23/04/2024
CEO IDEACORP Group Of Companies,Adeel Murad graciously received the dedicated members of Team( Volunteer Force Pakistan-Gilgit Baltistan) at his office. Led by the Youth Governor Haq Nawaz, the team convened to discuss upcoming endeavors aimed at enriching the community through volunteerism.
This encounter served as a prelude to an exciting event, Leopardship 3.0, slated to take place in Islamabad. Bringing together young minds and leaders from various backgrounds, this event promises to be a platform for innovation and collaboration.Notably, CEO Adeel Murad lauded the commendable efforts of the Volunteer Force Pakistan - Gilgit Baltistan Chapter and generously sponsored their travel to partake in this enriching experience.
21/10/2023
پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مظلوم فلسطینیوں کیلیے امداد کی پہلی کھیپ بھیج دی۔
غزہ کیلیے امداد کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کر دی۔ امدادی سامان میں ایک ہزار خیمے، 4 ہزار کمبل اور 3 ٹن ادویات شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے روانہ کی گئی کھیپ کے باعث متاثرین غزہ کو فوری ریلیف ملے گا۔ پاکستان مشکل گھڑی میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔
چند روز قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 260ویں کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل اور غیر قانونی قبضے کے خاتمے کیلیے فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کیلیے فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے غزہ اسرائیل جنگ سے متعلق تشویش اور اسرائیل کی طرف سے طاقت کے استعمال سے معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
خیال رہے کہ فلسطینیوں کیلیے متعدد مسلم ممالک نے امداد سامان روانہ کیا ہے جو مصر کے راستے غزہ پہنچے گا، تاہم مصر کی جانب سے سامان کو غزہ میں لے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی جبکہ ہزاروں فلسطینیوں کو فوری طور پر اس کی ضرورت ہے۔
پاک فوج ذندہ باد
پاکستان پائندہ باد
18/10/2023
قراقرم ہائی وے سالانہ سردیوں میں ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوتا تھا لیکن اس دفعہ ایف ڈبلیو او کے تعاون سے قراقرم ہائی وے سردیوں میں بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا
پاک فوج زندہ باد 🇵🇰