اے محوِ بزمِ غیر، تُجھے کُچھ خبر بھی ہے
چائے پہ کر رہے ہیں تیرا انتظار ہم
Ahl-e-Rekhta اہلِ ریختہ
Poetry, Sayings, Quotes of Urdu Adab and much more
اک دھوپ سے الجھا ہوا سایہ ہے کہ میں ہوں
اک شام کے ہونے کا بھروسہ ہے کہ تم ہو
آئینہ صاف رہے، ربط میں تشکیک نہ ہو
اس لیے روز تجھے کہتے ہیں نزدیک نہ ہو
ہے اگر عشق تو پھر عشق لگے، رحم نہیں
اتنی مقدار تو دے، وصل رہے، بھیک نہ ہو
دین سے دُور، نہ مذہب سے الگ بیٹھا ہوں
تیری دہلیز پہ ہُوں، سب سے الگ بیٹھا ہوں
پیر نصیر الدین نصیر
وہ بلائیں تو کیا تماشا ہو
ہم نہ جائیں تو کیا تماشا ہو
یہ کناروں سے کھیلنے والے
ڈوب جائیں تو کیا تماشا ہو
بندہ پرور جو ہم پہ گزری ہے
ہم بتائیں تو کیا تماشا ہو
آج ہم بھی تری وفاؤں پر
مسکرائیں تو کیا تماشا ہو
تیری صورت جو اتفاق سے ہم
بھول جائیں تو کیا تماشا ہو
وقت کی چند ساعتیں ساغرؔ
لوٹ آئیں تو کیا تماشا ہو
ساغر صدیقی
ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﻧﺒﻀﯿﮟ۔۔ !!
ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺩﻡ ﺳﮯ،
ﺟﻮﺍﺯ ﮈﮬﻮﻧﮉﯾﮟ ﮔﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺎ۔۔ !
ﮐﮧ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻧﮯ،
ﻟﮑﮫ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ۔۔ !
ﻣﺮﯾﺾ ﺗﻢ ﮨﻮ،
ﻃﺒﯿﺐ ﮨﻢ ﮨﯿﮟ۔۔۔
ریل دیکھی ہے کبھی سینے پہ چلنے والی
یاد تو ہوں گے تجھے ہاتھ ہلاتے ہوئے ہم
میلے ٹھیلے بڑے حسیں ہوں گے
چند چہرے مگر نہیں ہوں گے
خالد ندیم شانی
ویسے کیا گھٹیا سی شے ہے یہ تمنا کا فریب
آپ جیسوں کو بھی ہم جیسے ترس جاتے ہیں
عمر رفتہ کو ترے شہر کے بازاروں میں
ڈھونڈتے ڈھونڈتے ممکن ہے زمانے لگ جائیں
کیا ستم ہے کہ نئے سال کو چل دیں ہم لوگ
اور تعاقب میں وہی روگ پرانے لگ جائیں
علی شاکر
یاری دا لَج پالن اوکھا، تَند سُوتر دی کَچّی
اک کھِچے دوجا چَھڈی جاوے، تاں گَل رہندی پَکّی
اوّل تو مُیسر ہی نہیں ہوتے کسی کو
خوش بختی سے مِل جائیں تو وافر نہیں ہوتے
ہم پاوں بھی پھیلائیں تو محتاط بہت ہیں
چادر سے یا اوقات سے باہر نہیں ہوتے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Arifwala
