کیا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمام تصفیہ طلب معاملات کے فوری حل کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی پی نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فرض شناسی کے ساتھ اپنی اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
25/05/2026
TikTok · Khyber Pakhtunkhwa Police
Check out Khyber Pakhtunkhwa Police’s video.
24/05/2026
ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں 🙏