Communist Party of Pakistan (CPP)

Communist Party of Pakistan (CPP)

Share

CPP has two main objectives. First to fight against the naked aggression of American Imperialism and In total, the front won 223 seats out of 310.

The Communist Party of Pakistan is a communist political party in Pakistan. The CPP was founded in Calcutta, Union of India on March 6, 1948. A decision was taken at the Second All India Conference of the Communist Party of India, which was held in Calcutta at that time, that a separate communist party ought to be created in the new state of Pakistan. It was thought that Pakistan, being a relative

03/04/2026

Public Notice: My both whatsAPP Numbers has been hacked half an hour back. My personal whatsAPP No. is 0300-9543331 and business whatsAPP No. is 0313-5018800. Please don't respond if you receive any calls from my these two whatsAPP Numbers. Please also tell me how to restore and get back my two whatsAPP Nos. Thanks. From: Engr Jameel Ahmad Malik

24/12/2025

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا اعترافِ جرم!

ہم کمیونسٹ اس نظریے پر یقین رکھتے ہیں کہ تمام ذرائعِ پیداوار ریاستی ملکیت میں ہونے چاہیں۔ تاہم یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ پاکستان میں جب بھی سرکاری اداروں کی نجکاری کی گئی، ہم کمیونسٹ مجموعی طور پر اس کے خلاف کوئی مؤثر اور عملی مزاحمت منظم کرنے میں ناکام رہے۔ ہماری جانب سے ردِعمل زیادہ تر چند بیانات اور رسمی احتجاج تک محدود رہا۔

گزشتہ روز پی آئی اے کی نجکاری عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ہمارے بہت سے دوست اس بحث میں الجھے ہوئے ہیں کہ عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے ادا کی گئی 130 ارب روپے کی رقم کم ہے۔ حالانکہ اصل اور بنیادی سوال یہ نہیں، بلکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ پی آئی اے سمیت کسی بھی سرکاری ادارے کی نجکاری کو روکنا ہم کمیونسٹوں کی اجتماعی ذمہ داری تھی۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس ذمہ داری کی ادائیگی میں ہم بری طرح ناکام رہے ہیں۔

اب یہ سوال شدت سے جنم لیتا ہے کہ آیا آنے والے وقت میں اس ملک کے کمیونسٹ، سوشلسٹ اور ترقی پسند قوتیں کوئی ٹھوس اور قابلِ عمل لائحۂ عمل تشکیل دینے کی پوزیشن میں ہیں یا نہیں؟ اس اہم سوال پر سنجیدہ غور و فکر کبھی نہیں کیا گیا۔ ہمارے اکثر دوست محض اس خوش فہمی میں وقت ضائع کرتے رہے ہیں کہ “جب انقلاب آئے گا تو سب کچھ خود بخود ٹھیک ہو جائے گا” — مگر اس نعرے کے علاوہ کوئی عملی تیاری نظر نہیں آتی۔

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کی جانب سے اعترافِ جرم کرتے ہوئے یہ بات بھی واضح کرنا ضروری ہے کہ پی آئی اے میں ماضی کے دوران زیادہ تنظیمی اثر و رسوخ ہماری پارٹی کے بجائے کامریڈ طفیل عباس کی کمیونسٹ پارٹی کا رہا ہے، جن کی ایئر ویز ایمپلائز یونین ایک زمانے میں پی آئی اے کی ایک مضبوط یونین سمجھی جاتی تھی۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ طفیل عباس کی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ قیادت نے بھی بعض ایسی سنگین غلطیاں کیں جن کے اثرات آج کی نجکاری کی صورت میں ہمارے سامنے ہیں۔

ان تمام حقائق کے باوجود، یہ تسلیم کرنا ناگزیر ہے کہ پاکستان کے کمیونسٹوں کا بنیادی فریضہ تھا — اور آج بھی ہے — کہ جب بھی کسی سرکاری ادارے کی نجکاری کا عمل شروع ہو، اس کے خلاف ایک مضبوط، منظم اور مؤثر جدوجہد کی جائے۔ بدقسمتی سے، اس محاذ پر ہم تاحال ناکام ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان اس ناکامی پر نہایت افسوس، رنج اور دکھ کا اظہار کرتی ہے، اور یہ اعتراف کرتی ہے کہ اگر ہم نے فوری طور پر اپنی کمزوریوں کا سنجیدہ جائزہ نہ لیا تو مستقبل میں محنت کش طبقے کے مزید ادارے سرمایہ دارانہ لوٹ مار کی نذر ہوتے رہیں گے۔
منجانب: انجینئر جمیل احمد ملک، چیئرمین کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Attock City?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Fateh Jang Road
Attock City
43600

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00