23/10/2025
ریسکیو 1122 گلگت بلتستان کے علی رحمان کی قومی سطح پر شاندار کامیابی
ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں منعقدہ نیشنل ریسکیو چیلنج سوئمنگ مقابلے میں ریسکیو 1122 گلگت بلتستان کے ماہر تیراک علی رحمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی، جس سے ریسکیو 1122 گلگت بلتستان کا نام قومی سطح پر فخر سے بلند ہوا۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 جناب عظیم اللہ صاحب نے شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔
16/10/2025
*ریسکیو استور الرٹ* ریسکیو1122 استور نے کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (CERT) کے تربیتی پروگرام مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ یہ تقریب ہائی اسکول عیدگاہ استور میں منعقد ہوئی، جس میں علاقے کے مختلف کمیونٹی ممبراور اسکول کے طلباء کو فراہم کی گئی۔
تقریب میں کمیونٹی کے اراکین، قابل ذکر مقامی شخصیات، اور محکموں کے سربراہان نے شرکت کی، جو کمیونٹی کی مضبوط حمایت اور مصروفیت کی عکاسی کرتی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی) ریسکیو 1122 جی بی کے ذریعہ شروع کی گئی اس تربیتی اقدام کا مقصد ابتدائی طبی امداد، آگ کی حفاظت اور آفات سے نمٹنے کی تیاری میں مقامی کمیونٹیز کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔
اس پروگرام کے ذریعے، شرکاء کو ہنگامی حالات کا مؤثر طریقے سے جواب دینے کے لیے ضروری مہارتوں سے لیس کیا گیا ہے، جس سے ان کو بحران کے وقت زیادہ لچکدار اور خود انحصار بنایا گیا ہے۔ نچلی سطح پر بیداری اور تیاری کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر اس اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔
ہنگامی تیاریوں کے لیے کمیونٹی پر مبنی یہ نقطہ نظر شہریوں کو بااختیار بنانے اور محفوظ، زیادہ جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے ریسکیو آستور اور ڈی جی ریسکیو 1122 کے عزم کو واضح کرتا ہے۔
میڈیا سیل ریسکیو 1122 استور
27/09/2025
🚨 RESCUE ALERT ASTORE 🚨
اِستُور عید گاہ بازار کے قریب ایک دکان میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 استور کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائر وہیکل کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔
ریسکیو ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری ایکشن کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا اور اردگرد کی مارکیٹ کو بڑے نقصان سے محفوظ بنایا گیا
میڈیا سیل ریسکیو 1122
09/09/2025
🚨 Rescue Alert Astore 🚨
آج استور گُدائی روڈ پر ایک ٹریکٹر حادثے کا شکار ہوا۔
حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جبکہ زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے DHQ ہسپتال استور منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 استور کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹریکٹر کو کرین کی مدد سے سیدھا کیا اور ٹریفک کو بحال کر دیا۔
حادثے میں جان بحق ہونے والے شخص کا تعلق گونر فارم چلاس سے بتایا جا رہا ہے
میڈیا سیل ریسکیو 1122 استور
08/09/2025
ڈپٹی کمشنر استور جناب محمد اویس عباسی صاحب نے ریسکیو 1122 استور کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا۔
یہ اعزاز انہیں اس موقع پر دیا گیا جب لوس چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو 1122 استور کی بہادر ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور انتھک محنت کے ساتھ بحفاظت نکالا۔
ڈپٹی کمشنر استور نے ریسکیو ٹیم کی پیشہ ورانہ خدمات، جذبۂ خدمت اور بروقت کارروائی کو عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کا یہ اقدام نہ صرف محکمہ کے وقار میں اضافہ ہے بلکہ عوام کا اعتماد حاصل کرنے کا باعث بھی ہے
میڈیا سیل ریسکیو 1122 استور ۔
06/09/2025
ریسکیو الیٹ استور
عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر
گوریکوٹ سے استور آنے والے جلوس میں
ریسکیو 1122 استور کی ایمبولینسز اور اہلکار بھی شامل رہے ۔
ریسکیو ٹیم نے جلوس میں شریک عوام کو ایمرجنسی میڈیکل کور اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔
میڈیا سیل ریسکیو 1122 استور
06/09/2025
6 ستمبر، یوم دفاع پاکستان
خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
06/09/2025
🇵🇰 یومِ دفاع پاکستان 🇵🇰
6 ستمبر
6 ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ کا سنہری باب ہے۔ یہ دن ہمیں اُن شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں نثار کر دیں۔
ریسکیو 1122 استور اس عہد کا اعادہ کرتا ہے کہ:✨ ہم وطنِ عزیز کی سلامتی، عوامی خدمت اور ہر ایمرجنسی میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہیں گے۔ ✨
شہداء کو سلام، پاکستان پائندہ باد 🇵🇰
05/09/2025
🌙✨ عید میلاد النبی ﷺ مبارک ✨🌙
آج عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں ریسکیو 1122 استور آفس کو رنگ برنگے قمقموں اور روشنیوں سے خوبصورت انداز میں سجایا گیا۔
یہ چراغاں ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ سے بے پناہ محبت اور عقیدت کا اظہار ہے۔
اس پرنور موقع پر ہم سب دعا گو ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں حضور ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
💚🌸
محمد ﷺ کی آمد، رحمتوں اور برکتوں کی نوید ہے۔
04/09/2025
🚨 ریسکیو الرٹ – استور 🚨
استور لوس میں لفٹ کی رسی ٹوٹنے کے باعث لفٹ کے کیبن میں تین افراد پھنس گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 استور کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے جدید آلات اور حفاظتی اقدامات کے تحت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پھنسے ہوئے تمام افراد کو لفٹ سے بحفاظت نکال لیا۔
الحمدللہ، تمام سواریوں کو محفوظ طریقے سے ریسکیو کر لیا گیا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
میڈیا سیل ریسکیو 1122 استور